کیمیائی صنعتوں اور کھاد کی وزارت: کھاد سے متعلق محکمہ
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
29 OCT 2026 6:25PM by PIB Delhi
محکمہ فرٹیلائزرز (ڈی او ایف) اپنے منسلک دفاتر اور سرکاری شعبے کے اداروں (پی ایس یوز) کے ساتھ 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2026 تک خصوصی مہم 6 پر فعال طور پر عمل درآمد کر رہا ہے۔ اس مہم کا مقصد انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمہ (ڈی اے آر پی جی) کی جانب سے جاری رہنما خطوط کے مطابق سوچھتا کو ادارہ جاتی شکل دینا، زیر التوا معاملات کو کم کرنا اور سرکاری دفاتر کی کارکردگی بہتر بنانا ہے۔
29 اکتوبر 2026 تک محکمہ اور اس کے پی ایس یوز نے کاغذی اور ای فائلوں کا جائزہ لینے، پرانے ریکارڈ کو تلف کرنے، کچرے کو ٹھکانے لگانے اور دفتری احاطوں میں صفائی ستھرائی بہتر بنانے کے شعبوں میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔ مہم میں عوامی شکایات، اپیلوں اور دیگر زیر التوا معاملات کے نمٹارے پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔
29 اکتوبر 2026 تک اہم کامیابیاں
خصوصی مہم 6 کے تحت محکمہ اور اس کے پی ایس یوز نے درج ذیل کامیابیاں حاصل کی ہیں:
- کاغذی فائلوں کا جائزہ: جائزے کے لیے نشان زد 10,805 فائلوں میں سے 8,625 فائلوں کا جائزہ لیا گیا۔
- ای فائل مینجمنٹ: 658 ای فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور 345 ای فائلیں بند کی گئیں۔
- ریکارڈ کی چھٹائی: تلفی کے لیے نشان زد 2,561 کاغذی فائلوں میں سے 1,606 فائلیں تلف کی گئیں۔
- صفائی مہم: پی ایس یوز کی جانب سے بیرونی صفائی کی 3,137 مہمات چلائی گئیں۔
- کچرے کی تلفی: دفتری اسکریپ کی تلفی سے 2,76,776 روپے کی آمدنی حاصل ہوئی۔
- خالی کرائی گئی جگہ: 67,635 مربع فٹ جگہ خالی کرائی گئی، جس سے دفتری احاطوں کے بہتر استعمال میں مدد ملے گی۔
- عوامی شکایات کی اپیلیں: مہم کے اعداد و شمار میں درج عوامی شکایات سے متعلق پانچوں اپیلوں کو نمٹا دیا گیا۔
- ضوابط کو آسان بنانا: محکمہ کی جانب سے ضوابط میں آسانی پیدا کرنے سے متعلق ایک پہل کی اطلاع دی گئی۔
سوشل میڈیا کے ذریعے بیداری
خصوصی مہم 6 کے تحت محکمہ نے صفائی ستھرائی اور دفتری انتظام کے مؤثر طریقوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے 85 سوشل میڈیا پوسٹس شائع کی ہیں۔ یہ پوسٹس ایکس (ٹوئٹر)، فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ چینل اور پی آئی بی کے ایکس ہینڈل کے ذریعے عام کی گئی ہیں۔ ان پوسٹس میں صفائی مہم، ریکارڈ مینجمنٹ، ای ویسٹ اور اسکریپ کی مناسب تلفی اور مہم سے متعلق دیگر سرگرمیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔
خصوصی مہم 6، 31 اکتوبر تک جاری رہے گی
خصوصی مہم 6 فی الحال جاری ہے اور 31 اکتوبر 2026 تک جاری رہے گی۔ محکمہ فرٹیلائزرز اور اس کے پی ایس یوز صفائی ستھرائی برقرار رکھنے، زیر التوا معاملات کو کم کرنے، کام کی جگہ کی کارکردگی بہتر بنانے اور پرانے ریکارڈ، ای ویسٹ اور اسکریپ مواد کی مناسب تلفی یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
یہ مہم حکومت ہند کے سوچھتا کو ادارہ جاتی شکل دینے، مؤثر حکمرانی کو فروغ دینے اور زیادہ صاف ستھرے، منظم اور پیداواری سرکاری کام کی جگہیں بنانے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 6922)