صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر صحت جناب جے پی نڈا نے نئی دہلی کے ایمس میں خصوصی صفائی مہم 6 کے تحت صفائی ستھرائی کے اقدامات کا جائزہ لیا؛ مریضوں اور تیمارداروں کے لیے نو تعمیر شدہ آشرے  بلڈنگ کا معائنہ کیا


جناب جے پی نڈا نے سوچھتا ابھیان کے تحت ایمس میں صفائی ستھرائی، حفظانِ صحت اور فضلات کے  نظم کے اقدامات کا جائزہ لیا

نئی دہلی کے ایمس میں نو تعمیر شدہ آشرے  بلڈنگ  میں 897 مریضوں اور تیمارداروں کو محفوظ، باوقار اور  سخت موسم  سے محفوظ رہائش فراہم ہوگی

مرکزی وزیر صحت نے صفائی  ملازمین  سے بات چیت کی اور صحت کی سہولتوں کو صاف ستھرا اور حفظانِ صحت کے مطابق برقرار رکھنے میں ان کے تعاون  قابل تحسین قراردیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 29 OCT 2026 5:58PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر صحت و خاندانی بہبود  جناب جگت پرکاش نڈا نے آج آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس)، نئی دہلی کا دورہ کیا اور خصوصی مہم 6 کے تحت ادارے کی جانب سے صفائی ستھرائی، حفظانِ صحت اور  فضلات کے نظم  کے لیے کیے جانے والے  اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس دورے کے دوران مرکزی وزیر صحت نے ایمس کے ٹراما سینٹر کے توسیعی کیمپس میں مریضوں کے لیے نو تعمیر شدہ ویٹنگ ہال کا بھی معائنہ کیا۔ اس عمارت کو بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ (بی ای ایل)، غازی آباد نے اپنی کارپوریٹ کی  سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) کے تحت تعمیر کیا ہے اور اسے مریضوں اور ان کے تیمارداروں کے لیے پناہ گاہ کے طور پر استعمال کرنے کی تجویز ہے۔ انہوں نے ادارے کے صفائی  ملازمین سے بھی بات چیت کی۔

مرکزی وزیر صحت کو سوچھتا ابھیان کے تحت ایمس کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیلی معلومات دی گئیں، جن میں صفائی ستھرائی، حفظانِ صحت، فضلات کے نظم اور ادارے کے احاطے کی دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261029180004_83902f.jpg

خصوصی مہم 6 کے تحت صفائی ستھرائی اور پائیدار طریقوں کا استحکام

ایمس، نئی دہلی نے صفائی ستھرائی اور حفظانِ صحت کو مزید بہتر بنانے کے  واسطے متعدد بہترین طریقے اپنائے ہیں۔ ان میں  گینگ واشنگ، ایمرجنسی اور بیرونی مریضوں کے شعبے کے بیت الخلاؤں میں مخصوص صفائی کارکنوں کی تعیناتی، بیرونی مریضوں کے شعبے میں دن کے اختتام پر صفائی، صفائی کارکنوں کی باقاعدہ تربیت، اجرت کی بروقت ادائیگی اور صفائی کے سامان اور مشینی آلات کے ذریعے صفائی کے انتظامات کی نگرانی شامل ہیں۔

ادارے نے پانی اور توانائی کے تحفظ کے لیے بھی اہم اقدامات کیے ہیں۔ اس کے گندے پانی کو صاف کرنے والے 11 پلانٹس کی نگرانی آن لائن نظام اور اسمارٹ میٹرنگ کے ذریعے کی جاتی ہے، جبکہ روزانہ تقریباً 19.6 لاکھ لیٹر صاف شدہ گندے پانی کو باغبانی کے لیے دوبارہ استعمال کیا جاتا ہے۔ توانائی کے تحفظ کے اقدامات، جن میں ایئر کنڈیشننگ کے نظام کو بہتر انداز میں چلانا اور ضرورت نہ ہونے پر آلات کو بند کرنا شامل ہے،ان کے نتیجے میں بجلی کی کھپت میں 7.68 لاکھ کلوواٹ گھنٹے کی کمی درج کی گئی ہے، جو 10.5 فیصد کی کمی کے برابر ہے۔ جنوری سے اکتوبر 2025 کے دوران بجلی کے اخراجات، 2024 کی اسی  متعلق مدت کے مقابلے میں، تقریباً 1.98 کروڑ روپے کم رہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image002_20261029180010_1f8f80.jpg

پائیدار آمد و رفت کو فروغ دینے کے  واسطے ایمس میں مریضوں اور ان کے تیمارداروں کی سہولت کے لیے کیمپس کے اندر مفت الیکٹرک گاڑیوں کی 40 شٹل  سروس چلائی جاتی ہیں۔ کیمپس میں چار مقامات پر  الیکٹرک گاڑیوں کو چارج کرنے کے 30 آلات اور بجلی فراہم کرنے کے 114 مخصوص پوائنٹس بھی موجود ہیں، جن کی نگرانی اسمارٹ سسٹم کے ذریعے کی جاتی ہے۔

یہ اقدامات خصوصی مہم 6 کے تحت صفائی ستھرائی کو ادارہ جاتی سطح پر مستحکم کرنے، وسائل کے مؤثر استعمال کو بہتر بنانے اور صحت کی سہولتوں کے ماحول کو صاف ستھرا، پائیدار اور مریضوں کے لیے سازگار بنانے کے تئیں ایمس کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔

آشرے سہولت کا معائنہ

تفصیلی معلومات حاصل کرنے کے بعد، جناب جے پی نڈا مریضوں اور ان کے تیمارداروں کے لیے تیار  کردہ سہولتوں اور بنیادی ڈھانچے کا معائنہ کرنے کی غرض سے ایمس کے ٹراما سینٹر کے توسیعی کیمپس میں نو تعمیر شدہ مریضوں کے ویٹنگ ہال پہنچے۔ بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ (بی ای ایل)، غازی آباد نے اپنی کارپوریٹ کی سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) کے تحت اس عمارت کی تعمیر کی ہے۔ اس کے تعمیر شدہ حصے کا نظرثانی شدہ رقبہ 2,970 مربع میٹر ہے اور اس میں 897 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ عمارت میں انتظار کے لیے بنیادی اور ثانوی حصے، داخلے اور باہر نکلنے کے راستے، ریمپ، بیت الخلا اور دیگر معاون سہولتیں شامل ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image003_20261029180021_c0cb83.jpg

 

 نوتعمیر  شدہ عمارت کو پناہ گاہ کے طور پر استعمال کرنے کی تجویز ہے، جہاں طبی علاج کے لیے ایمس آنے والے معاشی طور پر کمزور مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو محفوظ، باوقار اور  سخت موسم سے محفوظ عارضی رہائش فراہم کی جا سکے گی۔ اس سہولت کے استعمال سے مریضوں کی فلاح و بہبود کے انتظامات کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔ اس سے عارضی خیموں کے بجائے مستقل اور ڈھکی ہوئی پناہ گاہ دستیاب ہوگی، آرام اور صفائی ستھرائی کی سہولت بہتر ہوگی اور مریضوں و ان کے تیمارداروں کو اسپتال کے آس پاس کھلی جگہوں پر آرام کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

ایمس کی طرف سے اس وقت آشرے کو 24 گھنٹے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پناہ فراہم کرنے والی سہولت کے طور پر چلا یاجارہاہے، جس سے بالخصوص دہلی سے باہر کے علاقوں سے آنے والے مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو مدد ملتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image004_20261029180027_194085.jpg

مرکزی وزیر صحت نے نئی دہلی کے ایمس میں صفائی ملازمین سے بھی بات چیت کی اور اسپتال کے احاطے میں صفائی ستھرائی اور حفظانِ صحت برقرار رکھنے میں ان کے کردار کو قابل تحسین قراردیا۔ اس بات چیت میں صفائی کے محاذ پر کام کرنے والے کارکنوں کی خدمات کو تسلیم کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا، کیونکہ صاف ستھرا، محفوظ اور حفظانِ صحت کے مطابق طبی ماحول کو یقینی بنانے میں ان کی کوششیں بنیادی اہمیت رکھتی ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image005_20261029180033_420bf2.jpg

 

اس دورے سے سرکاری  طبی اداروں میں صفائی ستھرائی کی مسلسل کوششوں،فضلات کے مؤثر نظم اور مریضوں کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کی اہمیت کی توثیق ہوئی۔ خصوصی مہم 6 کے ذریعے وزارتِ صحت و خاندانی بہبود اس بات پر مسلسل زور دے رہی ہے کہ صفائی ستھرائی کو مستقل معمول کے طور پر ادارہ جاتی سطح پر اپنایا جائے، جس کے لیے مؤثر انتظام، اجتماعی ذمہ داری اور صحت کی سہولتیں فراہم کرتے وقت مریضوں کی ضروریات کو ترجیح دینا ضروری ہے۔

 

***

ش ح ۔م ش ع۔م ذ

(UR 6919)


(ریلیز آئی ڈی: 2330197) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil