مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹیلی کام-سی ایس آئی آر ٹی، ڈی جی ٹی ہیڈکوارٹر اور محکمۂ ٹیلی مواصلات نے قومی سائبر سکیورٹی بیداری ماہ 2026 کے تحت ’’سائبر تحفظ کی عادت کو فروغ دیں‘‘ کے موضوع پر بیداری ویبینار منعقد کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
29 OCT 2026 5:50PM by PIB Delhi
اکتوبر 2026 کو قومی سائبر سکیورٹی بیداری ماہ کے طور پر منانے کے سلسلے میں، محکمۂ ٹیلی مواصلات کی ٹیلی کام سائبر سکیورٹی انسیڈنٹ رسپانس ٹیم (ٹی-سی ایس آئی آر ٹی)نے سائبر دھوکہ دہی، سائبر حملوں اور سائبر تحفظ کے موضوعات پر ایک بیداری ویبینار منعقد کیا۔ ویبینار کا افتتاح ڈائریکٹر جنرل ٹیلی کام جناب انیل کمار گپتا اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل، ڈی جی ٹی ہیڈکوارٹر جناب سریش پوری نے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل(ٹی-سی ایس آئی آر ٹی)جناب یشونت کمار بھی موجود تھے۔ معززین نے اس بات پر زور دیا کہ سائبر خطرات کے بڑھتے ہوئے دائرے اور پیچیدگی کے پیش نظر ہر فرد کا چوکس رہنا نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل تحفظ کے لیے پیشگی اقدامات ذاتی، تنظیمی، سماجی اور قومی سطح پر سائبر تحفظ کی عادت کو فروغ دینے اور اسے روزمرہ زندگی کا حصہ بنانے میں دفاع کی پہلی اور اہم ترین دیوار ہیں۔

محکمۂ ٹیلی مواصلات کے ہیڈکوارٹر اور لائسنس یافتہ سروس ایریاز(ایل ایس اے)، این سی اے-ٹی اور این سی سی ایس کے 190 سے زائد شرکا نے اس اجلاس میں شرکت کی۔ ان کے علاوہ ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں اور انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے اداروں سمیت صنعتی شعبے کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ ٹی-سی ایس آئی آر ٹی کے ماہرین نے سائبر دھوکہ دہی اور سائبر تحفظ، سماجی انجینئرنگ، سائبر حملوں کے مختلف مراحل، نقصان دہ سافٹ ویئر کی اقسام اور ویب سائٹس پر کیے جانے والے عام سائبر حملوں کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے پریکٹکل کے ذریعے بتایا کہ سائبر جرائم کس طرح انجام دیئے جاتے ہیں اور ایسے خطرات کی شناخت کرکے ان کا مقابلہ کیسے کیا جا سکتا ہے۔

اس اجلاس میں ڈیجیٹل ذرائع استعمال کرتے وقت محتاط رہنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اس میں دھوکہ دہی پر مبنی پیغامات اور جعل سازی کی کوششوں سے آگاہ رہنے، لنکس اور منسلک فائلوں کو احتیاط سے کھولنے، سافٹ ویئر کو بروقت تازہ کرنے اور سائبرجرائم سے متعلق واقعات کی فوری اطلاع دینے جیسے اہم اقدامات شامل تھے۔ محکمۂ ٹیلی مواصلات نے مسلسل سائبر بیداری مہموں کے ذریعے ملک کو محفوظ بنانے اور بھارت کے ڈیجیٹل مستقبل کے تحفظ کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
***
) ش ح –ع و- ف ر )
U.No. 6916
(ریلیز آئی ڈی: 2330159)
وزیٹر کاؤنٹر : 7