وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آئی این ایس ترشول نے اٹلی کے شہر سیویتاویکیامیں اپنا بندرگاہی دورہ مکمل کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 29 OCT 2026 4:50PM by PIB Delhi

بھارتی بحری جہاز ترشول نے بحیرۂ روم میں اپنی جاری عملی(آپریشنل ) تعیناتی کے تحت 28 اکتوبر 2026 کو اٹلی کے شہر سِویتاویکیا میں اپنا بندرگاہی دورہ مکمل کیا۔ اس دورے سے پیشہ ورانہ تبادلۂ خیال، دونوں بحری افواج کے جہازوں کے باہمی دوروں اور ثقافتی تبادلوں کے ذریعے بھارتی بحریہ اور اطالوی بحریہ کے درمیان بحری تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا موقع ملا۔

قیام کے دوران آئی این ایس ترشول کے عملے نے اطالوی بحریہ کے اہلکاروں کے ساتھ پیشہ ورانہ اور ثقافتی تبادلوں کے متعدد پروگراموں میں حصہ لیا۔ جہاز کو عوام کے مشاہدے کے لیے بھی کھولا گیا، جہاں بھارتی نژاد افراد اور مقامی شہریوں کی بڑی تعداد نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔

پیشہ ورانہ تبادلوں کے سلسلے میں آئی این ایس ترشول کے کمانڈنگ آفیسر نے اطالوی بحریہ کے فلیٹ کمانڈر سے ملاقات کی۔ جہاز کے عملے نے سِویتاویکیا میں اطالوی بحریہ کے طیارہ بردار جہاز آئی ٹی ایس کاوور کا بھی دورہ کیا۔ ان سرگرمیوں سے دونوں بحری افواج کے درمیان پیشہ ورانہ تبادلۂ خیال اور تجربات کے اشتراک کے مواقع فراہم ہوئے۔

اٹلی میں بھارت کی سفیر محترمہ وانی راؤ اور اطالوی بحریہ کے فلیٹ کمانڈر اور سی این سی این اے وی، وائس ایڈمرل اوریلیو ڈی کیرولس نے آئی این ایس ترشول کا دورہ کیا اور جہاز کے عملے سے تبادلۂ خیال کیا۔ انہوں نے جہاز پر منعقدہ ایک ثقافتی تقریب میں بھی شرکت کی، جس میں سِویتاویکیا کے میئر، اطالوی بحریہ اور ساحلی محافظ دستے کے سینئر افسران، 13 ممالک کے دفاعی نمائندوں، سول شعبے کی ممتاز شخصیات اور ہندوستانی باشندوں کے ارکان نے شرکت کی۔ اس تقریب نے بحری نمائندوں، سفارتی حکام اور وسیع تر مقامی برادری کے ارکان کو باہمی تبادلۂ خیال کا موقع فراہم کیا اور اس طرح بندرگاہی دورے کے دوران ہونے والی پیشہ ورانہ سرگرمیوں کو مزید تقویت ملی۔

اس بندرگاہی دورے سے بھارت اور اٹلی کے درمیان دیرینہ بحری شراکت داری کی عکاسی ہوئی اور باہمی افہام و تفہیم اور پیشہ ورانہ تعلقات کو فروغ دینے میں بحری افواج کے درمیان مسلسل روابط کی اہمیت اجاگر ہوئی۔ آئی این ایس ترشول اب بحیرۂ روم میں اپنی عملی (آپریشنل )تعیناتی کے اگلے مرحلے کے لیے روانہ ہو گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/Pic(1)_20261029165135_7d41fd.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/Pic(2)_20261029165150_d48477.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/Pic(3)_20261029165238_c8adc7.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/Pic(4)_20261029165253_ce592c.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/Pic(5)_20261029165304_68c635.jpeg

***

ش ح۔ ش آ ۔ ت ع

U. No-6910


(ریلیز آئی ڈی: 2330107) وزیٹر کاؤنٹر : 13
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil