الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کی وزارت
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
29 OCT 2026 3:36PM by PIB Delhi
الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت کے تحت حکومت ہند کے نیشنل انفارمیٹکس سینٹرسروسیز انکارپوریٹڈ(این آئی سی ایس آئی) اور نیشنل انفارمیٹکس سینٹر(این آئی سی) نے دہلی اور قومی راجدھانی خطے میں واقع اپنے تمام اداروں میں صفائی ستھرائی کو فروغ دینے اور زیرِ التوا معاملات کو نمٹانے کے لیے خصوصی مہم 6.0 چلائی۔

اس مہم کا مقصد دفاتر میں صفائی ستھرائی کو فروغ دینا، پرانے اور غیر ضروری سامان کو ہٹانا، دفتری جگہ کا بہتر استعمال یقینی بنانا اور ریکارڈ کے انتظام کو بہتر بنانا تھا۔ مہم کا آغاز این آئی سی ایس آئی کے افسران اور ملازمین کی جانب سے صفائی ستھرائی کا حلف لینے کے ساتھ ہوا، جس کے بعد اس کے مختلف مراکز میں صفائی اور اس سے متعلق دیگر سرگرمیاں انجام دی گئیں۔

مہم کے تحت دہلی کے بھیکاجی کاما پلیس میں واقع این آئی سی ایس آئی کے صدر دفتر میں عمومی صفائی کی گئی۔ وہیں، ورلڈ ٹریڈ سینٹر (ڈبلیو ٹی سی)میں واقع این آئی سی ایس آئی کے صدر دفتر میں غیر ضروری سامان کو ہٹایا گیا اور بیرونی حصے کی صفائی کی گئی۔

این آئی سی ایس آئی، نئی دہلی اور ایس پی ڈی سی، نوئیڈا میں اندرونی اور بیرونی حصوں، راہداریوں، مشترکہ جگہوں اور بیت الخلا سمیت تمام مقامات پر صفائی کی گئی۔ ایل این ڈی سی میں دفاتر اور مشترکہ جگہوں کی صفائی کی گئی، جبکہ ایس پی ڈی سی میں غیر ضروری سامان ہٹانے کے ساتھ راہداریوں اور بیت الخلا کی صفائی بھی کی گئی۔ تمام مقامات سے پرانی اور غیر استعمال شدہ اشیا بھی ہٹائی گئیں۔
اس مہم سے کام کی جگہوں پر صفائی ستھرائی اور حفظانِ صحت کی صورتِ حال بہتر ہوئی اور پرانے و غیر استعمال شدہ سامان سے گھری جگہ خالی کرائی گئی۔
این آئی سی ایس آئی اس مہم کے نتائج کو برقرار رکھنے کے لیے دفاتر میں باقاعدگی سے صفائی ستھرائی کو یقینی بنائے گا، وقتاً فوقتاً ریکارڈ کا جائزہ لے گا اور غیر ضروری ریکارڈ کو ضابطوں کے مطابق تلف کرے گا۔ اس کے علاوہ، خراب اور ناقابلِ استعمال سامان اور اثاثوں کو متعلقہ قواعد کے مطابق بروقت ٹھکانے لگایا جائے گا، تاکہ دفاتر میں صفائی برقرار رہے اور دستیاب جگہ کا بہتر استعمال کیا جا سکے۔
***
) ش ح –ع و- ف ر )
U.No. 6904