ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 ٹیکسٹائل کی وزارت نے خصوصی مہم 6 کے تحت ٹیکسٹائل کمیٹی کی نمایاں کامیابیوں کو اجاگر کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 29 OCT 2026 11:33AM by PIB Delhi

ٹیکسٹائل کی وزارت نے خصوصی مہم 6 کے تحت ٹیکسٹائل کمیٹی کی اہم کامیابیوں اور سرشار کوششوں کو اجاگر کیا ہے ، جو 2 سے 31 اکتوبر 2026 تک  جاری  رہے گی ۔اس  مہم میں ادارہ جاتی صفائی ، ریکارڈ کے موثر  انتظام  ، زیر التواء معاملات کے تصفئے اور پائیدار طریقوں کے فروغ پر توجہ دی جارہی ہے ۔ ٹیکسٹائل کمیٹی نے مختلف سرگرمیاں انجام دے کر اس مہم میں فعال طور پر حصہ لیا ہے جس کا مقصد کام کی جگہ کی صفائی کو بہتر بنانا ، دفتر کی جگہ کو بہتر بنانا ، کاغذی  اور الیکٹرانک ریکارڈ کا جائزہ لینا   اور قابل اطلاق رہنما خطوط کے مطابق بے کار مواد اور ای-ویسٹ کو بروقت ٹھکانے لگانے کو یقینی بنانا ہے ۔

کمیٹی کی جانب سے انجام دی گئی سرگرمیاں خصوصی مہم 6 کے مقاصد  بالخصوص صاف ستھرے، منظم اور مؤثر ماحول کار کو فروغ دینے  کے تئیں اس کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔ یہ مہم وسائل کے ذمہ دارانہ انتظام، دفتری جگہ کے مؤثر استعمال اور روزمرہ  کے سرکاری امور کی انجام دہی میں پائیدار طریقۂ کار اپنانے کی بھی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ ان اقدامات کے ذریعے ٹیکسٹائل کمیٹی نے ٹیکسٹائل کے وزارت کے اس وسیع تر وژن کی تکمیل میں تعاون دیا ہے، جس کا مقصد صفائی ستھرائی کو ادارہ جاتی سطح پر مستحکم کرنا، انتظامی کارکردگی کو بہتر بنانا اور اپنی تنظیموں و ماتحت دفاتر میں جواب دہی کو فروغ دینا ہے۔ کمیٹی مہم کے دوران رائج کیے گئے بہترین طریقۂ کار کو برقرار رکھنے اور جواب دہی اور کام کی جگہوں کے مؤثر انتظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

مورخہ 2 اکتوبر سے 9 اکتوبر 2026  تک پہلا ہفتہ: ریکارڈ کا انتظام، جگہ کے انتظام کی منصوبہ بندی، کباڑ کو ٹھکانے لگانا  اور ریکارڈ رومز و ذخیرہ کرنے والی ریکوں کی صفائی- ریکارڈ رکھنے والی ریکوں کی صفائی کی گئی، ان سے گرد و غبار ہٹایا گیا اور انہیں دوبارہ منظم کیا گیا۔ تمام فائلوں اور دستاویزات کو آسانی سے شناخت کرنے اور فوری طور پر حاصل کرنے کے لیے مناسب ترتیب سے سلیقے کے ساتھ رکھا گیا۔ پرانے اور غیر ضروری مواد کو ہٹا دیا گیا اور دستیاب جگہ کا مؤثر استعمال کیا گیا۔ اس مشق سے سرکاری ریکارڈ کی مناسب دیکھ بھال، اس کی آسانی سے نشاندہی اور فائلوں تک فوری رسائی کو یقینی بنایا گیا۔ افسران اور عملے کو ریکارڈ کو منظم انداز میں محفوظ رکھنے اور اس کی وقتاً فوقتاً دیکھ بھال کرنے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

سرگرمی کی نمایاں جھلکیاں ذیل میں پیش کی گئی ہیں:

مورخہ 10 اکتوبر سے 16 اکتوبر 2026  تک دوسرا ہفتہ:  کباڑ، گتے کے ڈبوں، پرانے بیکار کارٹنوں اور ناقابلِ استعمال اشیاء کو ہٹانا- مہم کے دوسرے ہفتے کے دوران، دفتری احاطے سے جگہ خالی کرنے اور صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے کے لیے کباڑ، گتے کے ڈبوں، پرانے بیکار کارٹنوں اور دیگر ناقابلِ استعمال اشیاء کی نشاندہی کرکے انہیں ہٹایا گیا۔ ناقابلِ استعمال اشیاء کو الگ الگ کرکے موجودہ طریقۂ کار کے مطابق ٹھکانے لگایا گیا۔ ٹیکسٹائل کمیٹی کے تمام علاقائی دفاتر میں بھی اسی طرح کی مہم چلائی گئی۔

سرگرمی کی نمایاں جھلکیاں ذیل میں  ہیں:

مورخہ 17 اکتوبر سے 23 اکتوبر 2026  سے تیسرا ہفتہ: جگہ کے بہتر استعمال اور صفائی ستھرائی کے لیے جمع شدہ پیکنگ میٹریل، پلاسٹک کے کچرے اور باقی ماندہ نمونوں کو ہٹانا اور ٹھکانے لگانا- مہم کے تحت، ٹیکسٹائل کمیٹی نے  کباڑ کو بڑے پیمانے پر ٹھکانے لگانے کی کارروائی انجام دی، جس سے 438444 روپے کی آمدنی حاصل ہوئی۔ ٹھکانے لگائے گئے مواد میں پیکنگ کا سامان، پلاسٹک کا کچرا اور باقی ماندہ نمونے شامل تھے۔ اس پہل سے جمع شدہ کچرے اور غیر ضروری مواد کو ہٹانے میں مدد ملی، جس کے نتیجے میں کام کی جگہوں پر صفائی ستھرائی بہتر ہوئی، دستیاب جگہ کا بہتر استعمال ممکن ہوا اور کام کا ماحول مزید منظم بنا۔ ناکارہ سامان کو ٹھکانے لگانے سے حاصل ہونے والی آمدنی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ کمیٹی ضائع شدہ مواد کے مفید استعمال کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ کچرے کو ذمہ دارانہ  طور پر ٹھکانے لگارہی ہے  اور وسائل کے مؤثر استعمال کو بھی فروغ دے رہی ہے۔ یہ پہل  غیر ضروری اشیاء کو منظم طریقے سے ٹھکانے لگانے اور دستیاب دفتری جگہ کے مؤثر استعمال کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے خصوصی مہم 6 کے وسیع تر مقاصد کی تکمیل میں بھی معاون ہے۔

سرگرمی کی نمایاں جھلکیاں درج ذیل ہیں:

.

مجموعی طور پر، تین ہفتوں پر مشتمل اس مہم نے تمام افسران اور عملے کی اجتماعی کوششوں کے ذریعے صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے، جگہ کے بہتر استعمال اور ریکارڈ کے مؤثر انتظام میں مدد فراہم کی، جس سے صاف ستھرے اور منظم کام کی جگہوں کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ ہوا۔ ٹیکسٹائل کی وزارت اپنے تمام منسلک دفاتر، ماتحت تنظیموں اور متعلقہ اداروں کی حوصلہ افزائی جاری رکھے ہوئے ہے کہ وہ خصوصی مہم 6 میں فعال طور پر حصہ لیں اور مہم کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی صفائی ستھرائی، اچھی حکمرانی اور مؤثر عوامی انتظامیہ کے عمل کو برقرار رکھیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م ش۔ن م۔

U- 6891


(ریلیز آئی ڈی: 2329952) وزیٹر کاؤنٹر : 8