نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مائی بھارت نے  انتخابی  بیداری کو فروغ دینے  کے لئے 14 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں’وکست بھارت یوا سمواد: اپنا ووٹ جانیں‘ کا انعقاد  کیا


 نوجوانوں نے جمہوری اقدار کے تحفظ اور شہری شرکت کو مستحکم کرنے کے لیے ’لوک تانترک عہد‘ کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 28 OCT 2026 10:20PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت کے نوجوانوں کے امور کے محکمے کے تحت مائی بھارت نے جمہوری عمل میں نوجوانوں کی انتخابی بیداری کو فروغ دینے اور ان کی باخبر اور ذمہ دارانہ شرکت کی حوصلہ افزائی کے لیے ملک گیر مہم کے  تحت آج 10 ریاستوں اور 4 مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے تعلیمی اداروں میں ’وکست بھارت یوا سمواد: اپنا ووٹ جانیں‘ کے پروگرام منعقد کیے۔ ان تقریبات میں طلبہ، عوامی نمائندوں، یوتھ آئیکن، نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے والے کھلاڑیوں اور اداروں کے سربراہان نے شرکت کی اور حقِ رائے دہی، شہری ذمہ داریوں اور جمہوری اقدار جیسے موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261028222133_341694.jpg

ملک بھر کی 500 یونیورسٹیوں، کالجوں اور اداروں میں 26 اکتوبر 2026 سے 5 نومبر 2026 تک جاری اس مہم کا مقصد نوجوانوں، بشمول پہلی بار اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے والے  رائے دہندگان، کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جہاں وہ منتخب نمائندوں سے براہِ راست بات چیت کر سکیں اور وِکست بھارت@2047 کے سفر میں جمہوری عمل میں شرکت کے حوالے سے اپنے خیالات کا تبادلہ کر سکیں۔ 28 اکتوبر تک ملک بھر میں مجموعی طور پر  27 یوا سمواد منعقد کیے جا چکے ہیں، جن میں 5856 نوجوانوں نے شرکت کی۔

شمالی خطے میں آج دہلی، گروگرام، پنچکولہ، راجوری اور جھجّر کے اداروں میں پروگرام منعقد کیے گئے۔ شری رام کالج آف کامرس میں منعقدہ پروگرام میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر جناب ترنجیت سنگھ سندھو کے ساتھ کھلاڑی جناب ارجن سنگھ ناگرا اور جناب اجیت یادو نے شرکت کی۔ پنچکولہ میں منعقدہ پروگرام اور سندربنی میں ہونے والی تقریب میں بھی بڑی تعداد میں طلبہ اور نوجوان شہریوں نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image002_20261028222148_ff2cf1.jpg

وسطی خطے میں مدھیہ پردیش، اتر پردیش اور چھتیس گڑھ میں منعقدہ پروگراموں میں انتخابی بیداری، نوجوانوں کی قیادت اور ذمہ دار شہری ہونے کے موضوعات پر توجہ مرکوز کی گئی۔ شیو پور میں رکن پارلیمنٹ جناب شیومنگل سنگھ تومر نے طلبہ کے ساتھ حقِ رائے دہی اور انتخابی عمل پر تبادلۂ خیال کیا۔ رائے گڑھ میں یہ مکالمہ، لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ جناب رادھے شیام راتھیا اور مائی بھارت کے جوائنٹ ڈائریکٹر جناب رمن پٹیل کی موجودگی میں، نیبرہُڈ یوتھ پارلیمنٹ کے ساتھ منعقد کیا گیا۔

مشرقی خطے میں مائی بھارت دارجلنگ کی جانب سے فانسی دیوا میں یوتھ سمواد کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام میں وِکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ (وی بی وائی ایل ڈی) پر ایک پریزنٹیشن، ’اپنا ووٹ جانیں‘ کے موضوع پر باہمی تبادلۂ خیال، ووٹر بیداری کا عہد اور ایک سگنیچر وال شامل تھی، جس کے ذریعے شرکاء نے جمہوری اقدار کے تئیں اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ بہار اور مغربی بنگال میں بھی دیگر پروگرام منعقد کیے گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image003_20261028222158_0eeb79.jpg

شمال مشرقی خطے میں، اروناچل پردیش کی راجیو گاندھی یونیورسٹی میں منعقدہ پروگرام میں یوتھ آئیکن پوربندر کور اور دولتِ مشترکہ اور جنوبی ایشیائی کراٹے مقابلوں میں سونے کا تمغہ جیتنے والے جانی منگکھیا نے شرکت کی۔

جنوبی اور مغربی خطوں میں منعقدہ پروگراموں میں طلبہ، یوتھ آئیکن، کھلاڑیوں اور مدعو معززین نے شرکت کی۔ ان پروگراموں میں انتخابی عمل، شہری ذمہ داریوں اور جمہوری عمل میں شرکت جیسے موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

پروگراموں کا اختتام ’لوکتانترک عہد‘ دلانے کے ساتھ ہوا، جس کے ذریعے شرکاء نے جمہوری اقدار کو برقرار رکھنے اور ملک کی جمہوری زندگی میں فعال طور پر حصہ لینے کا عزم کیا۔ انتخابی عمل کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے مائی بھارت کی جانب سے مائی گو  اور وزارتِ الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے اشتراک سے منعقدہ ’اپنا ووٹ جانیں‘  آن لائن کوئز مقابلے کو بھی فروغ دیا گیا۔ تقریب گاہ  پر  مائی بھارت میں رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی گئی اور کیو آر کوڈ پر مبنی تجاویز کے خانوں کے ذریعے شرکاء سے تجاویز بھی حاصل کی گئیں۔

***

ش ح۔م ش۔ن م۔

U-6884


(ریلیز آئی ڈی: 2329866) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Telugu