پوسٹ کرنے کی تاریخ:
28 OCT 2026 6:12PM by PIB Delhi
ٹیکسٹائل کی وزارت، ٹیکسٹائل کے شعبے کے لیے پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو (پی ایل آئی) اسکیم کے تحت نئی درخواستیں وصول کرنے کے لیے اسکیم کا پورٹل یکم نومبر 2026 سے 31 دسمبر 2026 تک اسکیم کے چوتھے مرحلے کے تحت دوبارہ کھولنے جا رہی ہے۔ اس کا مقصد انسان کے تیار کردہ ریشوں (ایم ایم ایف) سے ملبوسات، ایم ایم ایف کپڑوں اور تکنیکی ٹیکسٹائل کی تیاری کو فروغ دینا، ملکی پیداواری صلاحیتوں میں اضافہ کرنا، سرمایہ کاری کو راغب کرنا، روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور عالمی ٹیکسٹائل ویلیو چین میں بھارت کی پوزیشن کو مضبوط بنانا ہے۔
اسکیم کے تحت زیادہ سے زیادہ اداروں کی شرکت کو آسان بنانے کے لیے اس میں درج ذیل اہم تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں:
1۔ کم از کم کاروباری حجم کی شرط میں کمی: اسکیم کے زمرہ دوم کے تحت کم از کم کاروباری حجم کی شرط 200 کروڑ روپے سے گھٹا کر 100 کروڑ روپے کر دی گئی ہے۔ اس سے چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) اور درمیانے درجے کے پیداواری اکائیوں کو اسکیم میں زیادہ سے زیادہ شرکت کا موقع ملے گا۔
2۔ اسکیم کی مدت میں توسیع: چوتھے مرحلے کے تحت منظور شدہ درخواست گزاروں کے لیے اسکیم کی مدت میں مالی سال 2033-34 تک توسیع کر دی گئی ہے۔ اس توسیع کا مقصد ان درخواست گزاروں کو سرمایہ کاری اور عملی سرگرمیوں کے لیے طویل مدت فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ اپنی پیداواری صلاحیتوں کو قائم کرنے اور ان میں اضافہ کرنے کے لیے بہتر منصوبہ بندی کر سکیں۔
3۔ اسکیم میں پہلے سے شریک کمپنیوں کی چوتھے مرحلے میں منتقلی: اسکیم کے پہلے، دوسرے اور تیسرے مرحلے کے تحت کسی بھی زمرے میں شامل وہ تمام موجودہ کمپنیاں بھی چوتھے مرحلے میں منتقل ہونے کی اہل ہوں گی، جنہوں نے اب تک کسی بھی ترغیبی مالی معاونت کا دعویٰ نہیں کیا ہے اور نہ ہی کوئی ترغیبی رقم حاصل کی ہے۔ تاہم، اس کے لیے انہیں حسبِ اطلاق پہلے، دوسرے اور تیسرے مرحلے کے تحت اپنی موجودہ درخواستیں واپس لینی ہوں گی۔
آن لائن درخواستوں کا پورٹل https://pli.texmin.gov.in یکم نومبر 2026 سے 31 دسمبر 2026 تک کھلا رہے گا۔ اہل کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ اسکیم کے قابل اطلاق رہنما خطوط کے مطابق مقررہ مدت کے اندر اپنی درخواستیں جمع کرائیں۔
******
ش ح۔ ف ش ع
U: 6854