وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آئی این ایس سہیا دری بھارت اور جمہوریہ کوریا کی بحریہ کے دو طرفہ مشق کے لیے بوسان پہنچا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 28 OCT 2026 4:58PM by PIB Delhi

بھارتی بحری جہاز سہیا دری، جو بھارتی بحریہ کا دیسی طور پر ڈیزائن اور تیار کیا گیا گائیڈڈ میزائل سے لیس اسٹیلتھ فریگیٹ ہے، 26  اکتوبر ، 2026 ء کو بھارت اور جمہوریہ کوریا کی بحریہ کے دو طرفہ مشق میں شرکت کے لیے جمہوریہ کوریا کی بندرگاہ بوسان پہنچا۔ یہ دورہ بحرِ ہند و بحرالکاہل خطے میں بحری تعاون کو مضبوط بنانے اور دونوں  ملکوں کی بحریہ کے درمیان باہمی عملی ہم آہنگی کو بہتر بنانے کی جانب ایک اور قدم ہے۔

جمہوریہ کوریا کی بحریہ نے آئی این ایس سہیا دری کا پُرتپاک استقبال کیا، جو بھارت اور جمہوریہ کوریا کے درمیان بڑھتے ہوئے روابط اور دیرپا  کلیدی شراکت داری کی عکاسی کرتا ہے۔

بندرگاہ پر قیام کے مرحلے کے دوران ، دونوں  ملکوں کی بحریہ کے اہلکار پیشہ ورانہ تبادلۂ خیال، ایک دوسرے کے بحری جہازوں کے دورے، مشترکہ تربیتی سرگرمیوں اور کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ ان سرگرمیوں سے عملی تجربات اور بہترین طریقۂ کار کے تبادلے میں مدد ملے گی، ساتھ ہی باہمی افہام و تفہیم اور پیشہ ورانہ دوستانہ تعلقات کو فروغ حاصل ہوگا۔ آئی این ایس سہیا دری کے کمانڈنگ آفیسر بھی جمہوریہ کوریا کی بحریہ کے سینئر افسران سے ملاقات کریں گے۔ بندرگاہ پر قیام کے بعد سمندر میں مربوط بحری سرگرمیاں انجام دی جائیں گی، جن میں آئی این ایس سہیا دری اور جمہوریہ کوریا کے بحری جہاز منمو دی گریٹ حصہ لیں گے۔ ان سرگرمیوں سے دونوں بحریاؤں کے درمیان عملی تال میل مضبوط کرنے، باہمی ہم آہنگی بہتر بنانے اور پیشہ ورانہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے مواقع فراہم ہوں گے۔

یہ مشق بھارت اور جمہوریہ کوریا کے بحری تعاون کو مضبوط بنانے اور بحرِ ہند و بحرالکاہل خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے فروغ کے مشترکہ عزم کو اجاگر کرتی ہے۔ یہ دوست ممالک کی بحری افواج  کے ساتھ پیشہ ورانہ روابط اور عملی تعاون کے ذریعے دیرپا شراکت داری قائم کرنے کی بھارتی بحریہ کی مسلسل کوششوں کی بھی عکاسی کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/Pic(1)(2)_20261028165933_ac5c20.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/Pic(2)(3)_20261028165946_e19e7c.jpeg

*****

(ش ح - ا ع خ -  ع ا )

U. No. 6846


(ریلیز آئی ڈی: 2329642) وزیٹر کاؤنٹر : 17
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil