پوسٹ کرنے کی تاریخ:
27 OCT 2026 7:05PM by PIB Delhi
یارڈ 1283 (سِرشٹی) نامی اگلی نسل کے سمندری گشتی جہاز(این جی او پی وی) کو 27 اکتوبر 2026 کو گوا شپ یارڈ لمیٹڈ ،(جی ایس ایل) گوا میں محترمہ سندیپا سہائے نے لانچ کیا۔ اس موقع پر وزارتِ دفاع کے سکریٹری(دفاعی مالیات) جناب وشواجیت سہائے موجود تھے۔ اس تقریب میں بھارتی بحریہ کی شاندار روایات اور اقدار کی عکاسی ہوئی۔ بھارتی بحریہ، وزارتِ دفاع اور گوا شپ یارڈ لمیٹڈ کے سینئر افسران نے بھی اس موقع پر شرکت کی۔
ملک میں ڈیزائن اور تیار کیے گئے یہ جہاز کثیر جہتی کارروائیوں کے لیے موجودہ سمندری گشتی جہاز (او پی ویز) اور اگلی نسل کے سمندر گشتی جہاز (این جی او پی وی) کی صلاحیت میں اضافہ کریں گے۔ ان کے اہم مقاصد میں سمندری نگرانی، تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں، سمندر میں واقع تنصیبات کا تحفظ، انسانی امداد اور آفات کے دوران راحت رسانی (ایچ اے ڈی آر)نیز بحری قزاقی کے خلاف کارروائیاں شامل ہیں۔ اگلی نسل کے آف شور پٹرول ویسلز کی تعمیر بیک وقت دو شپ یارڈز، یعنی گوا شپ یارڈ لمیٹڈ ،گوا اور گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز (جی آر ایس ای)، کولکاتا میں جاری ہے۔
ان جہازوں کے نام بھارت کے مالامال ورثے سے ماخوذ ہیں۔ اس جہاز کا نام ’’سِرشٹی‘‘ رکھا گیا ہے، جس کے سنسکرت میں معنی ’’تخلیق‘‘ یا ’’تخلیق کا عمل‘‘ ہیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب وشواجیت سہائے نے مقامی سطح پر تیاری کو فروغ دینے پر حکومت کے زور اور معیشت پر اس کے دور رس اثرات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی)میں اضافے اور ملکی صنعتی نظام کی ترقی میں بھی مدد ملتی ہے۔ انہوں نے اس کوشش میں پیش پیش رہنے پر مسلح افواج کی تینوں شاخوں، بالخصوص بھارتی بحریہ، کی ستائش کی اور دفاعی سازوسامان کی تیاری میں خود انحصاری کے حکومتی وژن کو عملی جامہ پہنانے میں گوا شپ یارڈ لمیٹڈ کے تعاون کو سراہتے ہوئے اسے مبارک باد دی۔
اس جہاز کی لانچنگ بھارتی بحریہ کی مقامی سطح پر جہاز سازی کی کوششوں میں ایک اور اہم سنگِ میل ہے۔ یہ حکومتِ ہند کے ’’آتم نربھر بھارت‘‘ اور ’’میک اِن انڈیا‘‘ اقدامات کے وژن سے ہم آہنگ ہے۔
(1)_20261027202852_282b27.jpeg)
(1)_20261027202905_bf3bb6.jpeg)
(1)_20261027202918_26ded3.jpeg)
(1)_20261027202930_d5ca55.jpeg)
********
ش ح۔ع ح۔ ت ا
U N-6808