سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر سریش کمار کا تعلیمی امنگوں سے عوامی خدمت تک کا سفر


مالی امداد سے، اعلیٰ تعلیم کے حصول اور پیشہ ورانہ کامیابی کی راہ ہموار ہوئی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 OCT 2026 3:15PM by PIB Delhi

درج فہرست ذات (مادیگا) برادری سے تعلق رکھنے والے 36 سالہ سرکاری استاد سریش کمار (بدلا ہوا نام) کی داستان اُن طلبہ کے لیے ایک حوصلہ افزا مثال ہے جو تعلیم کے ذریعے آگے بڑھنے اور مرکزی حکومت کی مالی معاونت سے معاشرے میں بامعنی رول ادا کرنے کے خواہش مند ہیں۔

ذاتی ترقی، پیشہ ورانہ کامیابی اور معاشرے میں بامعنی خدمات انجام دینے کی ایک مضبوط بنیاد تعلیم ہے۔ سریش کمار کا سفر اس بات کو اجاگر کرتا ہے کہ عزم مصمم، تعلیمی قابلیت اور مالی معاونت تک رسائی کس طرح افراد کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے اور اپنی امنگوں کو پورا کرنے میں مدد فراہم کر سکتی ہے۔

ایک متوسط سے کم آمدنی والے کنبے سے تعلق رکھنے والے سریش کمار اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے اور درس و تدریس کے شعبے میں اپنا مستقبل بنانے کے تئیں پُرعزم تھے۔ وہ پروفیسر بننے کے خواہش مند تھے اور مالی مشکلات کے باوجود اپنی تعلیم کے تئیں ثابت قدم رہے۔ تاہم، اعلیٰ تعلیم سے وابستہ اخراجات پورے کرنا اُن کے لیے ایک بڑا مالی چیلنج تھا۔

2017 سے 2022 کے دوران اس اسکیم کے تحت تقریباً 12 لاکھ روپے کی مالی امداد نے اُن کے تعلیمی سفر میں اہم رول ادا کیا۔ اس امداد کی بدولت وہ اپنی اعلیٰ تعلیم جاری رکھنے اور تحقیق پر توجہ مرکوز کرنے میں کامیاب ہوئے، جس کے نتیجے میں انھوں نے اپنی ڈاکٹریٹ کی ڈگری کامیابی کے ساتھ مکمل کی۔ اس معاونت نے اُن کی پیشہ ورانہ ترقی کے امکانات کو تقویت بخشی اور تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کے اُن کے خوابوں کو عملی کامیابیوں میں بدلنے میں بھی مدد فراہم کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261027152051_13a36e.jpg

لگن اور مسلسل محنت کے ذریعے سریش کمار نے پی ایچ ڈی مکمل کی اور اس کے بعد سرکاری ملازمت میں بطور استاد تقرری حاصل کی۔ ایم اے، بی ایڈ اور پی ایچ ڈی سمیت اُن کی تعلیمی قابلیت، علم کے حصول اور پیشہ ورانہ ترقی کے تئیں اُن کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ اُن کی اس کامیابی سے ان کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوا اور مالی حالت مزید مستحکم ہوئی۔

سریش کمار کا سفر اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ عزم، تعلیمی ترقی اور مالی امداد مل کر کس طرح مواقع کو وسعت دے سکتے ہیں اور افراد کو اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور اپنی منزل حاصل کرنے کے قابل بنا سکتے ہیں۔

مالی مشکلات کے باوجود اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی کوشش سے لے کر ڈاکٹریٹ مکمل کرنے اور سرکاری ملازمت حاصل کرنے تک کا اُن کا سفر، تعلیمی امتیاز، پیشہ ورانہ کامیابی اور سماجی و اقتصادی ترقی کے فروغ میں تعلیمی معاونت کے اہم رول کو اجاگر کرتا ہے۔

 **********

ش ح۔۔ ش ت۔ ر ب

U-6760


(ریلیز آئی ڈی: 2329016) وزیٹر کاؤنٹر : 9
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil