سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 سڑک نقل و حمل اور قومی  شاہراہوں کی وزارت 28 اکتوبر 2026 کو دہلی این سی آر میں پرِیورتن اسکیم کے تحت ’ٹرانسپورٹ میلہ‘ منعقد کرے گی


پرانے ٹرک اور بس مالکان کو اسکریپنگ، مالیاتی سہولیات اور صاف ستھری متبادل گاڑیوں کی خریداری کے بارے میں موقع پر رہنمائی ملے گی

گاڑی ساز ادارے اور ان کے ڈیلر، رجسٹرڈ وہیکل اسکریپنگ سہولیات، بینک، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اور دیگر متعلقہ فریق ایک ہی مقام پر جمع ہو کر گاڑی مالکان کو سہولت فراہم کریں گے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 26 OCT 2026 6:42PM by PIB Delhi

سڑک نقل و حمل اور قومی  شاہراہوں کی وزارت (ایم او آر ٹی ایچ) حکومت دہلی کے تعاون سے پرِیورتن اسکیم کے تحت 28 اکتوبر 2026 کو صبح 9:30 بجے سے شمالی دہلی کے براڑی میں ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ آفس (ڈی ٹی او) کے قریب واقع وہیکل انسپیکشن یونٹ میں ٹرانسپورٹ میلہ منعقد کرے گی۔

اس میلے میں گاڑیوں کے اصل سازوسامان تیار کرنے والے ادارے (او ای ایم) اور ان کے ڈیلر، رجسٹرڈ وہیکل اسکریپنگ سہولیات (آر وی ایس ایف)، بینک اور نان بینکنگ فنانشل کمپنیاں (این بی ایف سی)، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں (او ایم سی) اور اسکیم سے وابستہ سٹی گیس ڈسٹری بیوشن (سی جی ڈی) ادارے شرکت کریں گے۔ ان کے نمائندے گاڑیوں کو اسکریپ کرنے، مالیاتی سہولیات، متبادل گاڑیوں کی خریداری، ایندھن سے متعلق فوائد اور دیگر قابل اطلاق مراعات کے بارے میں معلومات، رہنمائی اور معاونت فراہم کریں گے۔

پرِیورتن اسکیم کے ذریعے حکومت دہلی-این سی آر میں پرانے ٹرکوں اور بسوں کی جگہ صاف ستھری گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دے رہی ہے۔ اس کے تحت مختلف مراعات فراہم کی جا رہی ہیں، جن میں او ای ایم کی جانب سے دی جانے والی رعایت کے علاوہ کم از کم 8 فیصد اضافی رعایت، گاڑیوں کے قرض پر 5 فیصد شرح سود میں رعایت، 10 سال کے لیے 100 فیصد روڈ ٹیکس میں چھوٹ، الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) کے لیے ایک مرتبہ کی مراعات، ماہانہ ایندھن واؤچرز اور قابل اطلاق صورت میں رجسٹریشن فیس سے چھوٹ شامل ہیں۔

اب تک تقریباً 40 ہزار مستفیدین پرِیورتن پورٹل پر رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔

میلے کا مقام: وہیکل انسپیکشن یونٹ، ڈی ٹی او کے قریب، براڑی، شمالی دہلی

تاریخ: 28 اکتوبر 2026

وقت: صبح 9:30 بجے سے

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :6727  )


(ریلیز آئی ڈی: 2328721) وزیٹر کاؤنٹر : 8
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी