نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نشہ مُکت یوا ابھیان کے چھٹے ہفتے کے دوران ایم وائی بھارت نے 36 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 2.11 لاکھ سے زائد شرکت کنندگان کو متحرک کیا


ثقافتی سرگرمیوں، روایتی کھیلوں اور محلہ یوتھ پارلیمنٹ کے ذریعے منشیات سے پاک طرز زندگی کو فروغ دینے کے لیے 694 پروگرام منعقد کیے گئے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 26 OCT 2026 6:22PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت کے تحت میرا یووا بھارت (مائی بھارت) نے ”نشہ مُکت یوا برائے وکست بھارت“ ابھیان کی 100 ہفتوں پر مشتمل مہم کے چھٹے ہفتے کے دوران مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا۔ عارضی رپورٹ کے مطابق، 694 پروگراموں کے ذریعے 36 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 2,11,139 نوجوانوں اور شہریوں کو متحرک کیا گیا۔ ان سرگرمیوں میں نشے کے راون کا دہن/ نشے کی شکل میں مہیشا سُر کا خاتمہ، روایتی کھیلوں اور نشہ مُکت یوا برائے وکست بھارت پر پری چرچا (محلہ یوتھ پارلیمنٹ) پر توجہ مرکوز کی گئی۔ ان سرگرمیوں میں ثقافتی شمولیت، جسمانی سرگرمیوں اور سماجی مکالمے کو یکجا کیا گیا، تاکہ نشہ آور اشیا کے استعمال کے مضر اثرات کے بارے میں بیداری کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔

 

 

اس مہم میں ثقافتی روایات سے جڑی سرگرمیوں، مثلاً علامتی راون دہن اور مہیشا سُر کے ودھ کے ذریعے نشے کی لت پر قابو پانے اور نشہ آور اشیا کے استعمال کو مسترد کرنے کا پیغام دیا گیا۔ روایتی کھیلوں کی سرگرمیوں نے جسمانی تندرستی، صحت مند طرز زندگی اور اجتماعی شرکت کی حوصلہ افزائی کی، جبکہ محلہ یوتھ پارلیمنٹ کے اجلاسوں نے نوجوانوں اور برادری کے ارکان کو نشہ آور اشیا کے استعمال کے مضر اثرات، اس کی روک تھام کی حکمت عملیوں اور نشے سے پاک معاشرے کی تعمیر میں نوجوانوں کے کردار پر تبادلۂ خیال کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔

ان پروگراموں کا انعقاد فٹ انڈیا اور شراکت دار تنظیموں، بشمول برہما کماری، ہارٹ فل نیس، فکی، سی آئی پی یو، ایسوچیم اور پروجیکٹ پوائنٹ کے اشتراک سے کیا گیا۔ اس اشتراکی طریقۂ کار کے ذریعے نوجوانوں کے نیٹ ورکس، سماجی اداروں اور شراکت دار تنظیموں کو ایک ساتھ لایا گیا، تاکہ مہم کی رسائی کو وسعت دی جا سکے اور نشہ آور اشیا کے استعمال کے خلاف اجتماعی اقدامات کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

 

 

اس مہم کے تحت منشیات سے پاک ہندوستان کے مقصد کے حصول کے لیے 2,11,139 افراد نے حلف لیا۔ ان سرگرمیوں کا مقصد نوجوانوں کو صحت مند اور نشہ آور اشیا سے پاک طرزِ زندگی اپنانے اور دوسروں کو بھی نشہ آور اشیا سے دور رہنے کی ترغیب دینے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے بیداری کو انفرادی عزم اور برادری کی سطح پر عملی اقدامات میں تبدیل کرنا تھا۔

100 ہفتوں پر مشتمل مہم کے ذریعے مائی بھارت بیداری پروگراموں، شرکت پر مبنی سرگرمیوں اور نوجوانوں کی قیادت میں شروع کیے جانے والے اقدامات کے ذریعے نوجوانوں اور برادریوں کو مسلسل متحرک کر رہا ہے۔ چھٹے ہفتے میں ثقافتی روایات، کھیلوں اور منظم مکالمے پر توجہ سے اس بات کی اہمیت پتہ چلتی ہے کہ نشہ آور اشیا کے استعمال کی روک تھام اور نوجوانوں میں سوچ سمجھ کر درست انتخاب کرنے کے رجحان کو فروغ دینے کے لیے برادری کی مسلسل شمولیت کتنی اہم ہے۔

یہ پہل ”وکست بھارت کے لیے نشہ مُکت یوا“ کے وسیع تر وژن کی حمایت کرتی ہے اور نوجوان شہریوں کو صحت مند برادریوں اور ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔

                                           **************

 

 

ش ح۔ ف ش ع

                                                                                                                                       U: 6721


(ریلیز آئی ڈی: 2328683) وزیٹر کاؤنٹر : 8