عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آئی آئی پی اے کی ایگزیکٹو کونسل کی میٹنگ منعقد

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آئی آئی پی اے کے چیئرمین کی حیثیت سے صدارت کی

ایگزیکٹو کونسل نے ‘‘ون نیشن ون سبسکرپشن’’کے اقدام کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا اورتعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی پر اعزازات دینے کا اعلان کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 26 OCT 2026 5:31PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ؛ وزیر مملکت برائے پی ایم او ، عملہ ، عوامی شکایات ، پنشن ؛ محکمہ خلا اور جوہری توانائی ، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے پیر کو نئی دہلی میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (آئی آئی پی اے) کی ایگزیکٹو کونسل (ای سی) کی 328 ویں میٹنگ کی صدارت کی ۔

کونسل کے چیئرمین کی حیثیت سے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آئی آئی پی اے کی تربیتی اور صلاحیت سازی کی سرگرمیوں کا دائرہ وسیع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانی اور انتظامیہ کے شعبوں میں یونیورسٹیوں کے منتظمین، اسپتالوں کے منتظمین اور سائنسی و تکنیکی عملے کی صلاحیت سازی پر زیادہ توجہ دی جانی چاہیے۔

ایگزیکٹو کونسل نے ے پبلک ایڈمنسٹریشن میں ایڈوانسڈ پروفیشنل پروگرام(اے پی پی پی اے) کو بہتر بنانے، اس کے نصاب کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مختلف اداروں کے ساتھ اشتراک اور معروف اداروں کے ماہرین کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔ کونسل نے اس بات پر بھی تبادلۂ خیال کیا کہ پروگرام میں مزید تنوع پیدا کیا جائے اور حکومت کے مختلف شعبوں اور مختلف خدمات سے تعلق رکھنے والے شرکا کو شامل کیا جائے۔

ایگزیکٹو کونسل نے ادارے کے انتظامی فیصلوں میں تدریسی عملے کو بااختیار بنانے اور تحقیقی پروجیکٹوں سے وابستہ ترغیبی رقوم کی ادائیگی کے لیے کی جانے والی کوششوں کی بھی سراہنا کی ۔ ‘‘ون نیشن ون سبسکرپشن’’ (او این او ایس) کے نفاذ سے تدریسی عملے کو بھی فائدہ پہنچے گا، کیونکہ اس کے ذریعے وہ مزید وسیع پیمانے پر تحقیقی مجلات، تحقیقی مقالوں، کتابوں، پروجیکٹوں کی رپورٹوں اور دیگر علمی مطبوعات تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔

آئی آئی پی اے کے منظم انٹرن شپ پروگرام کو بھی سراہا گیا، جس کا آغاز مئی 2026 میں کیا گیا تھا۔ ایگزیکٹو کونسل نے طلبہ کی انٹرن شپ کا دائرہ وسیع کرنے پر زور دیا اور کہا کہ انٹرنز کو آئی آئی پی اے کے تحقیقی مقالوں اور تحقیقی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دی جائے۔ادارے کی انتظامیہ کو مضبوط بنانے کے لیے عملہ و تربیت کے محکمے (ڈی او پی ٹی) اور کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس (سی جی اے) کی جانب سے افرادی قوت کی معاونت فراہم کرنے کی کوششوں کا بھی ایگزیکٹو کونسل نے نوٹس لیا۔

ایگزیکٹو کونسل نے سالانہ اعزازات کا بھی اعلان کیا۔ ریٹائرڈ آئی اے ایس افسران جناب ایس ایس کھتریہ، جناب ڈی پی تیواری اور جناب بی آر شرما کو پال ایچ ایپل بی ایوارڈ 2026 کے لیے منتخب کیا گیا، جبکہ تمل ناڈو کے ترو نیل ویلی میں واقع منونمانیئم سندرنار یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر (ڈاکٹر) کے چوکّلنگم کو تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کے لیے ڈاکٹر راجندر پرساد ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261026173305_d56c93.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image002_20261026173322_7e754c.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image003_20261026173341_e50354.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image004_20261026173355_96930c.jpg

 

 

 

ش ح۔ ش آ ۔ ش۔م ا

U. No-6719

 


(ریلیز آئی ڈی: 2328648) وزیٹر کاؤنٹر : 9
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil