بندرگاہوں، جہازرانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کی جانب سے خصوصی مہم 6 کے تحت صفائی ستھرائی کی مہمات کو تقویت اور بہتر حکمرانی کو فروغ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 26 OCT 2026 5:07PM by PIB Delhi

وزارتِ بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں(ایم او پی ایس ڈبلیو)  اور اس کے ماتحت ادارے خصوصی مہم 6 پر سرگرمی سے عمل درآمد کر رہے ہیں اور اس کے تحت مقررہ اہداف کے حصول میں نمایاں پیش رفت کر رہے ہیں۔ اس مہم کے اہم مقاصد میں الیکٹرانک کچرے اور ناکارہ سامان کو ٹھکانے لگانا، دفتری ریکارڈ کا مؤثر انتظام، جگہ کا بہتر استعمال اور عوامی شکایات کا فوری ازالہ شامل ہیں۔ یہ اقدامات حکومتِ ہند کے صفائی ستھرائی، ڈیجیٹل تبدیلی اور بہتر حکمرانی کے وژن سے ہم آہنگ ہیں۔

جاری مہم کے تحت اب تک صفائی ستھرائی کی 173 مہمات چلائی جا چکی ہیں۔ اس دوران کاغذی اور برقی ریکارڈ پر مشتمل 33,199 فائلوں کا جائزہ لیا گیا، جن میں سے 9,808 فائلوں کو بند کر دیا گیا یا غیر ضروری قرار دے کر ریکارڈ سے خارج کر دیا گیا۔ ناکارہ سامان اور الیکٹرانک کچرے کو ٹھکانے لگانے سے 9.79 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل ہوئی۔ جبکہ 88,171 مربع فٹ جگہ خالی کرائی گئی۔ اس کے نتیجے میں دفتری جگہ کے بہتر انتظام اور صاف ستھرا، ماحول دوست دفتری ماحول اور اردگرد کی فضا کو بہتر بنانے میں مدد ملی ہے۔

خصوصی مہم 6 کے تحت اختیار کیے گئے نمایاں اقدامات میں شیاما پرساد مکھرجی پورٹ، کولکاتا (ایس ایم پی کے) کی جانب سے اڈانی پورٹس اینڈ اسپیشل اکنامک زون لمیٹڈ (اے پی ایس ای زیڈ) کے اشتراک سے کمارٹولی گھاٹ کی حالت بہتر بنانے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ اس اقدام کا مقصد طویل عرصے سے نظرانداز کیے جانے کے باعث خستہ حالی کا شکار ہونے والے اس گھاٹ کو ایک صاف ستھری، پائیدار اور سب  کیلئے قابلِ رسائی عوامی جگہ میں تبدیل کرنا ہے۔ یہ منصوبہ عوامی مقامات کی بحالی اور مقامی آبادی کی فلاح و بہبود پر مہم کی خصوصی توجہ کو نمایاں کرتا ہے۔

 

.

.

 

وزارت کے سینئرافسران نے صفائی ستھرائی سے متعلق سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیا اور صفائی مہمات میں براہِ راست شرکت، دفتری احاطے کی خوب صورتی میں اضافے اور اردگرد کے علاقوں کو بہتر بنانے کے ذریعے دوسروں کے لیے مثال قائم کی۔ افسران اور اہلکاروں کی اس شرکت نے وزارت اور اس کے ماتحت اداروں میں صفائی ستھرائی کو مستقل معمول بنانے کے لیے صفائی، دفتری نظم و ضبط اور اجتماعی ذمہ داری کی اہمیت کو مزید اجاگر کیا۔

 

.

 

********

 

 

ش ح۔ م ح۔ج ا

U-6716

                          


(ریلیز آئی ڈی: 2328647) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil