وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

سی بی آئی سی کی جانب سے سوچھتا کے نظام کو مستحکم بنانے اور انتظامی کارکردگی بہتر کرنے کے لیے خصوصی مہم 6 پر سرگرم عمل درآمد

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 26 OCT 2026 5:17PM by PIB Delhi

مرکزی بورڈ برائے بالواسطہ ٹیکس اور کسٹمز (سی بی آئی سی) خصوصی مہم 6.0 کے نفاذ کے مرحلے پر سرگرمی سے عمل درآمد کر رہا ہے۔ 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2026 تک جاری اس ملک گیر مہم کا مقصد صفائی ستھرائی کو ادارہ جاتی نظام کا حصہ بنانا، انتظامی امور کے زیرِ التوا معاملات میں نمایاں کمی لانا، دفتری جگہ کا مؤثر استعمال یقینی بنانا اور وزارتِ ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی (ایم او ای ایف سی سی) کے الیکٹرانک کچرے (ای -ویسٹ)کے انتظام سے متعلق قواعد کے مطابق ای -ویسٹ کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانا ہے۔

مہم تقریباً اختتام کو پہنچ چکی ہے اور سی بی آئی سی کے تحت کام کرنے والے علاقائی دفاتر اور زونز نے 449 دفاتر میں اہم کامیابیاں درج کی ہیں:

  • ریکارڈ کا انتظام اور فائلوں کا جائزہ: 22,784 کاغذی فائلوں کا تفصیلی جائزہ مکمل کیا گیا، جس کے نتیجے میں مقررہ ضابطوں کے مطابق 17,997 فائلوں کو ریکارڈ سے خارج کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ، 622   ای- فائلوں کا جائزہ لیا گیا، جن میں سے 204  ڈیجیٹل فائلوں کو باضابطہ طور پر بند کر دیا گیا۔
  • صفائی ستھرائی کی مہمات: کام کی جگہوں اور ان کے آس پاس 545 مقامات پر صفائی ستھرائی کی جامع مہم چلائی گئی۔ ان میں 424 مقامات دفتری احاطے کے اندر اور 121 مقامات باہر واقع تھے۔ ان میں سے 57 مقامات پر صفائی کے جدید مشینی طریقے بھی اپنائے گئے۔
  • کباڑ کی تلفی اور ای- ویسٹ کا مناسب انتظام: مجموعی طور پر 21,015 کلوگرام کباڑ اور ناکارہ مواد کو ہٹایا گیا۔ اس میں 3,174 کلوگرام  ای- ویسٹ ، 16,817 کلوگرام عام کچرا اور 1,024 کلوگرام غیر دفتری کباڑ شامل تھا۔
  • جگہ کا بہتر استعمال اور آمدنی کا حصول: پرانی اور غیر ضروری اشیاء اور کباڑ کو منظم طریقے سے ہٹانے کے نتیجے میں دفتری احاطے کی24,222 مربع فٹ جگہ خالی کرائی گئی، جسے ادارہ جاتی مقاصد کے لیے مفید طور پر استعمال کیا جا سکے گا۔ اس کے علاوہ، ناکارہ اور غیر ضروری سامان کی تلفی سے 65,663 روپے کی آمدنی حاصل ہوئی۔

ملک بھر میں سی بی آئی سی کے علاقائی دفاتر مقررہ اہداف کی تکمیل کے لیے مسلسل متحدہ کوششیں کر رہے ہیں اور خصوصی مہم 6.0 کے ابتدائی مرحلے میں طے کیے گئے سنگِ میل پر سختی سے عمل پیرا ہیں۔

 

 

مہم کے دوران علاقائی دفاتر میں انجام دی جانے والی سرگرمیوں اور تبدیلی کے کاموں کی جھلکیاں

 

ممبئی کسٹمز-III

ای- ویسٹ کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانا

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261026171931_d50f92.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image002_20261026171943_c550e7.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image003_20261026171953_a297c2.jpg

 

 

ممبئی کسٹمز-II

دفتری ریکارڈ کو ڈیجیٹل شکل دینا اور ای - ویسٹ کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانا

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image004_20261026172009_0c5977.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image005_20261026172024_18f0a3.jpg

 

احمد آباد کسٹمز زون

کاغذی فائلوں کو ریکارڈ سے خارج کرنا

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image006_20261026172043_cd9c8b.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image007_20261026172054_24b44f.jpg

 

 

 

سی جی ایس ٹی پنچکولہ زون

ای – ویسٹ  کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانا

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image008_20261026172116_c5bb15.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image009_20261026172130_289dab.jpg

 

دہلی کسٹمز (پریوینٹیو) زون

دفتری احاطے کے اندر اور باہر وسیع پیمانے پر صفائی ستھرائی کی مہم

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image010_20261026172150_d2c236.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image011_20261026172202_184ce7.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image012_20261026172213_362df4.jpg

 

پٹنہ کسٹمز (پریوینٹیو) زون

دفتر کے باہر صفائی ستھرائی کی مہم

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image013_20261026172229_35d4de.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image014_20261026172239_d5870e.jpg

 

رانچی جی ایس ٹی اور سی ایکس زون

دفتر کے باہر صفائی ستھرائی کی مہم

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image015_20261026172253_04af7f.jpg

 

ممبئی کسٹمز زون-III

عام کچرے کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانا

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image017_20261026172335_6f7054.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image018_20261026172345_6235fc.jpg

بنگلورو کسٹمز زون

عام کچرے کی علیحدگی اور اسے مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانا

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image019_20261026172356_6917e0.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image020_20261026172406_8c186e.jpg

 

**********

 

 

) ش ح –ک ا-ش ت)

U.No. 6717


(ریلیز آئی ڈی: 2328619) وزیٹر کاؤنٹر : 12