مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹرائی نے کرناٹک ایل ایس اے کے وجے نگر ضلع میں موبائل نیٹ ورک کے معیار کا جائزہ لیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 26 OCT 2026 4:26PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی   آف انڈیا (  ٹرائی – ٹی آر اے آئی ) نے عام ٹیلی کام صارفین کی معلومات کے لیے کرناٹک لائسنس یافتہ سروس ایریا  (  ایل ایس اے )  کے وجے نگر ضلع میں اگست   ، 2026 ء   کے دوران کیے گئے آزادانہ ڈرائیو ٹیسٹ  (  آئی ڈی ٹی )  کے نتائج جاری کیے ہیں۔ اس ڈرائیو ٹیسٹ کا مقصد  ، ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں (  ٹی ایس پیز)  کی جانب سے فراہم کی جانے والی موبائل نیٹ ورک خدمات، یعنی صوتی رابطے اور ڈیٹا، کے حقیقی وقت کے معیار کا جائزہ لینا اور اس کی تصدیق کرنا ہے۔ اس ٹیسٹ کے دوران ٹرائی خدمات کے معیار  (  کیو او ایس )  سے متعلق اہم پیمانوں، مثلاً نیٹ ورک کوریج، کال ڈراپ کی شرح  (  سی ڈی آر )  ، کال ملنے میں کامیابی کی شرح  (  سی ایس ایس آر )  اور ڈیٹا ڈاؤن لوڈ  (  ڈی ایل )  و اپ لوڈ  (  یو ایل )  کی رفتار وغیرہ کی بنیاد پر سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتی ہے۔ ان نتائج کو صارفین کی آگاہی کے لیے شائع کیا جاتا ہے، تاکہ ٹیلی کام کمپنیاں اپنی خدمات کو بہتر بنانے کی ترغیب حاصل کریں۔

ان آزادانہ ڈرائیو ٹیسٹوں کو اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ شہروں، اہم مقامات اور عوامی نقل و حمل کے مراکز سمیت مختلف ماحول میں تمام ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کے موبائل نیٹ ورک کی حقیقی کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے۔ اس قسم کی جانچ کے دوران تمام کمپنیوں کے سم کارڈ استعمال کرتے ہوئے 2جی، 3جی، 4جی اور 5جی نیٹ ورکس پر صوتی رابطے اور ڈیٹا کے حقیقی سیشن قائم کیے جاتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے متعدد جدید آزمائشی ہینڈ سیٹس استعمال کیے جاتے ہیں اور جدید سافٹ ویئر نظاموں کے ذریعے ان سیشنوں کی نگرانی اور تجزیہ حقیقی وقت میں کیا جاتا ہے۔

ٹرائی نے اپنی مقرر کردہ ایجنسی کے ذریعے کرناٹک ایل ایس اے کے وجے نگر ضلع میں 11  اگست ،  2026 ء  سے  14  اگست ،  2026 ء  کے دوران ڈرائیو ٹیسٹ کیے۔ ان میں شہر کے اندر  439.8  کلومیٹر کا سفر،  13  اہم مقامات پر جانچ،  7.6  کلومیٹر کا پیدل ٹیسٹ اور 74   کلومیٹر شاہراہ پر ڈرائیو ٹیسٹ شامل تھے۔ یہ ٹیسٹ ٹرائی کے بنگلورو علاقائی دفتر کی نگرانی میں کیے گئے۔ ڈرائیو ٹیسٹ کی رپورٹوں میں درج مشاہدات متعلقہ دن اور وقت کے دوران آزمائشی علاقے یا راستے پر ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کی کارکردگی کی عکاسی کرتے ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image003_20261026162930_0bf900.png

 

ڈرائیو ٹیسٹ کے راستے کا نقشہ :  درج ذیل نقشے میں نقشے پر دی گئی علامات کے مطابق شہر کے اندر گاڑی کے ذریعے ٹیسٹ، مختلف آپریٹروں کے درمیان کالنگ، اہم مقامات اور پیدل کیے جانے والے ٹیسٹ کے راستوں کا مجموعی خاکہ پیش کیا گیا ہے۔

جائزہ لیے گئے اہم پیمانے

  1. کوریج میں کمی: ان نمونوں کا فی صد  ، جن میں متعلقہ ٹیکنالوجی  ( 2جی، 3جی، 4جی، 5جی )  کے لیے مقررہ کم از کم سگنل کی طاقت سے کم سگنل ریکارڈ کیے گئے۔
  2. صوتی خدمات: کال قائم ہونے کی کامیابی کی شرح  (  سی ایس ایس آر )  ، کال منقطع ہونے کی شرح  (  ڈی سی آر )  ، کال  لگنے میں لگنے والا وقت، کال کے دوران خاموشی کی شرح اور آواز کا معیار  (  ایم او ایس ) ۔
  3. کال کے دوران خاموشی کے واقعات: کال  کے دوران پیش آنے والے خاموشی کے واقعات کی تعداد۔
  4. ڈیٹا خدمات : ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ کی رفتار، تاخیر، اتار چڑھاؤ اور ڈیٹا پیکٹ ضائع ہونے کی شرح۔

وجے نگر ضلع میں اہم پیمانوں کے حوالے سے موبائل نیٹ ورک کی مجموعی کارکردگی کا خلاصہ ذیل میں پیش کیا گیا ہے۔

  1.  وجے نگر ضلع

( الف )  کوریج میں کمی — ڈرائیو ٹیسٹ کے راستے پر صوتی خدمات کی جانچ کے دوران خودکار انتخاب کے طریقے  (  5جی/4جی/3جی/2جی  ) میں ریکارڈ کی گئی سگنل کی طاقت کو جانچا گیا۔ اس میں مجموعی طور پر جمع کیے گئے نمونوں میں سے کمزور سگنل والے نمونوں کی تعداد ایئرٹیل کے لیے 3067/52309، بی ایس این ایل کے لیے 18287/48469، آر جے آئی ایل کے لیے 2750/52578 اور وی آئی ایل کے لیے 8930/51328 رہی۔ کوریج میں کمی کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔

( ب )  منقطع ہونے والی کالیں — کامیابی کے ساتھ  لگنے والی کال میں سے منقطع ہونے والی کال کی تعداد ایئرٹیل کے لیے 1/471، بی ایس این ایل کے لیے 37/425، آر جے آئی ایل کے لیے 2/478 اور وی آئی ایل کے لیے 8/467 رہی۔ کال منقطع ہونے کے مقامات کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔

( ج )  کال کے دوران خاموشی کے واقعات —لگنے والی مجموعی کالوں میں سے 3 سیکنڈ سے زیادہ خاموشی کے واقعات کی تعداد ایئرٹیل کے لیے 13/533، بی ایس این ایل کے لیے 33/367، آر جے آئی ایل کے لیے 10/459 اور وی آئی ایل کے لیے 59/453 رہی۔ کال کے دوران خاموشی کے واقعات کے مقامات کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔

 ( د )  ڈیٹا ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ کی رفتار:

  1. مجموعی طور پر ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کی کارکردگی: اوسط ڈاؤن لوڈ رفتار ایئرٹیل  (  5جی/4جی )  کے لیے 87.50 ایم بی پی ایس، بی ایس این ایل (4جی) کے لیے 10.47 ایم بی پی ایس، آر جے آئی ایل  (  5جی/4جی )  کے لیے 151.30 ایم بی پی ایس اور وی آئی ایل  (5جی/4جی/2جی )  کے لیے 22.09 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔ ڈاؤن لوڈ کی رفتار کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
  2.  مجموعی طور پر ڈیٹا اپ لوڈ کی کارکردگی: اوسط اپ لوڈ رفتار ایئرٹیل  (5جی/4جی )  کے لیے 20.69 ایم بی پی ایس، بی ایس این ایل (4جی )  کے لیے 5.41  ایم بی پی ایس، آر جے آئی ایل  ( 5جی/4جی )  کے لیے  14.00  ایم بی پی ایس اور وی آئی ایل (5جی/4جی/2جی )  کے لیے 10.77 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔ اپ لوڈ کی رفتار کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔

منقطع ہونے والی کالوں اور کال کے دوران خاموشی کے واقعات کے مقامات منسلک نقشے پر سرخ نقطے پر کلک کرکے دیکھے جا سکتے ہیں۔

  1.  شاہراہ پر ڈرائیو ٹیسٹ — قومی شاہراہ 50 کے ذریعے ہوساپیٹے سے بناویکلو تک

 ( الف )  کوریج میں کمی — ڈرائیو ٹیسٹ کے راستے پر صوتی خدمات کی جانچ کے دوران خودکار انتخاب کے طریقے ( 5جی/4جی/3جی/2جی )  میں ریکارڈ کی گئی سگنل کی طاقت کو جانچا گیا۔ مجموعی طور پر جمع کیے گئے نمونوں میں سے کمزور سگنل والے نمونوں کی تعداد ایئرٹیل کے لیے 208/5431، بی ایس این ایل کے لیے 1512/4759، آر جے آئی ایل کے لیے 152/5409 اور وی آئی ایل کے لیے 1063/5303 رہی۔ کوریج میں کمی کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔

( ب )   منقطع ہونے والی کالیں — کامیابی کے ساتھ  لگنے والی کالوں میں سے منقطع ہونے والی کالوں کی تعداد ایئرٹیل کے لیے 0/27، بی ایس این ایل کے لیے 3/23، آر جے آئی ایل کے لیے 0/27 اور وی آئی ایل کے لیے 3/28 رہی۔ کال منقطع ہونے کے مقامات کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔

( ج)  کال کے دوران خاموشی کے واقعات —  لگنے والی مجموعی کالوں میں سے 3 سیکنڈ سے زیادہ خاموشی کے واقعات کی تعداد ایئرٹیل کے لیے 0/23، بی ایس این ایل کے لیے 4/21، آر جے آئی ایل کے لیے 1/21 اور وی آئی ایل کے لیے 1/23 رہی۔ کال کے دوران خاموشی کے واقعات کے مقامات کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔

( د )  ڈیٹا ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ کی رفتار:

  1. مجموعی طور پر ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کی کارکردگی: اوسط ڈاؤن لوڈ رفتار ایئرٹیل  (5جی/4جی )   کے لیے 109.91 ایم بی پی ایس، بی ایس این ایل  ( 4جی ) کے لیے 6.12 ایم بی پی ایس، آر جے آئی ایل  (5جی/4جی ) کے لیے 269.09 ایم بی پی ایس اور وی آئی ایل (5جی/4جی/2جی )  کے لیے 31.44 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔ ڈاؤن لوڈ کی رفتار کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
  2. مجموعی طور پر ڈیٹا اپ لوڈ کی کارکردگی: اوسط اپ لوڈ رفتار ایئرٹیل  (5جی/4جی )  کے لیے 31.98 ایم بی پی ایس، بی ایس این ایل (4جی ) کے لیے 2.73 ایم بی پی ایس، آر جے آئی ایل (5جی/4جی) کے لیے 19.29 ایم بی پی ایس اور وی آئی ایل  (5جی/4جی/2جی ) کے لیے 15.20 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔ اپ لوڈ کی رفتار کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔

منقطع ہونے والی کالوں اور کال کے دوران خاموشی کے واقعات کے مقامات منسلک نقشے پر سرخ نقطے پر کلک کرکے دیکھے جا سکتے ہیں۔

آزادانہ ڈرائیو ٹیسٹ  (  آئی ڈی ٹی )  کے دوران طے کیے گئے راستے اور احاطہ کیے گئے علاقے کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

( الف ) شہر — ہمپی، کمالاپورا، ہوساپیٹے، انیکال، مریمّانا ہلّی، چِلکانا ہٹّی، ہمپا پٹنا، ہاگری بومّنا ہلّی، دھرم ساگر، ہولاگنڈی، کوٹّورو، بناویکلو، گڈّیکیری، الابور، چیگیری، اٹّیگی، ہراپنہلّی اور ہری گونڈنہلّی وغیرہ۔

( ب ) شاہراہ — مریمّانا ہلّی، دانایاکانا کیرے، چِلکانا ہٹّی، تھمل پورا، شیواپورا، کڈلیگی اور کاکپّی وغیرہ سے گزرتے ہوئے ہوساپیٹے سے بناویکلو تک۔

(  ج )  اہم مقامات — اچیوت رایا مندر کا احاطہ، ہمپی؛ ضلعی عدالت کا احاطہ، ہوساپیٹے؛ سرکاری کمیونٹی ہیلتھ سینٹر  (  سی ایچ سی ) ، کمالاپورا؛ ہمپی اُتسوو میدان اور سیاحوں کی پارکنگ کا علاقہ؛ ہوساپیٹے زرعی پیداوار مارکیٹنگ کمیٹی  (  اے پی ایم سی )  کا احاطہ؛ ہوساپیٹے سٹی میونسپل کونسل کا دفتر؛ کمالاپورا کا آثارِ قدیمہ کا عجائب گھر  ( اے ایس آئی میوزیم)؛ کرناٹک ون  سینٹر ، ہوساپیٹے؛ کوٹّورو بس اسٹینڈ؛ کوئینز باتھ، ہمپی؛ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کا دفتر، ہوساپیٹے؛ تنگ بھدرا ڈیم کا داخلی راستہ اور باغ؛ اور وجے نگر کے ڈپٹی کمشنر کا دفتر، ہوساپیٹے۔

( د )  پیدل ٹیسٹ  11 اور 12 اگست  ، 2026 ء  کو ہوساپیٹے جنکشن ریلوے اسٹیشن، لوٹس محل، ہمپی؛ وجے وِٹھل مندر اور وِرُوپاکش مندر کے احاطے وغیرہ میں پیدل ٹیسٹ کیے گئے۔

آزادانہ ڈرائیو ٹیسٹ  (  آئی ڈی ٹی )  کی اس رپورٹ کے نتائج متعلقہ ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں  ( ٹی ایس پیز )  کے ساتھ شیئر کیے گئے ہیں، تاکہ وہ اپنی جانب سے مزید ضروری کارروائی کر سکیں۔ آئی ڈی ٹی کی تفصیلی رپورٹیں ٹرائی کی ویب سائٹ www.trai.gov.in پر دستیاب ہیں۔ کسی وضاحت یا اضافی معلومات کے لیے adv.bengaluru@trai.gov.in پر ای میل بھیجی جا سکتی ہے یا بنگلورو میں ٹرائی کے علاقائی دفتر سے ٹیلی فون نمبر +91-80-22865004 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

ضمیمہ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

 

-----------------------

 ( ش ح ۔   م م  ۔ ع ا )

U.No. 6713

 


(ریلیز آئی ڈی: 2328601) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: English , Kannada