مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پرنسپل کنٹرولر آف کمیونیکیشن اکاؤنٹس نے نومبر کے مہینے کے لیے دہلی این سی آر میں ٹیلی کام پنشنرز کے جیون پرمان کیمپوں کا شیڈول جاری کر دیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 26 OCT 2026 12:20PM by PIB Delhi

محکمۂ ٹیلی مواصلات (ڈی او ٹی) کے تحت پرنسپل کنٹرولر آف کمیونیکیشن اکاؤنٹس نومبر- 2026 کے دوران ٹیلی کام پنشنرز کے لیے جیون پرمان کیمپوں کا انعقاد کر رہا ہے۔ یہ کیمپ پنشنرز کی سہولت کے لیے دفتر پرنسپل سی سی اے، دہلی، دہلی سنچار لیکھا بھون، پرساد نگر، نئی دہلی-110005؛ ایکسٹینشن کاؤنٹر، ایسٹرن کورٹ، جن پتھ، نئی دہلی اور دہلی این سی آر میں مختلف مقامات پر ایم ٹی این ایل کے دفاتر کے احاطوں میں منعقد کیے جائیں گے۔

پنشنرز سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنی سہولت کے مطابق ان کیمپوں میں شرکت کریں اور متعلقہ دستاویزات ساتھ لائیں تاکہ موقع پر ہی لائف سرٹیفکیٹ (حیات سرٹیفکیٹ) کی تصدیق کرائی جا سکے اور دستیاب سہولیات سے استفادہ کیا جا سکے۔

 

پنشنر سہولت کیمپ کے شیڈول کامقام حسب ذیل ہے:

نمبر شمار

مقام

تاریخ

.1

سی-10یمنا وہار مین ایکسچینج بلڈنگ، دہلی

03.11.2026

.2

لکشمی نگر، ایم ٹی این ایل ایکسچینج، بلڈنگ، دہلی

06.11.2026

.3

نہرو پلیس ایم ٹی این ایل ایکسچینج بلڈنگ، نئی دہلی

10.11.2026

4.

ایم ٹی این ایل ایکسچینج بلڈنگ، سیکٹر-6 دوارکا، دہلی

13.11.2026

.5

ایم ٹی این ایل ایکسچینج بلڈنگ، سیکٹر-3 روہنی، دہلی

16.11.2026

.6

ایم ٹی این ایل ایکسچینج بلڈنگ جنک پوری، نئی دہلی

18.11.2026

.7

سی ایس سی بی ایس این ایل ایکسچینج بلڈنگ سیکٹر 12 گروگرام، ہریانہ

20.11.2026

.8

بی ایس این ایل ایکسچینج بلڈنگ سیکٹر-15جی ایم ٹی بلڈنگ فرید آباد، ہریانہ

23.11.2026

9.

بی ایس این ایل ٹیلی فون ایکسچینج بلڈنگ سیکٹر-19، نوئیڈا

25.11.2026

.10

ایم ٹی این ایل ایکسچینج بلڈنگ نریلا، دہلی

27.11.2026

 

سہولت کیمپوں کا وقت: صبح 11.00 بجے سے شام 4.00 بجے تک

پنشنرز سہولت کیمپوں میں دستیاب سہولیات:

  1. ویب سائٹ www.jeevanpramaan.gov.in پر ڈجیٹل لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی تربیت
  2. جیون پرمان چہرے کی توثیق کی درخواست کے استعمال کی تربیت
  3. کے وائی پی فارم جمع کرنا - برائے کرم ایک تصویر اور آدھار کارڈ/پین کارڈ کی کاپی/پی پی او کی کاپی لائیں۔
  4. شکایات اور استفسارات جمع کروانا۔

نوٹ: وہ پنشنرز جو اپنا‘لائف سرٹیفکیٹ’ پہلے ہی جمع کرا چکے ہیں، انہیں اس مقصد کے لیے کیمپوں میں جانے کی ضرورت نہیں ہے۔

 

*****

ش ح-ظ الف-ش ب ن

UR No. 6687


(ریلیز آئی ڈی: 2328406) وزیٹر کاؤنٹر : 9
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी