وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم کی جانب سے ایشیائی پیرا کھیلوں 2026 میں ہندوستان کی اب تک کی بہترین کارکردگی اور ریکارڈ 114 تمغے جیتنے پر ستائش

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 OCT 2026 8:17AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اختتام پذیر ہونے والے ایشیائی پیرا کھیلوں 2026 میں ہندوستان کے پیرا کھلاڑیوں کی غیر معمولی کامیابی کو سراہا ہے۔

وزیر اعظم نے اس بات کو اجاگر کیا کہ ریکارڈ 114 تمغوں کے ساتھ یہ ان کھیلوں میں ہندوستان کی اب تک کی بہترین کارکردگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پورے ملک کے لیے بے پناہ فخر اور خوشی کا موقع ہے۔ انہوں نے دستے کے ہر رکن کو غیر معمولی عزم و استقلال کے لیے مبارک باد پیش کی اور اس بات پر زور دیا کہ ہر کھلاڑی نے اس تاریخی کامیابی میں اپنا حصہ ڈالا ہے اور اپنی کامیابیوں سے بے شمار ہندوستانیوں کو تحریک دی ہے۔

وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا:

’’اختتام پذیر ہونے والے ایشیائی پیرا کھیلوں 2026 میں ہمارے پیرا کھلاڑیوں کی کیا ہی غیر معمولی کامیابی ہے!

ریکارڈ 114 تمغوں کے ساتھ یہ ان کھیلوں میں ہندوستان کی اب تک کی بہترین کارکردگی ہے۔ یہ پورے ملک کے لیے بے پناہ فخر اور خوشی کا موقع ہے!

میں اپنے دستے کے ہر رکن کو ان کے غیر معمولی عزم و استقلال کے لیے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

ہر کھلاڑی نے اس تاریخی کامیابی میں اپنا حصہ ڈالا ہے اور اپنی کامیابیوں سے بے شمار ہندوستانیوں کو تحریک دی ہے۔‘‘

 

 

***

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-6648


(ریلیز آئی ڈی: 2328134) وزیٹر کاؤنٹر : 10