پوسٹ کرنے کی تاریخ:
23 OCT 2026 8:53PM by PIB Delhi
وزارت داخلہ پورے ملک میں ایک ڈیڈیکٹیڈ براڈ بینڈ پبلک پروٹیکشن اینڈ ڈیزاسٹر ریلیف ( بی بی- پی پی ڈی آر) نیٹ ورک نافذ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ اس کا مقصد ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی پولیس، مرکزی مسلح پولیس فورسز ، نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس ( این ڈی آر ایف) ، فائر بریگیڈ سروسز، طبی خدمات اور دیگر عوامی تحفظ کی ایجنسیوں کو 'مشن کریٹیکل پش ٹو ٹاک ( ایم سی پی پی ٹی) ، 'مشن کریٹیکل ڈیٹا' اور 'مشن کریٹیکل ویڈیو' جیسی سہولیات فراہم کرانا ہے۔
وزارت داخلہ اس نیٹ ورک کو تیار کرنے کے لیے عوام الناس اور متعلقہ اسٹیک ہولڈروں سے اس مجوزہ براڈ بینڈ پبلک پروٹیکشن اینڈ ڈیزاسٹر ریلیف مواصلاتی نظام پر ان کی تجاویز اور آراء طلب کرتی ہے۔ اس میں نیٹ ورک ڈیزائن کے متبادل ، استعمال کی جانے والی ٹیکنالوجی، اس کے فائدے اور نقصانات، لاگت کی افادیت اور ہندوستانی حالات کے لیے اس کی موزونیت جیسے موضوعات پر تجاویز دی جا سکتی ہیں۔ اس سلسلے میں ایک 'کانسیپٹ نوٹ' وزارت داخلہ کی ویب سائٹ
(Home/Documents/Orders and Circulars) and DCPW (Home/Documents/ Stakeholder Consultations, Home/Announcements & Home/What’s New).
پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔
تمام اسٹیک ہولڈروں سے گزارش ہے کہ وہ اپنی تجاویز یا آراء ای میلdd-ppdr@dcpw.gov.in اور ad.ppdr@dcpw.gov.in
کی سبجیکٹ لائن میں “BB-PPDR Architecture — Stakeholder Feedback”
پر 5 نومبر 2026 تک ارسال کر سکتے ہیں۔
*****
(ش ح- ن ا)
U.N:6638