سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

برادری سے باہر شادی سے متعلق ترغیباتی اسکیم کے ذریعہ ایک نئی شروعات

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 23 OCT 2026 7:25PM by PIB Delhi

جناب امت پاٹل اور محترمہ سنیہا دیشمکھ (تبدیل شدہ نام) کا سفر مختلف برادریوں میں شادی کی حوصلہ افزائی کے حوالے سے اس ترقی پسندانہ پہل قدمی کے مثبت اثرات کی عکاسی کرتا ہے، جس کا مقصد مساوات، باہمی احترام اور سماجی ہم آہنگی کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ بین برادری ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی کی روایت قائم کرنا ہے۔

حکومت مہاراشٹر کی جانب سے نافذ کردہ ’برادری سے باہر شادی سے متعلق ترغیباتی اسکیم‘ برادری سے باہر شادیوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے اور ایک ایسے معاشرے کو فروغ دیتی ہے جو ذات پات کی بنیاد پر ہونے والے امتیازی سلوک سے مبرا ہو۔

شادی کے بعد، اس جوڑے کو اپنا نیا گھر بسانے اور ایک خاندان کے طور پر اپنی ذمہ داریوں کے مطابق خود کو ڈھالنے کے دوران مالی تنگی اور سماجی چنوتیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ان مشکلات کی وجہ سے روزمرہ کے اخراجات کو سنبھالنا، گھر کی ضروری اشیاء خریدنا اور اپنے مستقبل کے مالی تحفظ کی منصوبہ بندی کرنا دشوار ہو گیا تھا۔

ان کی زندگی کے اس اہم مرحلے پر،’برادری سے باہر شادی سے متعلق ترغیباتی اسکیم‘کے تحت ملنے والی مالی امداد ایک قیمتی سہارا ثابت ہوئی۔ اس امداد کی بدولت جوڑے کو گھریلو ضروری اشیاء خریدنے، روزمرہ کی ضروریات پوری کرنے اور اپنے مالی مستقبل کو محفوظ بنانے کی جانب ابتدائی قدم اٹھانے میں مدد ملی۔ اس سے نئی زندگی کے آغاز میں درپیش مالی دباؤ میں کچھ کمی آئی اور ایک خود مختار اور مستحکم گھرانہ تشکیل دینے کے حوالے سے ان کا اعتماد مضبوط ہوا۔

ان کے مالی فوائد سے ہٹ کر، یہ اسکیم ایک وسیع تر سماجی پیغام بھی دیتی ہے۔ برادری سے باہر شادیاں ذات پات کی رکاوٹوں کو توڑنے، برادریوں کے درمیان باہمی مفاہمت کو فروغ دینے اور مساوات و شمولیت کی ثقافت کی حوصلہ افزائی کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔ اس ترقی پسندانہ قدم کو اٹھانے والے اہل جوڑوں کی مدد کر کے، یہ اسکیم بھائی چارے، وقار اور سماجی یکجہتی کی اقدار کو مزید مضبوط کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261023192615_f45327.jpg

جناب امت پاٹل اور محترمہ سنیہا دیشمکھ کے لیے، یہ امداد ایک زیادہ محفوظ اور خود کفیل مستقبل کی جانب ایک حوصلہ افزا قدم ثابت ہوئی ہے۔ ان کا تجربہ اس بات کو اجاگر کرتا ہے کہ کس طرح حکومت کی ہدف پر مبنی مدد جوڑوں کو ازدواجی زندگی کی ابتدائی چنوتیوں سے نمٹنے میں مدد فراہم کر سکتی ہے، اور ساتھ ہی سماجی یکجہتی کے وسیع تر مقصد کو بھی آگے بڑھا سکتی ہے۔

اس جوڑے نے اس فائدہ مند پہل قدمی کو نافذ کرنے پر حکومت اور محکمہ سماجی بہبود کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ وہ امید کرتے ہیں کہ مزید اہل جوڑے اس اسکیم سے فائدہ اٹھائیں گے اور مساوات، باہمی احترام اور مفاہمت پر مبنی مستحکم خاندانی زندگی گزاریں گے۔

ان کا یہ سفر اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ فلاحی اقدامات صرف مالی امداد تک ہی محدود نہیں ہوتے بلکہ یہ بامعنی سماجی تبدیلی کو فروغ دینے اور ایک ایسے جامع معاشرے کی تشکیل میں بھی کردار ادا کر سکتے ہیں جہاں لوگوں کو ذات پات کی حدود سے بالاتر ہو کر عزت دی جاتی ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:4488


(ریلیز آئی ڈی: 2327676) وزیٹر کاؤنٹر : 4
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी