ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت ٹیکسٹائل نے خصوصی مہم 6 کے تحت کاٹن کارپوریشن آف انڈیا کی نمایاں کامیابیوں کو اجاگر کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 23 OCT 2026 12:16PM by PIB Delhi

ٹیکسٹائل کی وزارت خصوصی مہم 6 کے تحت اپنے اداروں کی جانب سے حاصل کی گئی نمایاں کامیابیوں کو اجاگر کر رہی ہے۔ وزارت ٹیکسٹائل کے تحت کاٹن کارپوریشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے خصوصی مہم 6 کے دوران صفائی ستھرائی، بیداری پیدا کرنے، کچرے کے انتظام اور دفتری جگہ کے بہتر استعمال کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں۔ کاٹن کارپوریشن آف انڈیا نے اپنے صدر دفتر اور شاخوں کے دفاتر میں صفائی مہمات، بیداری کی سرگرمیوں، ریکارڈ کے منظم انتظام اور غیر استعمال شدہ سامان کو ٹھکانے لگانے کی کارروائیوں کے ذریعے اس مہم کے تحت قابل ذکر پیش رفت کا مظاہرہ کیا ہے۔

صفائی ستھرائی اور ماحولیاتی بیداری کو فروغ

مہم کے تحت 05 اکتوبر 2026 کو انجام دی جانے والی روزانہ کی سرگرمیاں — دفتری احاطے کی جامع صفائی

مورخہ05.10.2026 کو دفتری احاطے میں صفائی کی ایک خصوصی مہم چلائی گئی۔ اس مہم میں دفتری کمروں، راہداریوں، مشترکہ استعمال کی جگہوں اور آس پاس کے احاطے کی مکمل صفائی اور دیکھ بھال پر توجہ مرکوز کی گئی۔

مورخہ06 تا 07 اکتوبر 2026 — سوچھتا سیلفی بوتھ اور 08 تا 09 اکتوبر 2026 — ’’صاف ستھری جگہیں، سرسبز مستقبل‘‘ کے موضوع پر سیمینار

مورخہ06 اکتوبر سے 07 اکتوبر تک سوچھتا سیلفی بوتھ کا اہتمام کیا گیا، جس کا مقصد صفائی ستھرائی کے بارے میں بیداری کو فروغ دینا اور صفائی سے متعلق سرگرمیوں میں عوام کی فعال شرکت کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ اس کے علاوہ، 08 اور 09 اکتوبر کو ’’صاف ستھری جگہیں، سرسبز مستقبل‘‘ کے موضوع پر ایک سیمینار  کاانعقاد کیاگیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261023121745_895aef.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image002_20261023121751_0aac73.jpg

مورخہ12 تا 13 اکتوبر 2026 — جگہ کا بہتر استعمال اور ماحول دوست دفتری طریقۂ کار، اور 14 تا 15 اکتوبر 2026 — ریکارڈ رومز اور سامان رکھنے کے ریکوں کی صفائی

مورخہ12 اور 13 اکتوبر کو مختلف شاخوں کے دفاتر میں بیداری پیدا کرنے کی ایک مہم چلائی گئی، جبکہ 14 اور 15 اکتوبر 2026 کو بھی مختلف شاخوں کے دفاتر میں دستیاب جگہ کے بہترین استعمال  کے طریقوں کو فروغ دینے کے لیے ایک بیداری مہم چلائی گئی، جس کے تحت شجرکاری اور سرسبزی کو فروغ دینے پر توجہ دی گئی۔ اس اقدام نے اجتماعی شرکت اور ذمہ دارانہ طریقۂ کار کے ذریعے زیادہ سرسبز، صاف ستھرا اور ماحول دوست دفتری ماحول تشکیل دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/3333_20261023121905_4b86c3.png

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image005_20261023121922_8571f6.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image004_20261023121916_320ff2.jpg

       پہلے                                                                بعد میں

 

ناقابل استعمال سامان کو ٹھکانے لگانے اور جگہ کے انتظام کے تحت قابل ذکر حصولیابیاں:

سی سی آئی کی جانب سے 21 اکتوبر 2026 تک فراہم کردہ رپورٹ کے مطابق، کارپوریشن نے مہم کے تحت درج ذیل نتائج حاصل کیے ہیں:

ٹھکانے لگائے گئے ناقابل استعمال سامان: 156 اشیا کے ہدف کے مقابلے میں 1,076 سامانوں کو ٹھکانے لگایا گیا۔

ناقابل استعمال سامان کو ٹھکانے لگانے سے حاصل ہونے والی آمدنی: 82,469 روپے کے ہدف کے مقابلے میں 3,45,707 روپے کی آمدنی حاصل ہوئی۔

خالی کرائی گئی دفتری جگہ: 229 مربع فٹ کے ہدف کے مقابلے میں 200 مربع فٹ جگہ خالی کرائی گئی۔

مورخہ16 تا 19 اکتوبر 2026 — پانی کی ٹنکیوں کی صفائی

صفائی ستھرائی کی مہم کے ایک حصے کے طور پر 16 سے 19 اکتوبر 2026 تک مختلف شاخوں کے دفاتر میں پانی کی ٹنکیوں کی صفائی کی گئی۔

الیکٹرونک کچرے کا انتظام اور ناقابل استعمال سامان کو ذمہ داری کے ساتھ ٹھکانے لگانا

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image006_20261023121933_fa39a2.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image007_20261023121938_1a0d13.jpg

ماحول دوست اور کچرکے ذمہ دارانہ انتظام کو مزید فروغ دینے کے لیے سی سی آئی کے گنٹور شاخ کے دفتر نے سرکاری ای-مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) کے ذریعے ای نیلامی کے تحت ٹھکانے لگانے کے لیے الیکٹرونک کچرے کی 511 اشیا کی نشاندہی کی، جن کے لیے بولیاں 22 اکتوبر 2026 کو کھولی جانی مقرر تھیں۔ یہ اقدام الیکٹرونک کچرے کو مؤثر طریقے سے جمع کرنے، الگ الگ کرنے اور ذمہ داری کے ساتھ ٹھکانے لگانے کے لیے کارپوریشن کی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ اقدامات خصوصی مہم 6 کے تحت صاف صفائی، ماحولیاتی پائیداری، کچرے کو ذمہ داری کے ساتھ ٹھکانے لگانے اور دفتری جگہ کے مؤثر استعمال کے تئیں سی سی آئی کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔ وزارت ٹیکسٹائل اپنے اداروں اور ماتحت دفاتر کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، تاکہ وہ خصوصی مہم 6 کے تحت اپنی کامیابیوں اور کامیاب طریقۂ کار کو دستاویزی شکل دینےکے ساتھ ساتھ دوسروں کے ساتھ بھی شیئر کریں۔ اس کا مقصد مؤثر اقدامات کو اجاگر کرنا اور وزارت میں بہترین طریقوں کو اپنانے کے رجحان کو فروغ دینا ہے۔

***

ش ح۔ م ع ن- ت ع

U.NO.6570


(ریلیز آئی ڈی: 2327381) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी