شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ اعداد و شمار کے قائدین کی تیاری کی جانب پیش رفت: وزارتِ شماریات و پروگرام نفاذ ایم او ایس پی آئی  میں کمیٹی کی جانب سے صلاحیت سازی کے لیے جامع سفارشات

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 22 OCT 2026 11:03PM by PIB Delhi

بھارتی  اعداد وشمار سے متعلق  خدمات( آئی ایس ایس) کی صلاحیت سازی میں اصلاحات کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی کے چیئرمین جناب پی آر میشرام، ڈائریکٹر جنرل (ڈیٹا گورننس)، وزارتِ شماریات و پروگرام نفاذ (ایم او ایس پی آئی) نے کمیٹی کی رپورٹ وزارت کے سکریٹری ڈاکٹر سوربھ گرگ کو پیش کی۔ یہ بھارتی اعداد وشمار سے متعلق  خدمات کے افسران کی صلاحیت سازی کے نظام کو مزید مستحکم کرنے کی سمت ایک اہم سنگِ میل ہے۔ کمیٹی میں وزارتِ شماریات و پروگرام نفاذ کے سینئر افسران، علمی و تحقیقی شراکت دار اور صنعتی شعبے کے ماہرین شامل تھے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261022230357_6b15b6.jpg

 

کمیٹی نے آئی ایس ایس کے موجودہ تربیتی پروگراموں کا جائزہ لیا، صلاحیت سازی کی ابھرتی ہوئی ضروریات کی نشاندہی کی اور مشن کرم یوگی کے اہلیت پر مبنی صلاحیت سازی (سی بی سی بی) کے فریم ورک سے ہم آہنگ مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تربیت فراہم کرنے کی سفارش کی۔ یہ فریم ورک وِکست بھارت@2047 کے شعبوں میں آئی ایس ایس افسران کے بدلتے ہوئے کردار کی عکاسی کرتا ہے۔

 

یہ رپورٹ مشاورت اور شواہد پر مبنی طریقۂ کار اختیار کرتے ہوئے تیار کی گئی ہے۔ اس کی تیاری میں اعداد وشمار سے متعلق  تربیت کی ضروریات کا جائزہ، آئی ایس ایس کے موجودہ تربیتی پروگراموں، مشن کر م یوگی کے فریم ورک، بین الاقوامی سطح پر رائج بہترین طریقوں، کمیٹی کے غور و خوض اور متعلقہ فریقوں کے ساتھ مشاورت سے حاصل ہونے والی معلومات کو بروئے کار لایا گیا ہے۔

یہ رپورٹ مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے صلاحیت سازی کا ایک لائحۂ عمل پیش کرتی ہے، جو تین باہم مربوط اجزا پر مشتمل ہے۔ موجودہ نظام کے تحت آئی ایس ایس کے موجودہ تربیتی نظام، صلاحیت کے مختلف شعبوں میں رائج طریقۂ کار اور قومی شماریاتی نظام تربیتی اکیڈمی (این ایس ایس ٹی اے) کے ادارہ جاتی انتظامات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ مستقبل کا نظام سات ترجیحی صلاحیتی ستونوں پر مشتمل، عہدوں سے مربوط اور اہلیت پر مبنی صلاحیت سازی کا فریم ورک قائم کرتا ہے۔ جب کہ تزویراتی سفارشات میں موجودہ نظام سے مطلوبہ مستقبل کے نظام کی جانب منتقلی کے لیے قابلِ عمل اقدامات پیش کیے گئے ہیں، جن کا مقصد آئی ایس ایس کی تربیت کو مزید مستحکم کرنا، مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ صلاحیتیں فروغ دینا اور این ایس ایس ٹی اے کی ادارہ جاتی استعداد میں اضافہ کرنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image002_20261022230412_fa663e.jpg

رپورٹ میں آئی ایس ایس کے تربیتی نظام، صلاحیت سازی کے ستونوں اور ادارہ جاتی ڈھانچے پر مشتمل ایک مربوط فریم ورک پیش کیا گیا ہے۔ اس میں مختلف عہدوں سے وابستہ توقعات کا تعین کیا گیا ہے اور ہر عہدے کے لیے عملی، شعبہ جاتی اور رویّہ جاتی میدانوں میں درکار صلاحیتوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اس فریم ورک کو قومی شماریاتی نظام تربیتی اکیڈمی (این ایس ایس ٹی اے) کے تحت نافذ کیا جائے گا، جس میں انسانی وسائل کو مضبوط بنانے، تربیت کی فراہمی کو بہتر بنانے اور تربیتی اصلاحات پر مؤثر عمل درآمد کے لیے انتظامی نظام کو مستحکم کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

وزارتِ شماریات و پروگرام نفاذ (ایم او ایس پی آئی) کے سکریٹری ڈاکٹر سوربھ گرگ نے کمیٹی اور این ایس ایس ٹی اے کی ٹیم کی کوششوں اور جامع و مستقبل شناس سفارشات کو سراہا۔ انہوں نے ہندوستانی اعداد وشمار سے متعلق  نظام کے لیے ایک کلیدی تربیتی ادارے کے طور پر این ایس ایس ٹی اے کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ان سفارشات پر عمل درآمد سے ہندوستان کے صلاحیت سازی کے ڈھانچے کو براہِ راست تقویت ملے گی، جس سے یہ یقینی بنایا جا سکے گا کہ آئی ایس ایس کے افسران مستقبل میں ڈیٹا سے متعلق ابھرتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے اور وکست بھارت@2047 کے وژن کی تکمیل میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پوری طرح تیار رہیں۔

***

ش ح۔ ش  ب۔رض

6554U-No.


(ریلیز آئی ڈی: 2327108) وزیٹر کاؤنٹر : 9
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी