وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

 وزیراعظم نے ایشین پیرا گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے پر انجنا بین کو مبارکباد دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 22 OCT 2026 6:42PM by PIB Delhi

  وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ایشین پیرا گیمز 2026 میں خواتین کے 400 میٹر ٹی 47 مقابلے میں شاندار وقت کے ساتھ طلائی تمغہ جیتنے پر انجنا بین کو مبارکباد دی۔

جناب مودی نے کہا کہ ان کی غیر معمولی رفتار، توجہ اور عزم نے ملک کو بے حد خوشی دی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آنے والے برسوں میں مزید کامیابیاں حاصل کرتی رہیں گی۔

وزیراعظم کے دفتر نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:

’’ایشین پیرا گیمز 2026 میں خواتین کے 400 میٹر ٹی 47 مقابلے میں شاندار وقت کے ساتھ طلائی تمغہ جیتنے پر انجنا بین کو مبارکباد۔ ان کی غیر معمولی رفتار، توجہ اور عزم نے ملک کو بے حد خوشی دی ہے۔ دعا ہے کہ وہ مستقبل میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں اور آنے والے برسوں میں مزید کامیابیاں حاصل کریں: وزیراعظم @narendramodi‘‘

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :6515 )


(ریلیز آئی ڈی: 2326948) وزیٹر کاؤنٹر : 8