وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ایشین پیرا گیمز میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر ورون سنگھ بھاٹی کو مبارک باد دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 22 OCT 2026 6:56PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایشین پیرا گیمز 2026 میں مردوں کے ہائی جمپ ٹی 42/ٹی 63 مقابلے میں قابلِ ستائش چھلانگ لگاکر چاندی کا تمغہ جیتنے پر ورون سنگھ بھاٹی کو مبارک باد دی۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا:

’’ورون سنگھ بھاٹی پیرا ایتھلیٹکس میں مسلسل اپنی شناخت قائم کر رہے ہیں! انہوں نے ایشین پیرا گیمز 2026 میں مردوں کے ہائی جمپ ٹی 42/ٹی 63 مقابلے میں قابلِ ستائش چھلانگ لگاکر چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔ ورون کو ان کی کارکردگی پر میری جانب سے مبارک باد اور مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک تمنائیں: وزیر اعظم @narendramodi ‘‘

******

ش ح۔ ف ا۔ م ر

U-NO. 6520


(ریلیز آئی ڈی: 2326903) وزیٹر کاؤنٹر : 11