وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

وزارتِ سیاحت نے صفائی ستھرائی کو فروغ دینے اور زیرِ التوا معاملات کے تیز رفتار تصفیے کے لیے خصوصی مہم 6.0 شروع کی

خصوصی مہم 6.0 کے تحت وزارتِ سیاحت نے 5,654 اہداف مقرر کیے، جن میں سے اب تک 3,563 سرگرمیاں مکمل کی جا چکی ہیں

کباڑ کو ٹھکانے لگاکے62,691 مربع فٹ جگہ خالی کرائی گئی اور 64.58 لاکھ روپے کی آمدنی حاصل ہوئی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 22 OCT 2026 3:45PM by PIB Delhi

وزارتِ سیاحت زیرِ التوا معاملات کے تصفیے سے متعلق خصوصی مہم (ایس سی ڈی پی ایم)6.0 کو فعال طور پر نافذ کر رہی ہے۔ اس مہم کا مقصد صفائی ستھرائی کو فروغ دینا، کام کی جگہوں پر کارکردگی کو بہتر بنانا اور وزارت کے دفاتر و اداروں میں زیرِ التوا معاملات کو تیزی سے نمٹانا ہے۔

وزارت یہ مہم اپنے انڈیا ٹورزم دفاتر، ہوٹل مینجمنٹ کے اداروں آئی ایچ ایم)، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹورزم اینڈ ٹریول مینجمنٹ (آئی آئی ٹی ٹی ایم)، انڈیا ٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (آئی ٹی ڈی سی) اور مختلف پروگرام ڈویژنوں کے اشتراک سے چلا رہی ہے۔

اس مہم کے تحت وزارت نے مجموعی طور پر 5,654 اہداف کی نشاندہی کی ہے، جنہیں ایس سی ڈی پی ایم پورٹل پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔ ان میں سے 212 مقامات پر صفائی ستھرائی کی سرگرمیوں کے لیے نشان زد کیے گئے ہیں، جب کہ جائزے کے لیے 3,006 سے زائد فزیکل فائلوں اور 2,366 ای آفس فائلوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261022154718_76cc41.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image002_20261022154727_e4823c.jpg

اب تک اس مہم کے تحت 3,563 سرگرمیاں مکمل کی جا چکی ہیں۔ ان کوششوں کے نتیجے میں 62,691 مربع فٹ دفتری جگہ خالی کرائی گئی ہے اور کباڑ کو ٹھکانے لگانے کے ذریعے 64,58,145 روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔

اس مہم کی پیش رفت کی باقاعدگی سے نگرانی کی جا رہی ہے اور انتظامی اصلاحات و عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) کے زیرِ انتظام ایس سی ڈی پی ایم پورٹل پر اس کی تازہ ترین معلومات درج کی جا رہی ہیں۔

وزارتِ سیاحت اپنے فیلڈ دفاتر اور اداروں کے ساتھ مل کر خصوصی مہم 6.0 کے تحت انجام دی جانے والی سرگرمیوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے بھی باقاعدگی سے اجاگر کر رہی ہے، تاکہ عوام میں بیداری پیدا کی جا سکے اور صفائی ستھرائی کی مہمات میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

*****

(ش ح۔ ک ح۔ خ م )

UN.6497

 

 


(ریلیز آئی ڈی: 2326780) وزیٹر کاؤنٹر : 8
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी