شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خصوصی مہم 6.0 —شماریات و پروگرام کےنفاذ کی وزارت کے حوالے سے ایک روزہ سرگرمی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 22 OCT 2026 4:32PM by PIB Delhi

شماریات و پروگرام کے نفاذ کی وزارت کے زیر اہتمام خصوصی مہم 6.0 کے تحت ایک روزہ صفائی مہم کا انعقاد

شماریات و پروگرام کے نفاذ کی وزارت (ایم او ایس پی آئی) اور اس کے ملحقہ و ماتحت دفاتر نے خصوصی مہم 6 کے حصے کے طور پر 7 اکتوبر 2026 کو ایک خصوصی ایک روزہ صفائی مہم چلائی۔ اس مہم کا مقصد دفاتر میں صفائی ستھرائی کو بہتر بنانا، ماحولیاتی پائیداری کو فروغ دینا، کچرے کے ذمہ دارانہ بندوبست کو یقینی بنانا اور دفتری جگہوں کے مؤثر استعمال کو آسان بنانا تھا۔

شماریات و پروگرام کے نفاذ کی وزارت نے کے۔ ایل۔ بھون کے اطراف میں تین متعین مقامات پر صفائی کی جامع مہم چلائی، جن میں ٹالسٹائے لین، کے۔ ایل۔ بھون کا احاطہ اور جن پتھ روڈ شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261022163540_5bd559.pnghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image002_20261022163546_48d231.png

                        بعد                                     پہلے

فیلڈ آپریشنز ڈویژن (ایف او ڈی) نے ملک بھر میں واقع اپنے علاقائی دفاتر اور ذیلی علاقائی دفاتر میں صفائی ستھرائی اور جگہ کے بہتر انتظام سے متعلق سرگرمیاں انجام دیں۔ ان سرگرمیوں میں دفتری جگہ کے بہتر استعمال پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ ساتھ صفائی متروں کی خدمات اور تعاون کو بھی سراہا گیا۔ ایک روزہ سرگرمیوں کے حصے کے طور پر تقریباً 53 مقامات پر صفائی مہم چلائی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image003_20261022163552_0dc941.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image004_20261022163557_0fb439.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image005_20261022163603_731e4b.jpg

شماریات و پروگرام کے نفاذ کی وزارت کے ماتحت اداروں، گھریلو سروے ڈویژن (ایچ ایس ڈی) اور انٹرپرائز سروے ڈویژن (ای این ایس دی)، کولکاتا نے مہالانوبس بھون، کولکاتا میں صفائی مہم چلائی اور پودے لگائے۔ اس کے ساتھ حیاتیاتی کچرے کو الگ الگ جمع کرنے کے اقدامات بھی کیے گئے۔ نیشنل اسٹیٹسٹیکل سسٹمز ٹریننگ اکیڈمی (این ایس ایس ٹی اے) نے سی پی ڈبلیو ڈی کے علاقوں میں سوچھتا مہم چلائی، جب کہ ڈیٹا انفارمیٹکس اینڈ انوویشن ڈویژن (ڈی آئی آئی ڈی) نے نئی دہلی کے آر۔ کے۔ پورم میں واقع ایک عوامی پارک اور اپنے دفتری احاطے میں صفائی ستھرائی کی سرگرمیاں منعقد کیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image006_20261022163741_ac4bf0.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image007_20261022163747_c5fd25.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image008_20261022163754_7e49df.png

شمسی پینلز کی صفائی نیشنل اسٹیٹسٹیکل سسٹمز ٹریننگ اکیڈمی                            عوامی پارک میں صفائی ستھرائی (ڈیٹا انفارمیٹکس اینڈ انوویشن ڈویژن

انڈین اسٹیٹسٹیکل انسٹی ٹیوٹ (آئی ایس آئی)، کولکاتا نے بھی اپنے 203 اور 205 بی۔ ٹی۔ روڈ کے کیمپسز میں صفائی مہم چلائی۔ اس دوران کچرے کو ہٹا کر مناسب طریقے سے ٹھکانے لگایا گیا، تاکہ کیمپس کی خوب صورتی میں اضافے کے لیے مزید جگہ دستیاب ہو سکے۔ سرسبز ماحول کو فروغ دینے اور ماحولیاتی پائیداری کو تقویت دینے کے لیے شجرکاری مہم بھی منعقد کی گئی۔ الیکٹرانک کچرے کے انتظام سے متعلق اپنی پہل کے تحت، مختلف شعبوں سے جمع کیے گئے الیکٹرانک آلات اور ہارڈویئر کو الگ الگ کرکے ان کی درجہ بندی کی گئی، تاکہ کچرے کی تلفی ک سے متعلق میٹی کے ذریعے ای نیلامی کے وسیلے سے انہیں ٹھکانے لگایا جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image009_20261022163759_1e6209.pnghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image010_20261022163803_cfe479.png

ای ویسٹ (الیکٹرانک کچرے) کی علیحدگی (انڈین اسٹیٹسٹیکل انسٹی ٹیوٹ )                          شجرکاری مہم (انڈین اسٹیٹسٹیکل انسٹی ٹیوٹ

شماریات و پروگرام کے نفاذ کی وزارت (ایم او ایس پی آئی) صفائی ستھرائی، دفتری جگہ کے مؤثر انتظام، ماحولیاتی پائیداری اور صفائی کارکنوں کے وقار کو یقینی بنانے پر مرکوز اقدامات کے ذریعے خصوصی مہم 6.0 میں سرگرمی سے حصہ لے رہی ہے۔

*****

(ش ح۔ ک ح۔ خ م )

UN.6490


(ریلیز آئی ڈی: 2326747) وزیٹر کاؤنٹر : 4
یہ ریلیز پڑھیں: English , Tamil