پوسٹ کرنے کی تاریخ:
22 OCT 2026 4:46PM by PIB Delhi
حکومتِ ہند کی وزارتِ دیہی ترقی کے محکمہ دیہی ترقی نے وزارتِ صحت و خاندانی بہبود کے اشتراک سے 22 اکتوبر 2026 کو نئی دہلی کے کرتویہ بھون میں ایک روزہ طبی معائنے کے کیمپ کا اہتمام کیا۔ اس کیمپ میں محکمہ کے 250 سے زائد ملازمین نے شرکت کی، جن میں صفائی کے کام پر مامور صفائی کرم چاری بھی شامل تھے۔
یہ کیمپ خصوصی مہم 6.0 کے تحت محکمہ کی جانب سے منعقد کی جانے والی مختلف سرگرمیوں کے سلسلے کی ایک کڑی تھا۔ یہ مہم 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2026 تک جاری ہے۔ کیمپ میں بالخصوص آؤٹ سورسنگ کے ذریعے خدمات انجام دینے والے ملازمین سمیت صفائی کرم چاریوں، کی صحت پر توجہ دی گئی۔ اس اقدام کا مقصد صحت سے متعلق آگاہی کو فروغ دینا، احتیاطی تدابیر کے ذریعے بیماریوں سے بچاؤ کی اہمیت اجاگر کرنا اور ملازمین کو باقاعدگی سے طبی معائنہ کرانے کی ترغیب دینا تھا۔
کیمپ میں ملازمین کو درج ذیل طبی سہولیات فراہم کی گئیں:
- بلڈ پریشر کی جانچ
- رینڈم بلڈ شوگر (آربی ایس) ٹیسٹ: خون میں شکر کی سطح کی جانچ۔
- آنکھوں کا عمومی معائنہ۔
- کان، ناک اور گلے (ای این ٹی) کا عمومی معائنہ۔
- جنرل فزیشن سے طبی مشاورت: عمومی امراض کے معالج سے مشورے کی سہولت۔
خصوصی مہم 6.0 کے دوران محکمہ مختلف سرگرمیاں انجام دے رہا ہے، جن کا مقصد صفائی ستھرائی کو فروغ دینا، زیرِ التوا معاملات کو نمٹانا، عوامی شکایات کا ازالہ کرنا، فزیکل اور ڈیجیٹل ریکارڈ کے بہتر انتظام کو یقینی بنانا اور دفاتر میں صفائی کو روزمرہ کے معمولات کا مستقل حصہ بنانا ہے۔
محکمہ دیہی ترقی خصوصی مہم 6.0 کے مقاصد کے حصول کے لیے پُرعزم ہے۔ اس کے تحت ایک صاف ستھرا، مؤثر اور عوامی ضروریات کے مطابق کام کرنے والا دفتری ماحول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ملازمین کی صحت و بہبود کو بھی اہمیت دی جا رہی ہے۔
*****
*******
ش ح۔ ع ح۔ ت ع
UN-NO-6492