پوسٹ کرنے کی تاریخ:
22 OCT 2026 4:22PM by PIB Delhi
دفاعی سکریٹری جناب راجیش کمار سنگھ نے 22 اکتوبر 2026 کو نئی دہلی کے سینا بھون میں نو قائم شدہ ہندی کتب خانہ‘گیان دیپ’ کا افتتاح کیا۔ یہ اقدام خصوصی مہم 6 کا حصہ ہے، جس کا انعقاد وزارتِ دفاع کی جانب سے 2 سے 31 اکتوبر 2026 تک کیا جا رہا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ہندی کی کتابوں اور ادب کو فروغ دینا، سرکاری کام کاج میں ہندی کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرنا اور راج بھاشا کے نفاذ میں عمدگی کے حصول کے لیے ہندی میں کام کرنے کی ثقافت کو مستحکم بنانا ہے۔

اس مہم کے تحت صفائی ستھرائی اور پرانے ریکارڈ کو تلف کرنے کے ذریعے ساؤتھ بلاک میں تقریباً 35,000 مربع فٹ جگہ خالی کرائی گئی ہے، جسے پروجیکٹ‘یوگایوگین بھارت میوزیم’(وائی وائی بی ایم)کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اس دوران 1,361 ای فائلیں بند کی گئی ہیں اور 1,746 کاغذی فائلوں کو ریکارڈ سے خارج کیا گیا ہے۔ الیکٹرانک کچرے اور دیگر ناکارہ اشیا کو ٹھکانے لگانے سے 4.22 لاکھ روپے کی آمدنی حاصل ہوئی ہے۔

اس موقع پر دفاعی سکریٹری نے جاری مہم کے دوران نمایاں خدمات انجام دینے پر آٹھ سوچھتا ویرس کو بھی اعزاز سے نوازا۔
وزارتِ دفاع کے مختلف دفاتر اور عمارتوں، بشمول سینا بھون، کرتویہ بھون-2، وایو بھون اور کے جی مارگ میں دفاتر کی دیکھ بھال اور صفائی ستھرائی، الیکٹرانک کچرے کی علیحدگی اور اسے ٹھکانے لگانے سمیت دیگر متعلقہ سرگرمیاں بھی باقاعدگی سے انجام دی جا رہی ہیں۔
*******
) ش ح – رک )
U.NO- 6487