پوسٹ کرنے کی تاریخ:
22 OCT 2026 3:43PM by PIB Delhi
ایس اے ای انڈیا 13 اور 14 نومبر 2026 کو نئی دلّی کے یشوبھومی کنونشن سینٹر میں اے پی اے سی 23 یعنی 23ویں ایشیاءبحرالکاہل آٹوموٹیو انجینئرنگ کانفرنس 2026 کی میزبانی کرنے جا رہا ہے۔ یہ کانفرنس آٹوموٹیو اور نقل و حرکت کی انجینئرنگ کے شعبوں میں خطے کے نمایاں فورمز میں سے ایک ہے۔

‘‘محفوظ،قابل بھروسہ، پائیدار اور ذہین نقل و حرکت کی جانب تیز رفتار پیش رفت’’ کے موضوع کے تحت منعقد ہونے والی اے پی اے سی 23 کانفرنس میں بھارت اور پورے ایشیا ء بحرالکاہل خطے سے نقل و حرکت کے شعبے کے قائدین، انجینئرز، ٹیکنالوجی کے ماہرین، محققین، پالیسی سازوں، ماہرینِ تعلیم، اسٹارٹ اپس اور حل فراہم کرنے والے ادارے شرکت کریں گے۔ اس کانفرنس میں خیالات کا تبادلہ کیا جائے گا، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کی نمائش کی جائے گی اور نقل و حرکت کے مستقبل کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔
یہ کانفرنس بھارت کے لیے خصوصی اہمیت رکھتی ہے، کیونکہ ایس اے ای انڈیا 15 سال کے وقفے کے بعد دوسری مرتبہ اے پی اے سی کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے۔ اس کے ذریعے بھارت کو نقل و حمل کی اگلی نسل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرنے والی ٹیکنالوجیز اور انجینئرنگ کے حل پر خطے کی ایک بااثر گفتگو کے مرکز میں آنے کا موقع ملے گا۔
ایشیاءبحرالکاہل میں باہمی تعاون کی ایک دیرینہ روایت
1981 میں بین الاقوامی بحرالکاہل کانفرنس کے نام سے شروع ہونے والی اے پی اے سی کانفرنس وقت کے ساتھ ترقی کرتے ہوئے آٹوموٹیو انجینئرنگ کے ایک ایسے مشترکہ فورم کی شکل اختیار کر چکی ہے، جو ایشیاء بحرالکاہل خطے کے 11 ممالک کی نمائندگی کرتا ہے۔ گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران اس نے انجینئرنگ کے شعبے سے وابستہ برادریوں کو علم کے تبادلے، بین الاقوامی تعاون کو مستحکم کرنے اور آٹوموٹیو و نقل و حرکت کے پورے نظام کو درپیش ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔

عالمی سطح پر نقل و حرکت کا شعبہ بجلی کاری، سافٹ ویئر، مصنوعی ذہانت، رابطہ کاری، خودکاری، پائیداری اور تحفظ سے متعلق بدلتی ہوئی ضروریات کے باعث تیزی سے تبدیلی کے مرحلے سے گزر رہا ہے۔ ایسے میں اے پی اے سی 23 ایک بروقت پلیٹ فارم فراہم کرے گی، جہاں اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ انجینئرنگ کے شعبے میں جدت طرازی ان پیش رفتوں کو محفوظ، قابل بھروسہ اور پائیدار نقل و حرکت کے حل میں کس طرح تبدیل کر سکتی ہے۔
نقل و حرکت کے پورے نظام سے وابستہ افراد کو ایک ہی چھت تلے یکجا کرنا
توقع ہے کہ اے پی اے سی 23 میں 1,000 سے زائد مندوبین اور نقل و حرکت کے شعبے کے 500 سے زائد ماہرین شرکت کریں گے۔ اس کانفرنس میں آٹوموٹیو کے سرکردہ اصل ساز اداروں، پرزہ جات تیار کرنے والی کمپنیوں، ٹیکنالوجی کمپنیوں، انجینئرنگ خدمات فراہم کرنے والے اداروں، تحقیقی تنظیموں، تعلیمی اداروں، اسٹارٹ اپس اور حکومتی و ضابطہ جاتی شعبوں کے متعلقہ فریقوں کی شرکت بھی متوقع ہے۔

دو روزہ کانفرنس میں 150 سے زائد تکنیکی مقالے پیش کیے جانے اور 80 سے زائد نمائش کنندگان کی شرکت متوقع ہے۔ اس طرح یہ علم کے تبادلے، ٹیکنالوجی کے عملی مظاہرے، کاروباری روابط کے فروغ اور سرحد پار تعاون کے لیے ایک وسیع پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔
اے پی اے سی 23 میں تکنیکی مباحثے نقل و حرکت کے مستقبل کو متاثر کرنے والے کچھ انتہائی اہم شعبوں پر محیط ہوں گے ، جن میں شامل ہیں:
مستقبل کی پاور ٹرین
خودکار ، مربوط ،
محفوظ اور اسمارٹ نقل و حرکت
سائبرسیکوریٹی اور مصنوعی ذہانت
ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے طور پر سافٹ ویئر سے متعین گاڑیاں اور گاڑیاں
ڈیجیٹل تبدیلی اور ڈیجیٹل ٹوین
گاڑی کی حرکیات انسانی عوامل
اعلی درجے کا مواد اور ہلکا وزن
توانائی ، اخراج اور لائف سائیکل اسسمنٹ کے معیارات اور ضابطے
ایک کانفرنس سے آگے: نقل و حرکت کے لیے ایک مربوط پلیٹ فارم
اے پی اے سی 23 کو محض ایک روایتی تکنیکی کانفرنس کے بجائے ایک وسیع تر پلیٹ فارم کے طور پر ترتیب دیا گیا ہے۔ کانفرنس کے عمومی اور تکنیکی اجلاسوں کے ساتھ ساتھ اس میں نمائش، ٹیک ہائیو، ٹیکنالوجی تھیٹر اور روابط استوار کرنے اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے خصوصی مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے، تاکہ شرکا نقل و حرکت کے شعبے میں ہونے والی جدت طرازی کا مختلف زاویوں سے مشاہدہ اور تجربہ کر سکیں۔

اے پی اے سی 23 کی نمائش اداروں کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرے گی، جہاں وہ صنعت سے وابستہ ماہرین اور فیصلہ سازوں پر مشتمل متعلقہ سامعین کے سامنے اپنی ٹیکنالوجیز، مصنوعات، انجینئرنگ کی صلاحیتوں اور نقل و حرکت کے شعبے کے لیے اگلی نسل کے حل پیش کر سکیں گے۔
نمائش کے علاقے میں قائم ٹیکنالوجی تھیٹر اداروں کو ایک ایسا انٹرایکٹو پلیٹ فارم فراہم کرے گا، جہاں وہ کانفرنس کے شرکا کے سامنے براہِ راست نئی ٹیکنالوجیز، حل، مصنوعات میں جدت طرازی اور انجینئرنگ کے شعبے میں ہونے والی پیش رفت پیش کر سکیں گے۔
ٹیک ہائیو:نقل و حرکت کے شعبے کے اسٹارٹ اپس کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کا موقع
اے پی اے سی 23 کی ایک اہم خصوصیت ٹیک ہائیو ہوگی، جو نقل و حرکت کے شعبے میں کام کرنے والے اسٹارٹ اپس کو آٹوموٹیو کے وسیع تر صنعتی نظام سے جوڑنے کے لیے مختص کیا گیا ایک خصوصی پلیٹ فارم ہے۔
ٹیک ہائیو ابھرتی ہوئی کمپنیوں کو اپنی اختراعات پیش کرنے، صنعت کاروں، ٹیکنالوجی کے ماہرین، سرمایہ کاروں، ممکنہ صارفین اور معاون شراکت داروں سے رابطہ قائم کرنے اور ایشیا ء بحرالکاہل خطے میں نقل و حرکت کے شعبے سے وابستہ برادری کے درمیان اپنی شناخت مستحکم کرنے کے مواقع فراہم کرے گا۔
ٹیک ہائیو کے ذریعے اے پی اے سی 23 کا مقصد ابھرتی ہوئی اختراعات اور قائم شدہ صنعت کے درمیان روابط کو مضبوط بنانا اور ایسے اشتراکات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جو نقل و حرکت کی نئی ٹیکنالوجیز کو تصوراتی مرحلے سے نکال کر عملی دنیا میں استعمال کے قابل بنانے کے عمل کو تیز کر سکیں۔

نقل و حرکت کے شعبے میں تبدیلی کے مرکز میں ہندوستان تیزی سے دنیا کی اہم ترین آٹوموٹیو منڈیوں اور انجینئرنگ کے مراکز میں سے ایک کے طور پر ابھر رہا ہے۔ آٹوموٹیو مینوفیکچرنگ کے وسیع صنعتی نظام، انجینئرنگ کے شعبے میں باصلاحیت افرادی قوت، اسٹارٹ اپس کے بڑھتے ہوئے منظرنامے اور الیکٹرک، مربوط، سافٹ ویئر پر مبنی اور پائیدار نقل و حرکت کے شعبوں میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کا امتزاج ملک کے لیے ایک منفرد موقع فراہم کرتا ہے۔پندرہ سال بعد اے پی اے سی کو دوبارہ ہندوستان لانے کے ذریعے، ایس اے ای انڈیا کا مقصد ہندوستان اور ایشیاء بحرالکاہل خطے کی وسیع تر آٹوموٹیو انجینئرنگ برادری کے درمیان گہرے روابط کو فروغ دینا اور ٹیکنالوجی کے تبادلے، تحقیقی تعاون، شراکت داریوں اور کاروباری ترقی کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔
صنعت کی شرکت کے مواقع
کانفرنس کے انعقاد کا وقت قریب آنے کے ساتھ، ایس اے ای انڈیا نقل و حرکت کے پورے صنعتی نظام سے وابستہ اداروں اور پیشہ ور افراد کو مندوبین کی رجسٹریشن، اسپانسرشپ، نمائش اور ٹیک ہائیو کے ذریعے اے پی اے سی 23 میں شرکت کی دعوت دے رہا ہے۔
یہ کانفرنس اداروں کو اپنے ہنر، ٹیکنالوجیز اور صلاحیتوں کو ایک مخصوص ہدفی سامعین کے سامنے پیش کرنے، نقل و حرکت کے شعبے میں فیصلہ سازی کرنے والی اہم شخصیات اور انجینئرنگ کے ماہرین سے رابطہ قائم کرنے، نئی شراکت داریاں استوار کرنے اور ایشیاء بحرالکاہل خطے میں نقل و حرکت کے مستقبل کی سمت متعین کرنے والی بات چیت میں اپنا کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
اے پی اے سی23 ایشیاء بحرالکاہل آٹوموٹیو انجینئرنگ کانفرنس 2026
تاریخ: 13 تا 14 نومبر 2026
مقام: یشوبھومی کنونشن سینٹر، نئی دلّی، ہندوستان
موضوع: ‘‘محفوظ،قابل بھروسہ، پائیدار اور ذہین نقل و حرکت کی جانب تیز رفتار پیش قدمی’’
ایس اے ای انڈیا کے بارے میں
ایس اے ای انڈیا ایک سرکردہ پیشہ ورانہ انجینئرنگ سوسائٹی ہے، جو ہندوستان میں نقل و حرکت کے شعبے سے متعلق علم اور حل کو فروغ دینے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ یہ نقل و حرکت کے پورے صنعتی نظام سے وابستہ انجینئروں، صنعت کے پیشہ ور افراد، محققین، ماہرینِ تعلیم اور طلبہ کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرتی ہے اور تکنیکی معلومات کے تبادلے، پیشہ ورانہ ترقی، صنعت اور تعلیمی اداروں کے درمیان تعاون اور انجینئرنگ کے شعبے میں جدت طرازی کو فروغ دیتی ہے۔
کانفرنسوں، تکنیکی پروگراموں، پیشہ ورانہ ترقی کے اقدامات، طلبہ کے مقابلوں اور صنعت سے روابط کے پلیٹ فارمز کے ذریعے ایس اے ای انڈیا ہندوستان میں انجینئرنگ کی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور نقل و حرکت سے متعلق ٹیکنالوجیز کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرتی ہے۔
*****
ش ح۔ اع خ۔ اش ق
U. No-6484