وزارت دفاع
سنگاپور-ہندوستان بحری دوطرفہ مشق (سمبیکس-2026) کے 33ویں ایڈیشن کا وشاکھاپٹنم میں آغاز
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
21 OCT 2026 9:10PM by PIB Delhi
سنگاپور-ہندوستان بحری دوطرفہ مشق (سمبیکس-2026) کا 33واں ایڈیشن21 سے 26 اکتوبر 2026 تک وشاکھاپٹنم میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ جمہوریہ سنگاپور کی بحریہ کا جہاز آر ایس ایس سپریم اس مشق میں شرکت کے لیے 21 اکتوبر 2026 کو وشاکھاپٹنم پہنچا۔
سمبیکس-2026 کی افتتاحی تقریب 21 اکتوبر 2026 کو آئی این ایس نیلگیری اور آئی این ایس کامورتا پر منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں مشرقی بحری کمان کے چیف اسٹاف آفیسر (آپریشنز)، سنگاپور کی بحریہ کے فلیٹ کمانڈر اور دونوں بحری افواج کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔
1994 میں ’ایکسسرسائز لائن کنگ‘ کے نام سے آغاز کے بعد سے سمبیکس ہندوستانی بحریہ اور جمہوریہ سنگاپور کی بحریہ کے درمیان ایک اہم دوطرفہ بحری تعاون کی مشق بن چکی ہے۔ گزشتہ برسوں کے دوران اس مشق کے دائرۂ کار اور پیچیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ جس سے دونوں بحری افواج کے درمیان پیشہ ورانہ تعلقات، باہمی تفہیم اور عملیاتی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے میں مدد ملی ہے۔
یہ مشق دو مرحلوں میں منعقد کی جائے گی۔ بندرگاہ پر ہونے والا پہلا مرحلہ 21 سے 23 اکتوبر 2026 تک جاری رہے گا۔ جس میں پیشہ ورانہ تبادلۂ خیال، متعلقہ شعبوں کے ماہرین کے درمیان تبادلۂ معلومات (ایس ایم ای ایز)، ایک دوسرے کے بحری جہازوں کے دورے، کھیلوں کی سرگرمیاں اور منصوبہ بندی سے متعلق کانفرنسیں شامل ہوں گی۔ دوسرا مرحلہ جو سمندری مرحلہ کہلائے گا 24 سے 26 اکتوبر 2026 تک خلیج بنگال میں منعقد ہوگا۔ اس میں بحری کارروائیاں اور حکمتِ عملی سے متعلق مشقیں کی جائیں گی۔ جن میں آبدوز شکن جنگی کارروائیاں (اے ایس ڈبلیو)، سطحِ آب پر موجود اہداف کے خلاف کارروائیاں، فضائی دفاعی مشقیں، بحری جہاز رانی سے متعلق عملی مشقیں اور حکمتِ عملی پر مبنی نقل و حرکت شامل ہوں گی۔
سمبیکس-2026 ہندوستان اور سنگاپور کے دیرینہ بحری اشتراکِ عمل کی توثیق کرتی ہے۔ یہ مشق دونوں ممالک کے اس مشترکہ عزم کی بھی عکاس ہے کہ بحری افواج کے درمیان آپریشنل ہم آہنگی کو مزید بہتر بنایا جائے، بحری سلامتی سے متعلق مشترکہ چیلنجوں سے نمٹا جائے اور بحرالکاہل و بحرِ ہند کے خطے (انڈو پیسیفک) میں امن و استحکام کو فروغ دیا جائے۔
(1)_20261021230535_fff950.jpeg)
(1)_20261021230606_a85f7f.jpeg)
_20261021230620_00986e.jpeg)
(1)_20261021230634_d298c7.jpeg)
********
(ش ح ۔م ح۔ع د)
U. No.6468
(ریلیز آئی ڈی: 2326435)
وزیٹر کاؤنٹر : 10