سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
مالی مشکلات سے تعلیمی خوابوں کی تکمیل تک
این ایف ایس سی اسکیم کے تحت تلنگانہ کے ہنوماکونڈہ کے ارجن کمار کی کامیابی کی کہانی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
21 OCT 2026 4:18PM by PIB Delhi
مالی معاونت باصلاحیت طلبہ کو معاشی رکاوٹوں پر قابو پانے اور اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے میں مدد فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
تلنگانہ کے ضلع ہنوماکونڈہ سے تعلق رکھنے والے پی ایچ ڈی اسکالر جناب ارجن کمار (نام تبدیل کر دیا گیا ہے) کی جدوجہد اور کامیابی کی کہانی اس بات کو اجاگر کرتی ہے کہ درج فہرست ذاتوں کے طلبہ کے لیے قومی فیلوشپ اسکیم (این ایف ایس سی) کے تحت فراہم کی جانے والی معاونت کس طرح طلبہ کو اپنی تحقیق جاری رکھنے اور اپنے تعلیمی عزائم کی تکمیل کی جانب آگے بڑھنے میں مدد دے سکتی ہے۔
مالی طور پر کمزور خاندان سے تعلق رکھنے والے جناب ارجن کمار کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے دوران معاشی اور سماجی سطح پر کئی اہم رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا۔ محدود مالی وسائل کی وجہ سے ان کے لیے اپنی تعلیم جاری رکھنا اور تحقیق کا سلسلہ برقرار رکھنا مشکل ہو رہا تھا۔ ان چیلنجوں کے باوجود، وہ اپنی پی ایچ ڈی مکمل کرنے اور پروفیسر بننے کے اپنے دیرینہ خواب کو پورا کرنے کے لیے پُرعزم رہے۔
سال 2022 میں انہیں این ایف ایس سی اسکیم کے تحت معاونت ملنا شروع ہوئی، جس سے ان کی زندگی میں ایک اہم تبدیلی آئی۔ فیلوشپ اور ہنگامی اخراجات کے لیے فراہم کی جانے والی مالی معاونت نے انہیں ڈاکٹریٹ کی تعلیم سے متعلق اخراجات پورے کرنے اور اپنی تحقیق جاری رکھنے میں مدد دی۔ اس معاونت سے اس مالی دباؤ میں کمی آئی جس کی وجہ سے ان کا تعلیمی سفر منقطع ہونے کا خدشہ تھا اور انہیں اپنی تعلیم پر توجہ مرکوز رکھنے کا موقع ملا۔

اس معاونت سے ان کے مالی حالات میں بہتری لانے میں بھی مدد ملی ہے۔ پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ جناب ارجن کمار اب اپنے خاندان کی کفالت بھی کر پا رہے ہیں، جس سے اس اہم تشویش کا ازالہ کرنے میں مدد ملی ہے جس کا انہیں فیلوشپ ملنے سے پہلے سامنا تھا۔ اس مالی معاونت نے انہیں اپنے تعلیمی اہداف کے حصول کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ اپنے گھرانے کی ضروریات پوری کرنے کے قابل بھی بنایا ہے۔
فیلوشپ نے مالی مشکلات کے باوجود ان کی تحقیق جاری رکھنے میں مدد دے کر ان کی تعلیمی اور ذاتی زندگی میں مثبت تبدیلیاں پیدا کی ہیں۔ اس سے انہیں زیادہ مالی استحکام حاصل ہوا ہے اور اعلیٰ تعلیم جاری رکھنے کے لیے ان کے اعتماد کو تقویت ملی ہے۔ ان کا تجربہ ظاہر کرتا ہے کہ ہدف پر مبنی تعلیمی معاونت کس طرح اسکالرس کو مالی رکاوٹوں پر قابو پانے اور اپنے طویل مدتی مقاصد کے حصول کے لیے پُرعزم رہنے میں مدد دے سکتی ہے۔
جناب ارجن کمار پروفیسر بننے کے عزم کے ساتھ اپنی پی ایچ ڈی کی تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان کا سفر اعلیٰ تعلیم اور تحقیق تک رسائی کو وسعت دینے میں مسلسل مالی معاونت کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، یہ معاونت اسکالرس کو اپنے خاندانوں کی ضروریات پوری کرنے اور ملک کی علمی و فکری ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے قابل بھی بناتی ہے۔
*******
ش ح۔ ک ح ۔ خ م
UN-NO-6412
(ریلیز آئی ڈی: 2326046)
وزیٹر کاؤنٹر : 9