زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈی اے آر ای/آئی سی اے آر نے سووچھتا خصوصی مہم 6.0 کے تحت تقریباً 4,000 صفائی    مہم  کا انعقاد کیا


ڈی اے آر ای/آئی سی اے آر کی سووچھتا خصوصی مہم 6.0 کے تحت تقریباً 1.3 لاکھ مربع فٹ جگہ کو خالی کرایا گیا

ڈی اے آر ای/آئی سی اے آر نے ملک بھر میں اپنے اداروں کے نیٹ ورک کے ذریعے صفائی ستھرائی، کچرے کے انتظام اور پائیدار طریقۂ کار کو فروغ دیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 21 OCT 2026 1:33PM by PIB Delhi

زرعی تحقیق کی بھارتی کونسل  ( آئی سی اے آر )  اپنے 114 اداروں، علاقائی مراکز، زرعی ٹیکنالوجی  ایپلی کیشن  سے متعلق تحقیقی اداروں  ( اے ٹی اے آر آئیز )  اور کرشی وگیان کیندروں  ( کے وی کیز )  کے ساتھ  2  اکتوبر سے  31  اکتوبر  ، 2026  ء تک   مہینے بھر جاری رہنے والی  سووچھتا خصوصی مہم 6.0 میں حصہ لے رہی ہے۔

اس سے قبل،   2  اکتوبر  ، 2026  ء کو ڈی اے آر ای/آئی سی اے آر نے  ، ملک بھر میں اپنے اداروں میں صفائی مہم کے انعقاد کے ساتھ سووچھتا خصوصی مہم 6.0 کا آغاز کیا۔ آئی سی اے آر   صدر دفتر کے افسران نے نئی دلّی کے پوسا میں واقع نیشنل ایگریکلچرل سائنس کمپلیکس  ( این اے ایس سی )  میں صفائی مہم میں حصہ لیا۔ یہ پہل صاف ستھری کام کی جگہوں، عوام کی زیادہ سے زیادہ شمولیت اور صفائی  ستھرائی کو مسلسل برقرار رکھنے کے کلچر کے فروغ کے لیے اجتماعی عزم کی عکاسی کرتی ہے اور سووچھتا کے جذبے کو مزید مستحکم کرتی ہے۔ اس موقع پر مہاتما گاندھی کے یومِ پیدائش پر انہیں گلہائے عقیدت بھی پیش کیے گئے۔

چھٹے مرحلے کی سووچھتا خصوصی مہم   کی اہم جھلکیاں

مختلف اداروں میں سووچھتا خصوصی مہم 6.0 کی اہم کامیابیوں میں تقریباً 4,000 صفائی مہم کا انعقاد، تقریباً 1.3 لاکھ مربع فٹ جگہ کو خالی کرانا اور الیکٹرانک و غیر الیکٹرانک کباڑ کو ٹھکانے لگا کر تقریباً 10 لاکھ روپے کی آمدنی حاصل کرنا شامل ہے۔  اس کے علاوہ ، زیرِ التوا معاملات کو نمٹانے کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔

مذکورہ مہم کے تحت اداروں کے احاطوں،  گاؤں ، سڑکوں اور عوامی مقامات پر صفائی مہم اور شرم دان کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ  ، خصوصی گرام سبھاؤں، سووچھتا سبھاؤں اور صفائی ستھرائی، حفظانِ صحت، کچرے کے انتظام اور سماجی ذمہ داری کے بارے میں بیداری پروگراموں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ پلوگنگ  (  جاگنگ کے دوران کچرا جمع کرنے )  اور کوڑا کرکٹ ہٹانے، صفائی کے لیے نشان زد  اکائیوں  ( سی ٹی یوز)  میں شجرکاری اور  ہریالی کو فروغ دینے، نیز  ’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ جیسی مہم کے تحت پودے لگانے کی سرگرمیاں بھی انجام دی جا رہی ہیں۔

مہم کے تحت کوڑے دان تقسیم کرنے اور مناسب مقامات پر نصب کرنے، صفائی متروں، صفائی کارکنوں اور رضاکاروں کی خدمات کو سراہنے اور صاف کیے گئے مقامات کو خوبصورت بنانے کے ساتھ صفائی سے پہلے اور بعد کی صورتِ حال کا ریکارڈ بھی تیار کیا جا رہا ہے۔ دیگر اقدامات میں پائیدار  طور طریقوں سے کچرے کا  بندوبست ، آبی سنبل سے کیچوؤں  کی مدد سے نامیاتی کھاد تیار کرنا ، نیز پرانی فائلوں کا جائزہ لے کر غیر ضروری فائلوں کو مناسب طریقے سے تلف کرنا اور ریکارڈ کے بہتر انتظام کو یقینی بنانا شامل ہے۔

سووچھتا خصوصی مہم 6.0 کے اہم نتائج

اس مہم کے اہم نتائج میں صفائی ستھرائی اور حفظانِ صحت کے حوالے سے عوامی شمولیت اور اجتماعی ذمہ داری کے جذبے کو مضبوط بنانا، منتخب ادارہ جاتی اور عوامی مقامات کی صفائی میں بہتری لانا اور صفائی سے پہلے اور بعد کی تصاویر کے ذریعے ان کوششوں کا ریکارڈ مرتب کرنا شامل ہے۔ کوڑے دان تقسیم کرنے، کچرا جمع کرنے اور بیداری پروگراموں کے ذریعے کچرے کو ذمہ داری کے ساتھ ٹھکانے لگانے کے بارے میں  بیداری بھی  پیدا کی گئی ۔ مہم کے تحت شجرکاری اور صاف کیے گئے علاقوں کو سرسبز  و شاداب بنانے کے ذریعے صفائی کو ماحولیاتی پائیداری سے بھی جوڑا گیا۔ اس کے علاوہ، صفائی متروں، صفائی کارکنوں اور رضاکاروں کی خدمات کو سراہا گیا اور آبی سنبل سے کیچوؤں  کی مدد سے نامیاتی کھاد تیار کرکے اور پرانی فائلوں کا مناسب جائزہ لے کر غیر ضروری فائلوں کو تلف کرنے جیسے پائیدار طریقوں کو فروغ دیا گیا۔

ڈی اے آر ای/آئی سی اے آر کے اداروں میں مہم کی چند اہم جھلکیاں درج ذیل ہیں:

آئی سی اے آر – مرکزی ساحلی زرعی تحقیقاتی ادارہ: آئی سی اے آر – مرکزی ساحلی زرعی تحقیقاتی ادارے  ( آئی سی اے آر–سی سی اے آر آئی ) میں اس موقع کی نمایاں سرگرمی ’’شرمک سمان‘‘ تھی۔ اس پروگرام کے دوران  ، زراعت و کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقیات  کے مرکزی وزیر جناب شیو راج سنگھ چوہان نے آئی سی اے آر–سی سی اے آر آئی کے صفائی متروں کو شالیں، گلدستے اور تحائف پیش کرکے ان کی عزت افزائی کی۔ یہ اعزاز ان تمام صفائی متروں کی لگن اور خدمات کے اعتراف میں پیش کیا گیا، جو سال بھر ادارے کے احاطے کو صاف ستھرا اور حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق برقرار رکھنے کے لیے کام کرتے ہیں۔ اس پروگرام میں سووچھتا، سیوا اور شرمک سمان کے جذبے کو اجاگر کیا گیا اور صاف ستھرا و صحت مند ماحول قائم کرنے میں صفائی متروں کے گراں قدر تعاون کو تسلیم کیا گیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261021133626_3f4732.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image002_20261021133632_377c40.jpg

 

آئی سی اے آر–انڈین ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ  ( آئی سی اے آر–آئی اے آر آئی ) ، نئی دلّی: آئی  سی اے آر–انڈین ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، نئی دلّی میں 2 اکتوبر  ، 2026 ء  کو ’’ سووچھ بھارت دِوس ‘‘  منایا گیا۔ اس سال کا موضوع تھا ،  ’’ سووچھتا میں سَہبھاگ – سووچھ بھارت، وکست بھارت‘‘ ۔ اس موقع پر ادارے کے مختلف حصوں میں صفائی ستھرائی سے متعلق متعدد سرگرمیاں انجام دی گئیں اور ادارے کے ماحول کو صاف ستھرا اور صحت مند رکھنے کے لیے مسلسل شرکت کی اپیل کی گئی۔ اپنے خطاب میں زراعت و کسانوں کی بہبود   کے محکمے ( ڈی اے آر ای)  کے سکریٹری اور آئی سی اے آر کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر منگی لال جاٹ نے آئی سی اے آر–آئی اے آر آئی کی جانب سے چلائی گئی صفائی مہم کو سراہا اور زور دیا کہ سووچھتا کو سال بھر جاری رہنے والی سرگرمی بنایا جائے اور صفائی  ستھرائی سے متعلق پروگرام ٹیم کی صورت میں انجام دیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی اور کام کی بہتر جگہ کا ماحول ملازمین کی مجموعی فلاح و بہبود میں معاون ہوتا ہے اور سائنس کی ترقی کے ساتھ ساتھ عوام کی صحت کو بہتر بنانے میں بھی مدد دیتا ہے۔ اس موقع پر ٹیم ورک کو فروغ دینے اور کام کی جگہ پر مثبت ماحول  تیار کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ یہ عوامل ادارے کی بہتر کارکردگی اور ذہنی صحت دونوں کے لیے اہم ہیں۔ طلباء کی ہمہ جہت ترقی کے لیے  ، ان کی مناسب تربیت اور رہنمائی کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا، تاکہ وہ ذمہ دار پیشہ ور افراد اور مستقبل میں سائنس و معاشرے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے والے شہری بن سکیں۔ پروگرام کے تحت سووچھتا ابھیان کے دوران آئی سی اے آر–آئی اے آر آئی کی پوسٹ گریجویٹ اسکول اسٹوڈنٹس یونین کی جانب سے منعقدہ مصوری کے مقابلے کے فاتحین  کے درمیان انعامات تقسیم کیے گئے۔ اس مقابلے نے طلباء کو فن کے ذریعے صفائی ستھرائی اور ماحولیاتی ذمہ داری کے بارے میں اپنے خیالات پیش کرنے کا موقع فراہم کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image003_20261021133652_6476f1.jpg

 

آئی سی اے آر کے اداروں اور مراکز نے کچرے کو کم کرنے، دوبارہ استعمال کرنے اور ری سائیکل کرنے کے اصولوں کو فروغ دینے کے لیے ’’کچرے سے فن پارے‘‘، پلاسٹک سے پاک ماحول کے اقدامات اور ناکارہ اشیا کے تخلیقی استعمال جیسی سرگرمیاں انجام دی ہیں۔ کچرے کو مفید اور خوبصورت مصنوعات میں تبدیل کرنے، کچرے کے ذمہ دارانہ انتظام کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور اس پیغام کو مضبوط بنانے پر بھی زور دیا گیا ہے کہ کچرے کو ایک کارآمد وسیلے میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ صفائی مہم کے تحت ناقابلِ تحلیل پلاسٹک کے کچرے، کوڑا کرکٹ اور غیر ضروری جڑی بوٹیوں کو جمع کرکے احاطے سے ہٹایا گیا۔ اس سرگرمی سے کیمپس کی صفائی اور مجموعی ظاہری حالت کو بہتر بنانے میں مدد ملی۔ شرکاء کو صاف ستھرے اور پلاسٹک سے پاک کیمپس کی اہمیت سے بھی آگاہ کیا گیا اور انہیں صفائی کے پائیدار طریقوں کو اپنانے میں اپنا تعاون دینے کی ترغیب دی گئی۔

سووچھتا خصوصی مہم 6.0 کے تحت ڈی اے آر ای/آئی سی اے آر طلباء کی بہتر صحت کے لیے  ، ان میں صفائی ستھرائی اور حفظانِ صحت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں۔ ہمارا موجودہ نصب العین شہری فرائض کے تئیں بیداری پیدا کرنا اور ایک صحت مند معاشرے کے لیے ان سے متعلق عادات کو فروغ دینا ہے۔ ہمارا مقصد عوام میں بیداری پیدا کرنا اور اس مہم کو بڑے پیمانے پر فروغ دینا ہے۔ ذیل میں  مشرقی خطے کے آئی سی اے آر ریسرچ کمپلیکس ، پٹنہ، بہار کی چند جھلکیاں پیش کی گئی ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image004_20261021133705_470011.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image005_20261021133712_a5e103.jpg

 

آئی سی اے آر– سینٹرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فار ڈرائی لینڈ ایگری کلچر ، حیدرآباد، تلنگانہ: آئی سی اے آر–سی آر آئی ڈی اے میں ادارے کے احاطے کی خوبصورتی اور صفائی  ستھرائی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ کھیتوں میں آنے والے یا کام کرنے والے افراد کو نقصان دہ کیڑوں سے محفوظ رکھنے پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔ صفائی مہم کا مقصد ادارے کے احاطے میں صاف ستھرا، صحت بخش اور ماحول دوست ماحول برقرار رکھنا اور زرعی تحقیقی اداروں میں صفائی ستھرائی کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ اس سلسلے میں کھیتوں کے اطراف کی صفائی، غیر ضروری نباتات کو ہٹانے، کوڑا کرکٹ اور فضلہ جمع کرنے اور اندرونی راستوں، کھلی جگہوں اور دیگر مشترکہ مقامات کو صاف ستھرا رکھنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ ڈی اے آر ای/آئی سی اے آر کام کی جگہ پر کارکردگی بہتر بنانے، کھیتوں میں کام کرنے والے عملے کی حفاظت یقینی بنانے اور ادارے کے احاطے کی مجموعی خوب صورتی برقرار رکھنے میں صفائی ستھرائی کے اہم کردار کو اجاگر کرتا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image007_20261021133724_147fcb.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image006_20261021133734_3f9d29.jpg

سووچھتا سے پہلے سووچھتا کے بعد

 

آئی سی اے آر–سی سی اے آر آئی، گوا میں سووچھتا کو ادارہ جاتی سطح پر مستحکم کرنے اور زیرِ التوا معاملات کو کم سے کم کرنے کے لیے فیلڈ یونٹس سے ناکارہ اور  بے کار اشیاء کی شناخت کی خصوصی سرگرمی انجام دی گئی، تاکہ انہیں مناسب طریقے سے ٹھکانے لگایا جا سکے۔ جاری مہم کے تحت گیسٹ ہاؤسز میں موجود کباڑ کی شناخت کے لیے بھی خصوصی مہم چلائی گئی۔ اس دوران دھات کی 70 کلوگرام اشیا، 200 کلوگرام ایم سی بی پینل، 100 کلوگرام باڑ لگانے والی تار اور 20 کلوگرام پلاسٹک کی اشیا کو تلف کرنے کے لیے شناخت کیا گیا۔ ان اشیا کو منظور شدہ طریقۂ کار کے تحت مزید کارروائی کے لیے فہرست بند کیا گیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image009_20261021133749_087795.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image008_20261021133756_e40713.jpg

 

خصوصی مہم 6.0 کے تحت آئی سی اے آر–مہاتما گاندھی انٹیگریٹڈ فارمنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، موتیہاری، بہار میں شجرکاری کے علاقے کی صفائی اور دیکھ بھال کا کام انجام دیا گیا۔ اس سرگرمی میں کیلے کے باغات کی قطاروں اور ان سے متصل  ہرے بھرے علاقوں کی صفائی پر توجہ دی گئی، جہاں ضرورت سے زیادہ اُگنے والی  گھاس پھوس ، غیر ضروری نباتات اور بکھرے ہوئے کوڑے کرکٹ کو ہٹایا گیا۔ ایسی نباتات کو باقاعدگی سے ہٹانا اور کچرے کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانا شجرکاری کے علاقوں کو صاف ستھرا، قابلِ رسائی اور اچھی حالت میں برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے۔ اس سرگرمی کے اہم پہلوؤں میں پودوں کی قطاروں کی دیکھ بھال،  گھاس اور نباتات کا انتظام، کوڑا کرکٹ ہٹانا اور ادارے کے سرسبز علاقوں میں صفائی ستھرائی کے معمولات کو برقرار رکھنا شامل تھا۔

آئی سی اے آر–نیشنل بیورو آف سوائل سروے اینڈ لینڈ یوز پلاننگ، ناگپور

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image010_20261021133811_571ea4.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image011_20261021133817_b74ecd.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image012_20261021133825_f5c4e7.jpg

ادارے کے مختلف شعبوں اور سیکشنوں سے لیباریٹری کا کچرا جمع کرکے محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے اور نیلامی کے لیے ایک محفوظ مقام پر رکھا گیا۔

 

آئی سی اے آر–سینٹرل آئی لینڈ ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ

آئی سی اے آر–سی آئی اے آر آئی، سری وجے پورم کے  جانوروں کا چارہ تیار کرنے والے یونٹ میں صفائی مہم چلائی گئی۔ سووچھتا مہم کے تحت اس سرگرمی میں چھت پر جمع خشک پتوں، ملبے اور غیر ضروری نباتات کو ہٹایا گیا، تاکہ صفائی برقرار رکھنے، پانی کی مناسب نکاسی کو یقینی بنانے اور ادارے کے بنیادی ڈھانچے کی باقاعدہ دیکھ بھال کو فروغ دیا جا سکے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image013_20261021133839_b12992.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image014_20261021133846_edeadb.jpg

 

ادارے کے گائے، بھینس، بکری اور سور پالنے والے یونٹس میں ماحول دوست حیاتیاتی فضلے کے انتظام سے متعلق سرگرمیاں انجام دی گئیں، جن کے تحت مجموعی طور پر 213 جانوروں  (  22  مویشی ، 14 بھینس، 105 بکریاں اور 72 سور )  کا احاطہ کیا گیا۔ مویشیوں کے باڑوں کو صاف ستھرا اور حفظانِ صحت کے مطابق رکھنے کے لیے ہائی پریشر جیٹ واشر کا استعمال کیا گیا۔ باڑوں کی صفائی کے دوران پیدا ہونے والے گندے پانی کو جمع کرکے چارے کے کھیتوں کی آبپاشی کے لیے دوبارہ استعمال کیا گیا، جس سے پانی کی بچت اور وسائل کی ری سائیکلنگ کو فروغ ملا۔ مویشیوں کے پیشاب کو بھی جمع کرکے چارے کی آبپاشی میں استعمال کیا گیا، تاکہ غذائی اجزا کی ری سائیکلنگ کو ممکن بنایا جا سکے۔ مویشیوں کے تمام یونٹس سے گوبر جمع کرکے  کیچووں کے ذریعے کھاد تیار کرنے والے یونٹ میں منتقل کیا گیا، جہاں اسے نامیاتی کھاد میں تبدیل کیا جاتا ہے۔ ان سرگرمیوں سے حیاتیاتی فضلے کے مؤثر استعمال کو فروغ ملتا ہے، کچرے کو غیر مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے میں کمی آتی ہے، پانی اور غذائی اجزا کا تحفظ ہوتا ہے اور مویشیوں کی پائیدار پرورش اور چارے کی پیداوار میں مدد ملتی ہے۔ اس طرح یہ پہل مویشیوں کے فضلے کے انتظام اور حیاتیاتی وسائل کے گردشی استعمال کے نظام کے لیے ایک مربوط اور ماحول دوست طریقۂ کار کی عکاسی کرتی ہے۔

آئی سی اے آر–آئی آئی ایف ایس آر، مودی پورم، میرٹھ

صفائی مہم کے تحت باغیچے کے  سوکھے پتوں کو جمع کرنے، منظم انداز میں رکھنے اور تلف کرنے کے لیے ایک گاڑی میں لادنے کا کام انجام دیا گیا۔ جمع کیے گئے فضلے میں  سوکھے پتے اور کھجور کے بڑے پتے شامل تھے۔ اس سرگرمی سے پارک اور ادارے کے آس پاس کے علاقوں میں صفائی برقرار رکھنے میں مدد  فراہم ہوتی ہے ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image015_20261021133922_6af59e.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image016_20261021133935_860c92.jpg

 

آئی سی اے آر– ریسرچ کمپلیس فار ای ای ایچ ریجن ، امیام، میگھالیہ

اس سال کی مہم کا موضوع الیکٹرانک کچرے کو ٹھکانے لگانا تھا۔ اس کے تحت الیکٹرانک کچرے کو جمع کرنے، الگ الگ کرنے اور زیادہ سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے کے مقصد سے اسے مجاز ری سائیکلرز، ری فربشرز اور ڈیولپرز کے حوالے کرنے کی کوششیں کی گئیں۔

آئی سی اے آر–نیشنل میٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، حیدرآباد

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image017_20261021133944_1b6c05.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image018_20261021133950_70ab39.jpg

 

مہم کے تحت انجام دی جانے والی سرگرمیوں کو وسیع پیمانے پر عام کرنے اور عوام تک پہنچانے کے لیے آئی سی اے  آر  صدر دفتر نے پریس ریلیز جاری کی ہیں، جب کہ آئی سی اے آر کے اداروں اور مراکز نے مقامی پرنٹ میڈیا، بینرز اور دیگر ذرائع ابلاغ کے ذریعے اپنی سرگرمیوں کی تشہیر کی ہے۔ ہیڈکوارٹرس اور ادارہ جاتی دونوں سطح پر ،  اس مہم اور اس کے تحت انجام دی جانے والی سرگرمیوں کو فیس بک، ایکس اور انسٹاگرام سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے بھی عام کیا جا رہا ہے۔ اس طرح سووچھتا کا پیغام آئی سی اے آر کے نیٹ ورک سے باہر وسیع تر اور متنوع سامعین تک بالخصوص ڈیجیٹل ذرائع سے جڑے افراد اور نوجوان نسل تک  پہنچایا جا رہا ہے ۔

.................

) ش ح –    م ع       -  ع ا )

U.No. 6400


(ریلیز آئی ڈی: 2326025) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English , Assamese