وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ایشین پیرا گیمز میں طلائی تمغہ حاصل کرنے پر سمرن کو مبارک باد دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 20 OCT 2026 8:58PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایشین پیرا گیمز 2026 کے خواتین کے 200 میٹر ٹی 12 مقابلے میں نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے طلائی تمغہ جیتنے پر سمرن کو ان کی شاندار کارکردگی کے لیے مبارک باد دی۔

جناب مودی نے کہا کہ گزشتہ ایڈیشن میں چاندی کا تمغہ جیتنے سے لے کر اس بار ریکارڈ قائم کرنے والی کارکردگی کے ساتھ طلائی تمغہ حاصل کرنے تک کا ان کا سفر بہترین کارکردگی کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے اس امید کااظہار کیا  سمرن آئندہ بھی حائل رکاوٹوں کوپارکرتی رہیں گی اور کامیابی کے نئے معیار قائم کریں گی۔

وزیر اعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا:

’’طلائی تمغہ اور ایک نیا ریکارڈ!

سمرن نے ایشین پیرا گیمز 2026 کے خواتین کے 200 میٹر ٹی 12 مقابلے میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ طلائی تمغہ جیتنے پر انہیں مبارک باد۔

گزشتہ ایڈیشن میں چاندی کا تمغہ جیتنے سے لے کر اس بار ریکارڈ کارکردگی کے ساتھ طلائی تمغہ حاصل کرنے تک کا ان کا سفر بہترین کارکردگی کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے دعا کی کہ وہ آئندہ بھی تمام حائل رکاوٹوں کو عبور کرتی رہیں اور کامیابی کے نئے معیار قائم کریں گی ۔‘‘

 

 

***

ش ح۔ ش  م ۔ ع ن

U NO: 6384


(ریلیز آئی ڈی: 2325750) وزیٹر کاؤنٹر : 5