خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
خصوصی مہم 6.0 کے تحت بہترین طریقۂ کار اپنانے کی پہل:
وزارتِ بہبودی خواتین و اطفال کے اعلیٰ افسران کے لیے مصنوعی ذہانت کی ورکشاپ کا انعقاد
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
19 OCT 2026 5:50PM by PIB Delhi
وزارتِ بہبودی خواتین و اطفال نے اپنے انتظامی کنٹرول میں کام کرنے والے تمام خودمختار اور ملحقہ اداروں کے ساتھ مل کر صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے اور زیرِ التوا معاملوں کو نمٹانے کے لیے خصوصی مہم 6.0 پر عمل درآمد کی غرض سے کوششیں شروع کر دی ہیں اور عملی منصوبوں اور اہداف کو حتمی شکل دی ہے۔ یہ مہم گزشتہ پانچ برسوں کے دوران منعقد کی جانے والی خصوصی مہمات کی طرز پر 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2026 تک جاری ہے۔

خصوصی مہم کے نفاذ کے مرحلے کے دوران بہترین طریقۂ کار اپنانے سے متعلق رہنما ہدایات میں درج احکامات کے مطابق، نیشنل ای گورننس ڈویژن نے 17 اکتوبر 2026 کو وزارت کے انڈر سکریٹری اور اس سے اعلیٰ عہدوں پر فائز افسران کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے متعلق ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ اس ورکشاپ کو عملی تربیتی پروگرام کے طور پر ترتیب دیا گیا تھا، جس کے تقریباً 70 فیصد سیشن اے آئی ٹولز کے عملی استعمال کے لیے مختص تھے۔ورکشاپ میں وزارت کے سکریٹری، ایڈیشنل سکریٹریوں، جوائنٹ سکریٹریوں اور دیگر اعلیٰ افسران سمیت مجموعی طور پر 42 شرکاء نے حصہ لیا۔ ورکشاپ میں درج ذیل موضوعات کا احاطہ کیا گیا:
- مصنوعی ذہانت کا تعارف
- پرامپٹ انجینئرنگ اور دفتری کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اے آئی ٹولز
- اے آئی ٹولز کی عملی تربیت
- مصنوعی ذہانت کا اخلاقی اور ذمہ دارانہ استعمال اور سوورین اے آئی

******
ش ح ۔ م ش ع ۔ م ا
UR No-6330
(ریلیز آئی ڈی: 2325220)
وزیٹر کاؤنٹر : 4