عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

عملے و تربیت کے محکمے (ڈی او پی ٹی)نے سووچھ بھارت دیوس کے موقع پر صفائی ستھرائی کے حلف، صفائی مہم اور شجرکاری کے ساتھ خصوصی مہم 6.0 کا آغاز کیا؛ صفائی ستھرائی، زیر التوا معاملات کے نمٹارے، ریکارڈ کے انتظام اور الیکٹرانک کچرے کو ٹھکانے لگانے پر توجہ مرکوز کی گئی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 19 OCT 2026 10:48AM by PIB Delhi

عملے و تربیت کے محکمے(ڈی او پی ٹی) نے خصوصی مہم 6.0 کا تیاری کا مرحلہ کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا ہے اور 2 اکتوبر 2026 کو سووچھ بھارت دیوس کے موقع پر اس کے نفاذ کے مرحلے کا باضابطہ آغاز کیا۔ نفاذ کا یہ مرحلہ 31 اکتوبر 2026 تک جاری رہے گا۔ حکومت کی جانب سے چلائی جا رہی اس مہم کا نوڈل محکمہ، انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کا محکمہ (ڈی اے آر پی جی) ہے۔ مذکورہ مہم کا مقصد صفائی ستھرائی کو فروغ دینا، کارکردگی کو بہتر بنانا، ڈیجیٹل حکمرانی کو فروغ دینا، کام کے ماحول اور ثقافت کو بہتر بنانا، زیر التوا معاملات کو بروقت نمٹانا اور سرکاری وسائل کے بہتر انتظام کو فروغ دینا ہے۔

مذکورہ مہم کے آغاز کی تقریب نئی دہلی کے لودھی روڈ پر واقع گرہ کلیان کیندر میں منعقد کی گئی، جس میں (عملے) کے سکریٹری  مہمانِ خصوصی تھے۔ پروگرام کی خاص پیشکش میں صفائی کا حلف لیا گیا، صفائی مہم کی گئی، مہاتما گاندھی کو گلہائے عقیدت پیش کیے گئے، شجرکاری اور صفائی کے موضوع پر ثقافتی پروگرام پیش کیے گئے۔ تقریب کا اختتام صفائی کرم یوگیوں کی عزت افزائی کے ساتھ ہوا۔

تیاری کے مرحلے کے دوران، جو 16 سے 30 ستمبر 2026 تک جاری رہا، عملے و تربیت نے محکمے اہم شخصیات (وی آئی پی) سے موصول ہونے والے حوالہ جات، عوامی شکایات، پارلیمانی یقین دہانیوں اور دیگر ایسے معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا جن پر مقررہ مدت کے اندر کارروائی کرنا ضروری تھا۔ اس عمل کے ذریعے مذکورہ محکمہ ترجیحی شعبوں کی نشاندہی کرنے اور نفاذ کے مرحلے کے دوران ان معاملات کو تیزی سے نمٹانے کے لیے ہدف پر مبنی اقدامات وضع کرنے میں کامیاب رہا۔

مذکورہ کارروائی عملے و تربیت کے محکمہ  اور اس کے ملحقہ و ماتحت دفاتر میں انجام دی گئی۔ اس کے ساتھ ہی، مذکورہ محکمہ اور اس کے دفاتر نے مختلف مقامات پر صفائی مہم چلانے، زیر التوا معاملات نمٹانے، ریکارڈ کے انتظام اور دفتری جگہ خالی کرانے سے متعلق عملی منصوبوں کو حتمی شکل دی۔ ان سرگرمیوں کا مقصد صفائی اور جگہ کے بہتر انتظام پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے دفاتر کو زیادہ صاف ستھرا، منظم اور کارآمد بنانا ہے۔

دستاویزی اور الیکٹرانک ریکارڈ، دفتری اسکریپ اور دیگر ایسی اشیا کا بھی جامع جائزہ لیا گیا جنہیں ریکارڈ سے خارج کرنے یا تلف کرنے کی ضرورت تھی۔ محکمہ اور اس سے وابستہ دفاتر نے ڈیجیٹائزیشن کے لیے ریکارڈ، تلف کیے جانے والے غیر ضروری و فرسودہ دستاویزات اور دستیاب دفتری جگہ کے بہتر استعمال کے امکانات کی نشاندہی کی۔ توقع ہے کہ ان اقدامات سے کام کی جگہ پر کارکردگی بہتر بنانے اور ادارہ جاتی وسائل کے زیادہ مؤثر انتظام میں مدد حاصل ہو گی۔

تیاری کے مرحلے کے تحت، مذکورہ محکمہ نے خصوصی مہم 6 کے لیے مطلوبہ اہداف کو انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) کے ایس سی ڈی پی ایم 6 پورٹل پر اپ لوڈ کر دیا ہے۔ اس پورٹل کو مہم کی پیش رفت کی نگرانی اور جائزے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

اس سال کی مہم میں الیکٹرانک کچرے کو مؤثر طریقے سے جمع کرنے، الگ الگ کرنے اور ٹھکانے لگانے پر خصوصی زور دیا گیا ہے۔ اسی مناسبت سے محکمہ عملے و تربیت کے محکمے نے اس پہلو پر بھی خصوصی توجہ  مرکوز کی ہے۔ مذکورہ محکمے اور اس سے وابستہ دفاتر کے تمام متعلقہ فریقوں کو اس سلسلے میں آگاہی فراہم کی گئی ہے تاکہ الیکٹرانک کچرے کی مناسب طور پر شناخت کی جا سکے، اسے الگ کیا جائے، ٹھکانے لگایا جائے اور الیکٹرانک کچرے کے انتظام سے متعلق قواعد 2022 کے مطابق اس کا بندوبست  کیا جاسکے۔ اس ضمن میں پیش رفت کا جائزہ خصوصی مہم 6 کے اس پورٹل کے ذریعے لیا جائے گا، جسے ڈی اے آر پی جی اپ ڈیٹ کر رہا ہے۔

تیاری کا مرحلہ کامیابی کے ساتھ مکمل ہونے اور نفاذ کا مرحلہ جاری رہنے کے ساتھ ہی، عملے و تربیت کا محکمہ اپنے تمام دفاتر میں مربوط کارروائی کے لیے تیار ہے۔ توقع ہے کہ اس مہم سے صفائی ستھرائی کو ادارہ جاتی نظام کا مستقل حصہ بنانے، کارکردگی بہتر بنانے، آئی جی او ٹی کرم یوگی پورٹل کے ذریعے صلاحیت سازی کو کام سے متعلق اہلیت سے منسلک کرنے، شفافیت، جواب دہی اور اچھی حکمرانی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ کام کے لیے زیادہ صاف ستھرا، منظم اور کارآمد ماحول بنانے کی کوششوں کو مزید تقویت حاصل ہو گی۔

خصوصی مہم 6 کے ذریعے عملے و تربیت کے محکمے نے جواب دہ حکمرانی، مؤثر عوامی انتظامیہ اور دفتری طور طریقوں میں مسلسل بہتری کے تئیں اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ محکمے کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ صفائی ستھرائی، سائبر تحفظ اور اچھی حکمرانی کے اصول محکمہ کے ادارہ جاتی نظام اور روزمرہ کے کام کاج کا لازمی حصہ بنیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح –ش  م-ع ن)

U. No. 6294


(ریلیز آئی ڈی: 2325016) وزیٹر کاؤنٹر : 13