ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
سی اے کیو ایم کی جانب سے فیروزپور اور فریدکوٹ میں دھان کی پرالی کے انتظامی اقدامات کا جائزہ؛ فصل کی باقیات کے انتظام کے لیے مشینوں کی بروقت دستیابی اور کسانوں کو سہولت فراہم کرنے پر زور
پرالی جلانے کی روک تھام کے اقدامات پر زمینی سطح پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطحی ٹیم کا متاثرہ دیہات کا دورہ
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
17 OCT 2026 7:29PM by PIB Delhi
پنجاب کے ضلع موگا کے دورے کے بعد، قومی راجدھانی خطے (این سی آر) اور ملحقہ علاقوں میں فضائی معیار کے انتظام سے متعلق کمیشن (سی اے کیو ایم) کی ایک اعلیٰ سطحی ٹیم نے، جس کی قیادت سی اے کیو ایم کے رکن (تکنیکی) ڈاکٹر ٹی ایس پنوار کر رہے تھے، آج فیروزپور اور فریدکوٹ اضلاع کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد جاری فصل کی کٹائی کے موسم کے دوران دھان کی پرالی جلانے کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات پر زمینی سطح پر عمل درآمد کا جائزہ لینا تھا۔
ٹیم نے فیروزپور میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں فیروزپور اور فریدکوٹ کے ڈپٹی کمشنروں اور متعلقہ ضلعی افسران کے ساتھ مشترکہ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس کے دوران ٹیم نے دھان کی پرالی کے کھیتوں میں ہی انتظام اور کھیتوں سے باہر انتظام اور استعمال کے مؤثر طریقوں کے لیے ضلعی انتظامیہ کی تیاریوں اور متعلقہ محکموں کے درمیان تال میل کا جائزہ لیا۔ فصل کی باقیات کے انتظام (سی آر ایم) کی مشینوں کی دستیابی اور تعیناتی، میدانی سطح پر نگرانی، حساس علاقوں کی نگرانی اور نفاذی اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ٹیم نے دھان کی پرالی کے کھیتوں میں ہی اور کھیتوں سے باہر انتظام کو مضبوط بنانے، فصل کی باقیات کے انتظام کی مشینوں کی بروقت دستیابی اور ان کے بہترین استعمال کو یقینی بنانے اور کسانوں، فصل کی باقیات جمع کرنے والوں، صنعتوں اور دیگر متعلقہ فریقوں کے درمیان تال میل بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ٹیکنالوجی پر مبنی نگرانی اور رجحانات کے تجزیے کے لیے ڈرون اور کم لاگت والے سینسروں کی تعیناتی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی کسانوں کو پرالی جلانے اور پی ایم 2.5 کے مضر اثرات سے آگاہ کرنے کی کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
کمیشن نے کسانوں کو فصل کی باقیات کے انتظام (سی آر ایم) کی مشینوں اور کھیتوں میں ہی پرالی کے انتظام کے لیے استعمال ہونے والی دیگر مشینوں تک رسائی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ، دھان کی پرالی کے کھیتوں سے باہر مؤثر انتظام کے لیے اسے جمع کرنے والوں کے ساتھ بہتر تال میل کی ضرورت پر زور دیا۔ ضلعی انتظامیہ کو مشورہ دیا گیا کہ وہ پرالی جلانے کے واقعات کی روک تھام کے لیے مشینوں کی بروقت دستیابی اور تمام متعلقہ فریقوں کے درمیان قریبی تال میل کو یقینی بنائیں۔
جائزہ اجلاس کے بعد، سی اے کیو ایم کی ٹیم نے زمینی سطح پر موجودہ صورت حال کا جائزہ لینے اور پرالی جلانے کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کی غرض سے فیروزپور اور فریدکوٹ کے منتخب حساس دیہات کا دورہ کیا۔ یہ دورہ پنجاب کے حساس اضلاع میں دھان کی پرالی کے انتظام سے متعلق اقدامات کی مسلسل نگرانی اور جائزے کے لیے سی اے کیو ایم کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔ اس کا مقصد پرالی کے کھیتوں میں ہی اور کھیتوں سے باہر انتظام کو مضبوط بنانا اور خطے میں پرالی جلانے کے واقعات کی روک تھام کرنا ہے۔

******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-6267
(ریلیز آئی ڈی: 2324774)
وزیٹر کاؤنٹر : 5