سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مساوات  اور وقار کے ساتھ زندگی گزارنے کی جدوجہد


مہاراشٹر کے انیکیت ادھیک ساپکل اور میناکشی ہنومنت پٹولے کی زندگی کا سفر

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 17 OCT 2026 4:17PM by PIB Delhi

انیکیت ادھیک ساپکل اور میناکشی ہنومنت پٹولے کی بین ذات شادی مساوات ، بھائی چارے اور سماجی ہم آہنگی کی اقدار سے وابستگی کی علامت تھی۔ ان کا یہ قدم ذات پات پر مبنی امتیاز سے پاک معاشرے کی تعمیر کی جانب ایک اہم پیش رفت تھا۔

شادی کے بعد جب اس جوڑے نے اپنی نئی زندگی  شروع کی تو انہیں مالی اور سماجی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ روزمرہ کے گھریلو اخراجات پورے کرنا، ضروری سامان کا انتظام کرنا اور مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے منصوبہ بندی کرنا، ان سب کے لیے مالی استحکام اور تعاون کی ضرورت تھی۔

 بین ذات شادی ترغیبی اسکیم کے تحت مدد

اس اہم مرحلے پر حکومتِ مہاراشٹر کے محکمہ سماجی بہبود کے ذریعے نافذ کی جانے والی بین ذات شادی ترغیبی اسکیم کے تحت جوڑے کو مالی امداد فراہم کی گئی۔ اس مدد سے انہیں گھریلو ضرورت کا ضروری سامان خریدنے، روزمرہ کی ضروریات پوری کرنے اور ایک مستحکم و خود کفیل مستقبل کی بنیاد رکھنے میں مدد ملی۔

اس مالی تعاون نے جوڑے کے اعتماد کو مضبوط کیا اور انہیں زیادہ تحفظ اور امید کے ساتھ آگے بڑھنے کی ترغیب دی۔ اس سے انہیں اپنی مشترکہ زندگی کو بہتر انداز میں سنوارنے کا موقع ملا اور مساوات  و باہمی احترام کی اہمیت پر ان کا یقین مزید مستحکم ہوا۔

 سماجی ہم آہنگی اور شمولیت کا فروغ

انیکیت ادھیک ساپکل اور میناکشی ہنومنت پٹولے کا تجربہ اس بات کو اجاگر کرتا ہے کہ حکومت کی جانب سے مخصوص مقاصد کے تحت فراہم کی جانے والی مالی امداد بین ذات شادی کرنے والے جوڑوں کے لیے کس طرح مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔اس اسکیم کے ذریعے مالی تعاون فراہم کرکے سماجی یکجہتی کو فروغ دینے اور معاشرے میں ذات پات کی بنیاد پر قائم رکاوٹوں کو کم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

 اعتماد اور وقار کے ساتھ نئی شروعات

حکومتِ مہاراشٹر اور محکمہ سماجی بہبود کے تعاون پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے اس جوڑے نے امید ظاہر کی کہ مزید اہل جوڑے بھی اس اسکیم سے فائدہ حاصل کرسکیں  گے اور ایک محفوظ، باوقار اور خود مختار زندگی کی تعمیر میں مدد حاصل کریں گے۔

ان کا سفر اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ مالی امداد،مساوات  اور باہمی احترام کے عزم کے ساتھ مل کر، جوڑوں کو اعتماد کے ساتھ زندگی کی نئی شروعات کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔ اس طرح کی کوششیں ایک جامع، مساوی اور ہم آہنگ معاشرے کی تعمیر کے وسیع تر مقصد کو آگے بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

*********

ش ح-ا ع خ    ۔ر  ا

U-No- 6257


(ریلیز آئی ڈی: 2324697) وزیٹر کاؤنٹر : 9
یہ ریلیز پڑھیں: English , Tamil