سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صحت یابی اور جذباتی سکون کی جانب ایک سفر


اتر پردیش کے لکھنؤ کے راہل کمار کی کامیابی کی کہانی: علاج، کاؤنسلنگ اور بحالی کے ذریعے زندگی کو دوبارہ سنوارنے کی داستان

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 17 OCT 2026 3:55PM by PIB Delhi

منشیات کے استعمال سے متعلق مسائل کا سامنا کرنے والے افراد کی زندگی دوبارہ سنوارنے میں بروقت علاج، نفسیاتی مدد اور بحالی کی سہولیات اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

طبی علاج کے ساتھ کنبے اور معاشرے کی جانب سے جذباتی تعاون بھی ایسے افراد کو زندگی میں استحکام حاصل کرنے اور بہتر و صحت مند مستقبل کی جانب بڑھنے میں مدد دیتا ہے۔

 ایک مشکل دور اور تعاون کی ضرورت

اتر پردیش کے لکھنؤ کے رہنے والے راہل کمار (تبدیل شدہ نام) کو اپنی نفسیاتی اور جذباتی صحت سے متعلق مشکلات کا سامنا تھا۔ اگرچہ کنبے  اور معاشرے کے ساتھ ان کے تعلقات مجموعی طور پر معاون تھے، تاہم کنبے  کی مالی حالت کمزور تھی۔ اس مشکل دور میں ان کی صحت یابی کے لیے مناسب طبی علاج، نفسیاتی مشاورت اور بحالی کی سہولیات تک رسائی ضروری ہوگئی۔

 این اے پی ڈی ڈی آر اسکیم کے تحت مدد

مورخہ27 اپریل 2026 کو راہل کمار کو منشیات کی طلب میں کمی کے لیے قومی ایکشن پلان (این اے پی ڈی ڈی آر)کے تحت مدد فراہم کی گئی۔ اس میں اسپتال میں داخل کرکے علاج، طبی نگہداشت، نفسیاتی علاج اور ایک منظم بحالی مرکز میں مشاورت کی سہولیات شامل تھیں۔

جامع نگہداشت کے ذریعے انہیں ماہرین کی مدد سے اپنی نفسیاتی اور جذباتی مشکلات پر قابو پانے کا موقع ملا۔ علاج کے دوران انہوں نے اپنی حالت میں بہتری محسوس کی اور نفسیاتی مشاورت اور مسلسل نگہداشت سے فائدہ حاصل کیا۔بحالی کے منظم عمل نے انہیں اپنے جذبات پر بہتر قابو پانے اور اپنے رویّے اور خیالات کو زیادہ مؤثر انداز میں سنبھالنے میں مدد دی۔

 مستحکم زندگی کی جانب ایک قدم

علاج اور مدد کے بعد راہل کمار کی نفسیاتی اور جذباتی حالت میں بہتری دیکھی گئی۔ اب وہ اپنے رویّے اور خیالات کو پہلے سے بہتر انداز میں سنبھالنے کے قابل ہیں اور اپنے کنبے کی مدد کرنے کے لیے زیادہ مستحکم حالت میں ہیں۔

اگرچہ ان کی آمدنی میں تبدیلی سے متعلق مخصوص معلومات دستیاب نہیں ہیں، تاہم جذباتی صحت اور مجموعی استحکام میں بہتری ان کی زندگی کو دوبارہ سنوارنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

این اے پی ڈی ڈی آر اسکیم کے تحت فراہم کی گئی مدد اس بات کو نمایاں کرتی ہے کہ افراد کو صحت یابی کی راہ پر گامزن کرنے اور معاشرے میں دوبارہ باعزت زندگی گزارنے کے قابل بنانے کے لیے طبی علاج، نفسیاتی نگہداشت اور بحالی کی سہولیات کو یکجا کرنا کتنا اہم ہے۔

 صحت یابی کے لیے جامع نقطۂ نظر

راہل کمار کا تجربہ منشیات کے استعمال سے متعلق مسائل کا سامنا کرنے والے افراد کو علاج، نفسیاتی مشاورت اور بحالی کی سہولیات فراہم کرنے میں این اے پی ڈی ڈی آر اسکیم کے کردار کو اجاگر کرتا ہے۔ایک منظم ماحول میں جامع نگہداشت فراہم کرکے یہ اسکیم افراد کی صحت یابی، جذباتی بہتری اور زندگی میں استحکام پیدا کرنے میں مدد دیتی ہے، تاکہ وہ زیادہ باوقار زندگی گزار سکیں اور معاشرے میں دوبارہ اپنا مقام حاصل کرنے کی جانب پیش رفت کر سکیں۔

*********

ش ح-ا ع خ    ۔ر  ا

U-No- 6256


(ریلیز آئی ڈی: 2324678) وزیٹر کاؤنٹر : 11
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil