ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
سی اے کیو ایم نے قومی راجدھانی خطے میں ڈائریکشن نمبر 98 کے تحت آنے والی تمام صنعتوں تک پی ٹی زیڈ کیمروں پر مبنی ریموٹ مانیٹرنگ کا دائرہ بڑھایا
پی ٹی زیڈ کیمرے 30 نومبر 2026 تک نصب کر دیے جائیں گے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
16 OCT 2026 8:31PM by PIB Delhi
کمیشن فار ایئر کوالٹی مینجمنٹ ان این سی آر اینڈ ایڈجائننگ ایریاز (سی اے کیو ایم) نے قانونی ہدایت نمبر 98 کے تحت آنے والی صنعتوں کی تمام کیٹیگریز کے لیے پین-ٹلٹ-زوم (پی ٹی زیڈ) کیمروں کی تنصیب اور ان کو فعال کرنے کی شرط کو لازمی قرار دے کر قومی دارالحکومت کے علاقے (این سی آر) میں فضائی آلودگی پھیلانے والی صنعتوں کی دور بیٹھے نگرانی کے نظام کو مزید مضبوط کر دیا ہے۔ اس پہل قدمی سے ایندھن کے استعمال، صنعتی اخراج اور آلودگی پر قابو پانے کے طے شدہ اقدامات کی پاسداری کی ٹیکنالوجی پر مبنی نگرانی کے دائرے میں وسعت آئے گی۔ یہ حکم نامہ کمیشن کے 5 اکتوبر 2026 کے پچھلے حکم کی جگہ لے گا۔
کمیشن نے ہدایت دی ہے کہ این سی آر میں کام کرنے والی تمام صنعتیں—بشمول سی پی سی بی کی جانب سے نشان زدہ شدید آلودگی پھیلانے والی تمام 17 کیٹیگریز، ریڈ کیٹیگری (درمیانی اور بڑی) کی فضائی آلودگی پھیلانے والی صنعتیں، بوائلر یا تھرمک فلوئڈ ہیٹر استعمال کرنے والی فوڈ اینڈ فوڈ پروسیسنگ اور ٹیکسٹائل صنعتیں، اور بھٹیاں استعمال کرنے والی دھاتی صنعتیں—درج ذیل شرائط کی پاسداری کو یقینی بنائیں گی:
(i) پی ٹی زیڈ کیمروں کی تنصیب اور ان کی درست مقام کا تعین
- بوائلرز، تھرمک فلوئڈ ہیٹرز، بھٹیوں، بھٹوں اور ایندھن سے چلنے والے دیگر صنعتی آلات کے تمام فیول فیڈنگ/چارجنگ پوائنٹس پر، ضرورت کے مطابق، پی ٹی زیڈ کیمرے نصب کیے جائیں گے تاکہ آپریشنز کے دوران ایندھن کے استعمال کی نگرانی میں آسانی ہو۔
- گیس سے چلنے والے ایندھن کا استعمال کرنے والے صنعتی یونٹس میں، پی ٹی زیڈ کیمروں کو مناسب طریقے سے اس رخ پر نصب کیا جائے گا کہ وہ گیس میٹرز/گیجز اور ان سے منسلک میٹرنگ کے انتظامات کو ریکارڈ کر سکیں، تاکہ نگرانی کے مقاصد کے لیے مناسب حد تک نظر آنا یقینی ہو۔
- صنعتی یونٹس اسٹیک کے اخراج اور او سی ای ایم ایس سیمپلنگ/پورٹ ہول کے مقامات کی نگرانی کے لیے پی ٹی زیڈ کیمروں کی تنصیب کو یقینی بنائیں گے۔
- صنعتی یونٹس فیوم ایکسٹریکشن سسٹم کے علاقوں کی نگرانی کے لیے بھی، جہاں لاگو ہو، پی ٹی زیڈ کیمروں کی تنصیب کو یقینی بنائیں گے۔
- کیمروں کی تعداد، مقام اور دیکھنے کا دائرہ متعلقہ علاقوں اور آپریشنز کو مؤثر طریقے سے کور کرنے کے لیے کافی ہونا چاہیے، تاکہ کوئی بڑا بلائنڈ اسپاٹ نہ رہے۔ جہاں ایک واحد کیمرہ مقررہ مقامات کو مناسب طریقے سے کور نہ کر سکے، وہاں اضافی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔
(ii) ریئل ٹائم ویڈیو مانٹرنگ اور کنکٹیویٹی
- اس حکم نامے کے تحت نصب تمام پی ٹی زیڈ کیمروں میں 'ریل ٹائم اسٹریمنگ پروٹوکول' (آر ٹی ایس پی) کے ذریعے سی پی سی بی اور متعلقہ ایس پی سی بیز/ڈی پی سی سی کے نامزد کردہ سرورز/پورٹلز پر ویڈیو فیڈز کی مسلسل اور فوری ترسیل کی سہولیات موجود ہونی چاہئیں۔
- صنعتی یونٹس اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ یہ کیمرے اور ان سے منسلک مواصلاتی نظام ہمیشہ چالو رہیں اور متعلقہ ریگولیٹری حکام کو دور بیٹھے نگرانی کے لیے ویڈیو فیڈز تک رسائی حاصل ہو۔
- کیمروں کو اس طریقے سے نصب کیا جائے گا اور ان کی دیکھ بھال کی جائے گی کہ وہ متعلقہ آپریشنز کی واضح تصویر اور بصارت فراہم کریں، بشمول رات کے وقت ہونے والے آپریشنز کے، جہاں بھی یہ لاگو ہوتا ہو۔
(iii) پاور بیک اپ اور دیکھ بھال
- تمام صنعتی یونٹس پی ٹی زیڈ کیمروں، مواصلاتی آلات اور ان سے منسلک نیٹ ورک سسٹمز کے لیے مناسب پاور بیک اپ سمیت مناسب اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔
- کسی بھی قسم کی خرابی یا رکاوٹ کی صورت میں، صنعتی یونٹس کیمروں اور نیٹ ورک کنیکٹیویٹی کے انتظامات کو صحیح طریقے سے چلانے، ان کی دیکھ بھال کرنے اور انہیں بروقت دوبارہ بحال کرنے کے ذمہ دار ہوں گے۔
- ویڈیو کی ترسیل میں کسی بھی طویل رکاوٹ یا خرابی کی صورت میں، کی جانے والی اصلاحی کارروائی کی تفصیلات کے ساتھ فوری طور پر متعلقہ ایس پی سی بی / ڈی پی سی سی کو رپورٹ کی جائے گی۔
(iv) تعمیل کی ٹائم لائن
اس حکم نامے کے تحت آنے والے تمام صنعتی یونٹس 30 نومبر 2026 تک لازمی پی ٹی زیڈ کیمروں کی تنصیب اور انہیں فعال کرنا یقینی بنائیں گے، بشمول ویڈیو فیڈز کی براہِ راست ترسیل کے انتظامات کے۔
سی پی سی بی، متعلقہ ایس پی سی بیز/ ڈی پی سی سی کے ساتھ باہمی ہم آہنگی کے ذریعے، صنعتوں سے براہِ راست ویڈیو فیڈز حاصل کرنے اور ان تک رسائی کے لیے نامزد پورٹلز، سرورز اور متعلقہ بنیادی ڈھانچے سمیت ضروری تکنیکی انتظامات کو یقینی بنائے گا۔ متعلقہ ایس پی سی بیز/ ڈی پی سی سی اس تعمیل کی نگرانی کریں گے اور اپنے اپنے دائرہ اختیار میں اس کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنائیں گے۔
ہریانہ، اتر پردیش اور راجستھان کی متعلقہ ریاستی حکومتیں اور جی این سی ٹی ڈی، سی پی سی بی اور متعلقہ ایس پی سی بیز/ ڈی پی سی سی کے ساتھ مل کر اس حکم نامے کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنائیں گے۔ اس حکم نامے کے تحت عائد کردہ شرائط اخراج کے معیارات، منظور شدہ ایندھن کے استعمال، او سی ای ایم ایس اور کمیشن، سی پی سی بی اور دیگر حکام کی جانب سے مروجہ ماحولیاتی قوانین کے تحت مقرر کردہ دیگر آلودگی کنٹرول اقدامات سے متعلق موجودہ ہدایات کے علاوہ ہوں گی۔
صنعتی اخراج، بشمول چمنیوں کے ذریعے خارج ہونے والے باریک ذرات (پی ایم) اور مختلف صنعتی عمل کے دوران پیدا ہونے والی غیر مقید آلودگی، قومی دارالحکومت کے علاقے (این سی آر) میں فضائی آلودگی میں نمایاں اضافہ کرتے ہیں۔ باریک ذرات کے ارتکاز میں براہِ راست اضافہ کرنے کے علاوہ، صنعتی اخراج ثانوی باریک ذرات کی تشکیل کا سبب بھی بنتا ہے، جو ارد گرد کی ہوا کے معیار کو بری طرح متاثر کرتا ہے۔ اس طرح کے اخراج کا اثر سردیوں کے مہینوں میں زیادہ نمایاں ہو جاتا ہے، جب ناموافق موسمی حالات آلودگی پھیلانے والے عناصر کے پھیلاؤ کو روک دیتے ہیں۔
کمیشن صنعتی فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے کئی اقدامات کر رہا ہے، جن میں ماحول دوست ایندھن کو اپنانا، آلودگی پھیلانے والے ایندھن پر پابندی عائد کرنا اور وقت بوقت سخت اخراج کے معیارات مقرر کرنا شامل ہے۔ کمیشن کے فلائنگ اسکواڈز نے پورے این سی آر میں صنعتی یونٹس کے معائنے کے دوران غیر منظور شدہ ایندھن کے استعمال کے واقعات کی اطلاع دی ہے، جو تعمیل کی نگرانی اور سرویلنس کے نظام کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت کی نشان دہی کرتی ہے۔ اسی مناسبت سے، اس حکم نامے کے ذریعے نگرانی کے نظام کو مزید مستحکم کر دیا گیا ہے۔
***
(ش ح –ا ب ن)
U.No:6238
(ریلیز آئی ڈی: 2324599)
وزیٹر کاؤنٹر : 8