زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
سوچھتا خصوصی مہم 6 کے تحت ڈی اے آر ای / آئی سی اے آر کی جانب سے صفائی ستھرائی کے بارے میں بیداری
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
16 OCT 2026 6:16PM by PIB Delhi
سوچھتا خصوصی مہم 6 کے تحت ڈی اے آر ای / آئی سی اے آر طلبہ کی بہتر صحت کے لیے ان میں صفائی ستھرائی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔ ہمارا موجودہ مقصد شہری فرائض کے تئیں بیداری کو فروغ دینا اور صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے ان فرائض سے متعلق عادات کو پروان چڑھانا ہے۔ عوام میں بیداری پیدا کرنا اور مہم کو بڑے پیمانے پر فروغ دینا ہمارا ہدف ہے۔
مشرقی خطے کے لیے آئی سی اے آر کا تحقیقی مرکز، پٹنہ، بہار
احاطے کی خوب صورتی میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ وہاں آنے والے یا کھیتوں میں کام کرنے والے افراد کو نقصان دہ کیڑوں سے محفوظ رکھنے کے اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔ صفائی مہم کا مقصد احاطے میں صاف ستھرا، صحت بخش اور ماحول دوست ماحول برقرار رکھنا اور زرعی تحقیقی اداروں میں صفائی کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ کھیتوں کے اطراف کی صفائی، غیر ضروری نباتات کو ہٹانے، کوڑا کرکٹ اور فضلہ جمع کرنے اور اندرونی راستوں، کھلی جگہوں اور دیگر مشترکہ مقامات پر صفائی برقرار رکھنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ ڈی اے آر ای / آئی سی اے آر نے کام کی جگہ پر کارکردگی بہتر بنانے، کھیتوں میں کام کرنے والے عملے کی حفاظت یقینی بنانے اور احاطے کی مجموعی خوبصورتی برقرار رکھنے میں صفائی کے اہم کردار کو اجاگر کیا ہے۔
خصوصی مہم 6.0 کے حصے کے طور پر آئی سی اے آر – مرکزی ساحلی زرعی تحقیقی ادارہ، گوا کے آڈٹ اور شعبہ جاتی عملے نے ریکارڈ محفوظ رکھنے کے رہنما اصولوں کے مطابق بڑی تعداد میں کاغذی واؤچرز کی چھانٹی کرکے غیر ضروری ریکارڈ کو تلف کرنے کا کام انجام دیا۔ اس سرگرمی سے ریکارڈ کے بہتر انتظام اور ذخیرہ کرنے کی جگہ خالی کرنے میں مدد ملی۔
آئی سی اے آر – مرکزی ساحلی زرعی تحقیقی ادارہ، گوا
آئی سی اے آر-سی سی اے آر آئی، گوا میں سوچھتا کو ادارہ جاتی شکل دینے اور زیر التوا کاموں کو کم سے کم کرنے کے لیے ایک خصوصی سرگرمی انجام دی گئی، جس کے تحت ناقابلِ استعمال اور فرسودہ اشیا کی شناخت کرکے انہیں مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کے اقدامات کیے گئے۔ جاری مہم کے ایک حصے کے طور پر مہمان خانوں سے ناکارہ اشیا کی شناخت کے لیے خصوصی مہم چلائی گئی۔ ٹھکانے لگانے کے لیے شناخت کی گئی اشیا میں دھات کی 70 کلوگرام اشیا، ایم سی بی پینل کے 200 کلوگرام، باڑ لگانے کے تار کے 100 کلوگرام اور پلاسٹک کی 20 کلوگرام اشیا شامل ہیں۔ ان اشیا کو منظور شدہ طریقۂ کار کے تحت مزید کارروائی کے لیے فہرست بند کیا گیا۔
خصوصی مہم 6.0 کے تحت آئی سی اے آر – مہاتما گاندھی مربوط کاشت کاری تحقیقی ادارہ، موتیہاری، بہار میں شجرکاری کے علاقے کی صفائی اور دیکھ بھال کا کام انجام دیا گیا۔ اس سرگرمی میں کیلے کے باغات کی قطاروں اور ان سے متصل سرسبز علاقوں کی صفائی شامل تھی، جس کے دوران حد سے زیادہ بڑھی ہوئی گھاس پھوس، غیر ضروری نباتات اور جگہ جگہ بکھرے کوڑے کرکٹ پر توجہ دی گئی۔ شجرکاری کے علاقوں کو صاف ستھرا، قابلِ رسائی اور مناسب حالت میں برقرار رکھنے کے لیے ایسی گھاس پھوس کو باقاعدگی سے ہٹانا اور کچرے کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانا ضروری ہے۔ اہم توجہ کے شعبے: شجرکاری کی قطاروں کی دیکھ بھال، گھاس پھوس اور نباتات کا انتظام، کوڑے کرکٹ کی صفائی اور ادارے کے سرسبز علاقوں میں صفائی ستھرائی کے معمول کے انتظامات تھے۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-6228
(ریلیز آئی ڈی: 2324524)
وزیٹر کاؤنٹر : 14