امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
خصوصی مہم 6 کے تحت محکمہ خوراک و عوامی نظامِ تقسیم کی وسطِ مہم پیش رفت
خصوصی مہم 6: محکمہ خوراک و عوامی نظامِ تقسیم نے زیرِ التوا معاملات میں کمی اور ریکارڈ کے انتظام میں نمایاں پیش رفت درج کی
خصوصی مہم 6 کے تحت محکمہ خوراک و عوامی نظامِ تقسیم نے 35,743 کاغذی فائلوں کا جائزہ لیا اور 7,040 ای- فائلیں بند کر دیں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
16 OCT 2026 5:14PM by PIB Delhi
محکمہ خوراک و عوامی نظامِ تقسیم (ڈی ایف پی ڈی) 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2026 تک خصوصی مہم 6 پر سرگرمی سے عمل درآمد کر رہا ہے، جس کا مقصد سرکاری دفاتر میں سوچھتا کے نظام کو ادارہ جاتی شکل دینا ہے۔
مرکزی وزیر برائے امورِ صارفین، خوراک و عوامی نظامِ تقسیم، نئی اور قابلِ تجدید توانائی اور تعلیم نے 30 ستمبر 2026 کو سینئر افسران کے ساتھ سوچھ بھارت ابھیان کے دوران مختلف وزارتوں میں کی جانے والی تیاریوں اور مجوزہ لائحۂ عمل کا جائزہ لیا۔


خصوصی مہم 6 کے تحت مقررہ اہداف کے حصول کے لیے مہم کی پیش رفت کی سینئر افسران کی جانب سے باقاعدگی سے نگرانی کی جا رہی ہے۔ اس عمل میں محکمہ خوراک و عوامی نظامِ تقسیم (ڈی ایف پی ڈی) کے تحت آنے والے سرکاری شعبے کے اداروں (پی ایس یوز)، ماتحت دفاتر اور ملحقہ دفاتر کے ساتھ تال میل رکھا جا رہا ہے۔
خصوصی مہم 6 کے تحت زیرِ التوا معاملات کا جائزہ لینے، ریکارڈ کو ڈیجیٹل شکل دینے، غیر ضروری اور پرانی فائلوں کو تلف کرنے اور ریکارڈ کے بہتر انتظام کے ذریعے زیرِ التوا معاملات میں کمی لانے اور سرکاری کام کاج کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اب تک ہونے والی پیش رفت درج ذیل ہے:
|
زمرہ
|
زیرِ التوا معاملات سے متعلق ہدف
|
15 اکتوبر 2026 تک کی حصولیابی
|
|
ارکان پارلیمنٹ کے حوالہ جات
|
54
|
48
|
|
عوامی شکایات
|
1479
|
710
|
|
عوامی شکایات کی اپیلیں
|
135
|
29
|
|
جائزے کے لیے مقررہ کاغذی فائلیں / جائزہ لی گئی کاغذی فائلیں
|
1,10,600
|
35,743
|
|
تلفی کے لیے نشان زدہ کاغذی فائلیں / تلف کی گئی کاغذی فائلیں
|
14,374
|
2513
|
|
جائزے کے لیے پیش کی گئی ای -فائل / بند کی گئی ای -فائل
|
24,879
|
13546 بند کی گئیں ، 7040 فائلوں کا جائزہ لیا گیا
|
|
منعقد کی جانے والی مہمات
|
2855
|
694
|
مندرجہ بالا اقدامات کے علاوہ، مہم کے تحت مختلف سرگرمیوں کے ذریعے 10,76,262 روپے کی آمدنی بھی حاصل ہوئی ہے، جبکہ 23,843 مربع فٹ جگہ خالی کرائی گئی ہے، جس سے دفتری سہولیات کے بہتر استعمال اور انتظام میں مدد ملی ہے۔
محکمہ خصوصی مہم 6 میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے تاکہ سوچھتا کو فروغ دیا جا سکے اور کام کا ایک مثبت ماحول تشکیل دیا جا سکے، جو طرزِ عمل میں طویل مدتی تبدیلی کو تقویت دے۔ یہ کوششیں ایک صاف ستھرا، صحت بخش اور زیادہ مؤثر ملک بنانے کے وژن سے ہم آہنگ ہیں۔
***
ش ح۔ ا ک۔ ر ب
U.NO.6221
(ریلیز آئی ڈی: 2324480)
وزیٹر کاؤنٹر : 11