کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خصوصی مہم 6 کے تحت ای سی ایل نے اسکریپ کو ٹھکانے لگا کر 2.21 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل کی


تقریباً 62,720 مربع فٹ جگہ خالی کرائی گئی؛ 3,000 سے زائد ای-  فائلوں کا جائزہ لیا گیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 16 OCT 2026 6:02PM by PIB Delhi

وزارتِ کوئلہ کے تحت کول انڈیا لمیٹڈ کی ذیلی کمپنی ایسٹرن کول فیلڈز لمیٹڈ (ای سی ایل) نے خصوصی مہم 6 کے تحت اسکریپ کو ٹھکانے لگا کر 2.21 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل کی ہے اور 62,720 مربع فٹ جگہ خالی کرائی ہے۔ اس مہم کا مقصد کام کی جگہ پر صفائی ستھرائی کو بہتر بنانا، وسائل کے استعمال کو مؤثر بنانا اور انتظامی کارکردگی میں اضافہ کرنا ہے۔

دو  سے 16 اکتوبر کی پیش رفت رپورٹ کے مطابق، کول انڈیا کی اس ذیلی کمپنی نے نشان زدہ 850 میٹرک ٹن اسکریپ میں سے 413.5 میٹرک ٹن اسکریپ کو ٹھکانے لگایا۔ 14 اکتوبر کو لوہے کے اسکریپ کو ٹھکانے لگانے سے 2,21,31,359 روپے کی آمدنی حاصل ہوئی، جس سے وسائل کی بازیابی اور ناکارہ مواد کے مفید استعمال کو فروغ ملا۔

کمپنی نے نشان زدہ 10 مقامات پر صفائی ستھرائی کی سرگرمیاں انجام دیں۔ اس دوران 2,08,052 مربع فٹ کے مقررہ ہدف کے مقابلے میں 62,720 مربع فٹ جگہ خالی کرائی گئی، جو ہدف کا تقریباً 30 فیصد ہے۔

انتظامی محاذ پر، ای سی ایل نے 1,200 فائلوں کے مقررہ ہدف کے مقابلے میں 647  کاغذی  فائلوں کا جائزہ لیا اور 1,000 فائلوں کے ہدف کے مقابلے میں 567 غیر ضروری اور پرانی فائلوں کو تلف کیا۔ اس کارروائی کا مقصد غیر ضروری ریکارڈ کو کم کرنا، دفتری جگہ کا بہتر استعمال کرنا اور ریکارڈ کے انتظام کو مضبوط بنانا ہے۔

ڈیجیٹل فائلوں کے انتظام میں بھی نمایاں پیش رفت درج کی گئی۔ 3,800 فائلوں کے مقررہ ہدف کے مقابلے میں 3,098 ای - فائلوں کا جائزہ لیا گیا، جو 81 فیصد سے زیادہ کامیابی کو ظاہر کرتا ہے۔ بند کی جانے والی 3,600 ای- فائلوں میں سے 2,148 فائلیں بند کر دی گئی ہیں، اس طرح تقریباً 60 فیصد ہدف حاصل کر لیا گیا ہے۔

یہ مہم ای سی ایل کے ان وسیع تر اقدامات کا حصہ ہے، جن کا مقصد اپنے اداروں میں صفائی ستھرائی کو مستقل طور پر ادارہ جاتی نظام کا حصہ بنانا، انتظامی عمل کو آسان اور مؤثر بنانا اور وسائل کے بہتر استعمال کو فروغ دینا ہے۔

***

ش ح۔ م م۔ ق ر

UN-No-6227


(ریلیز آئی ڈی: 2324474) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी