قومی انسانی حقوق کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

این ایچ آر سی نے  راجستھان میں ضلع ادے پور کے ایک خستہ حال سرکاری اسکول میں کلاس روم کی چھت سے پلستر کا ایک حصہ گرنے سے تین طلبہ کے زخمی ہونے کی اطلاع کا ازخود نوٹس لیا


ضلع ادے پور کے مجسٹریٹ کو نوٹس جاری، دو ہفتوں کے اندر معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب

رپورٹ میں زخمی طلبہ کی صحت کی موجودہ صورتِ حال کی تفصیلات شامل کرنے کی ہدایت

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 16 OCT 2026 5:49PM by PIB Delhi

قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) نے میڈیا میں شائع ہونے والی اس خبر کا ازخود نوٹس لیا  جس میں کہا گیاہے کہ راجستھان کے ضلع ادے پور میں ایک خستہ حال سرکاری پرائمری اسکول کی عمارت میں کلاس روم کی چھت  سے پلستر کا ایک حصہ گرنے سے 7 سے 8 سال کی عمر کے تین طلبہ زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق، طلبہ کے سر پر چوٹیں آئیں اور حادثے کے وقت اسکول میں اساتذہ موجود نہیں تھے۔ زخمی طلبہ خود چل کر اپنے گھروں تک پہنچے، جس کے بعد ان کے اہلِ خانہ انہیں علاج کے لیے اسپتال لے گئے۔

 قومی انسانی حقوق کمیشن نے  کہا ہے کہ اگر خبر میں بیان کردہ حقائق درست ہیں تو  ان سےانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی  کا معاملہ بنتا ہے۔ لہٰذا، کمیشن نے ضلع ادے پور کے مجسٹریٹ کو نوٹس جاری کرکےدو ہفتوں کے اندر اس معاملے  کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ توقع ہے کہ رپورٹ میں زخمی طلبہ کی صحت کی موجودہ صورتِ حال کی تفصیلات بھی شامل ہوں گی۔

مورخہ 7 اکتوبر 2026 کو شائع ہونے والی میڈیا رپورٹ کے مطابق، واقعے کے بعد اسکول کو بند کرنے کا حکم دیا گیا  ہےاور حکام کی جانب سے طلبہ کی کلاسیں جاری رکھنے کے لیے متبادل انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، اسکول کی عمارت کی آخری  مرمت 2020 میں کی گئی تھی۔

***

ش ح۔  م ش ع ۔م ذ

U NO: 6225


(ریلیز آئی ڈی: 2324473) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी