کانکنی کی وزارت
کانکنی کی وزارت کی جانب سے خصوصی مہم 6 کے پہلے پندرہ روزہ مرحلے کے دوران پائیدار بہترین طور طریقوں کا مظاہرہ
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
16 OCT 2026 5:18PM by PIB Delhi
کانکنی کی وزارت اور اس کے فیلڈ دفاتر نے 2 اکتوبر 2026 کو شروع کی گئی خصوصی مہم 6 کے پہلے پندرہ روزہ مرحلے کے دوران پائیداری، صفائی ستھرائی اور وسائل کے ذمہ دارانہ انتظام کو فروغ دینے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ الیکٹرانک کچرے کو مؤثر طریقے سے جمع کرنے، الگ الگ کرنے اور ٹھکانے لگانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، وزارت اور اس کے فیلڈ ادارے ماحول دوست طور طریقے اپنانے اور وسائل کے تحفظ کے لیے اختراعی طریقۂ کار اختیار کرنے کی مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
پہلے پندرہ روزہ مرحلے کے دوران وزارت کے ماتحت اداروں نے ماحولیاتی پائیداری اور کام کی جگہ پر بہترین کارکردگی کو فروغ دینے کے لیے کئی قابلِ ذکر بہترین طور طریقوں پر عمل درآمد کیا۔ ہندوستان کاپر لمیٹڈ (ایچ سی ایل) نے پانی کے تحفظ اور اس کے پائیدار انتظام کو فروغ دینے کے لیے راجستھان میں کھیتری کاپر کمپلیکس (کے سی سی) میں بارش کے پانی کو جمع کرنے کے منصوبے کا افتتاح کیا۔ ماحولیات کے تحفظ اور سبزہ زاروں میں اضافے کے لیے جھارکھنڈ میں انڈین کاپر کمپلیکس (آئی سی سی) میں ’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ پہل کے تحت شجرکاری مہم بھی چلائی گئی۔ جیولوجیکل سروے آف انڈیا (جی ایس آئی)، مرکزی صدر دفتر، کولکاتا نے تمام سرکاری اجلاسوں، کانفرنسوں اور ویڈیو کانفرنسنگ ہالوں میں ایک بار استعمال ہونے والی پلاسٹک کی پانی کی بوتلوں کا استعمال بند کر دیا ہے۔ ان کی جگہ دوبارہ استعمال کے قابل اسٹین لیس اسٹیل یا دھات کی پانی کی بوتلیں اور شیشے کے جگ استعمال کیے جا رہے ہیں۔ نیشنل ایلومینیم کمپنی لمیٹڈ (نالکو) نے کام کی جگہ پر صفائی ستھرائی اور منظم ماحول کو فروغ دینے کے لیے ملازمین کے درمیان صاف میز اور کام کی جگہ پر بہترین کارکردگی کا مقابلہ شروع کیا۔ اس کے ساتھ ہی ماحولیاتی تحفظ میں ہر فرد کی شرکت کی حوصلہ افزائی کے لیے ’’ایک ملازم، ایک سبز پہل‘‘ بھی شروع کی گئی۔ انڈین بیورو آف مائنز (آئی بی ایم) نے کچرے سے مفید اشیاء بنانے اور فن پارے تیار کرنے سے متعلق مختلف اقدامات کیے۔ ان میں اسپتال کے قریب بنجر اور غیر استعمال شدہ جگہ کو خوب صورت سرسبز مقامات اور باغات میں تبدیل کرنا اور دستیاب وسائل کے مفید استعمال کو فروغ دینا شامل ہے۔
الیکٹرانک کچرے کے انتظام کی مہم کے تحت، جواہر لعل نہرو ایلومینیم ریسرچ ڈیولپمنٹ اینڈ ڈیزائن سینٹر (جے این اے آر ڈی ڈی سی)، میٹیریلز ری سائیکلنگ ایسوسی ایشن آف انڈیا (ایم آر اے آئی) کے اشتراک سے مختلف مقامات پر الیکٹرانک کچرا جمع کرنے کی مہم کو سہولت فراہم کر رہا ہے۔ اب تک 3,020 کلوگرام الیکٹرانک کچرا جمع کیا جا چکا ہے اور ری سائیکلنگ کرنے والوں کی جانب سے 3,07,855 روپے ادا کیے جا چکے ہیں۔ مختلف شریک مقامات پر جمع کیے گئے الیکٹرانک کچرے کو مناسب طریقۂ کار کے ذریعے ذمہ دارانہ ری سائیکلنگ اور اہم معدنیات کی بازیابی کے لیے بھیجا جائے گا۔ اس طرح گردشی (سرکلر) معیشت کو فروغ دینے اور ترک کردہ الیکٹرانک آلات کو ماحول دوست طریقے سے ٹھکانے لگانے کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔
خصوصی مہم 6.0 کے پہلے پندرہ روزہ مرحلے کے دوران حاصل ہونے والی پیش رفت وزارت کے ماتحت اداروں کی اجتماعی کوششوں کی عکاسی کرتی ہے، جن کا مقصد کام کی جگہ پر پائیدار طور طریقوں کو فروغ دینا، ماحولیاتی ذمہ داری کو مضبوط بنانا اور صاف ستھرے اور سرسبز مستقبل کی تعمیر میں اپنا تعاون دینا ہے۔
************
ش ح۔ م م۔ ق ر
UN-No-6222
(ریلیز آئی ڈی: 2324447)
وزیٹر کاؤنٹر : 13