وزارت دفاع
انچوان میں انڈین کوسٹ گارڈ اور کوریا کوسٹ گارڈ کے درمیان 14ویں اعلیٰ سطحی میٹنگ کا انعقاد
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
15 OCT 2026 8:00PM by PIB Delhi
انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) اور کوریا کوسٹ گارڈ (کے سی جی) کے درمیان 14ویں اعلیٰ سطحی میٹنگ 14 اکتوبر 2026 کو انچوان، جمہوریہ کوریا میں منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ کی توجہ دوطرفہ بحری تعاون کو مضبوط بنانے اور دونوں بحری سیکیورٹی اداروں کے درمیان اسٹریٹجک روابط کو مزید بڑھانے پر مرکوز تھی۔
میٹنگ کے دوران، دونوں فریقین نے موجودہ آپریشنل فریم ورک کا جائزہ لیا اور اہم شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے مستقبل کی حکمتِ عملیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ان اہم شعبوں میں بحری تلاش و بچاؤ (ایم – ایس اے آر)، سمندری آلودگی کے خلاف اقدامات (ایم پی آر)، بحری قوانین کا نفاذ (ایم ایل ای)، صلاحیت سازی اور آپریشنل ہم آہنگی شامل ہیں۔

موجودہ مفاہمت عرضداشت کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے، دونوں کوسٹ گارڈز نے پیشہ ورانہ تبادلوں، مشترکہ تربیتی مشقوں، دوطرفہ بحری جہازوں کے دوروں اور ریئل ٹائم معلومات کے تبادلے کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
14ویں اعلیٰ سطحی میٹنگ نے انڈین کوسٹ گارڈ اور کوریا کوسٹ گارڈ کے اس مشترکہ عزم کا اعادہ کیا جس کا مقصد آپریشنل ہم آہنگی کو گہرا کرنا اور خطے میں ایک محفوظ، مامون اور ماحولیاتی طور پر پائیدار بحری نظام کو برقرار رکھنے میں اپنا تعاون پیش کرنا ہے۔
انڈین کوسٹ گارڈ کا وفد، جو 13 سے 16 اکتوبر 2026 تک جمہوریہ کوریا کے سرکاری دورے پر تھا، اس کی قیادت انسپکٹر جنرل ٹی ششی کمار نے کی، جبکہ کوریا کوسٹ گارڈ کے وفد کی قیادت سینئر سپرنٹنڈنٹ جنرل ام میونگ گل نے کی۔
******
(ش ح –ا ب ن)
U.No:6182
(ریلیز آئی ڈی: 2324139)
وزیٹر کاؤنٹر : 5