مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا ٹی آ ر اے آئی نے اگست 2026 کے دوران مغربی بنگال لائسنس سروس ایریا ایل ایس اے کے تحت جزائر انڈمان و نکوبار کے مرکز کے زیرِ انتظام علاقے میں جنوبی انڈمان ضلع اور پورٹ بلیئر سے ہیولاک تک ساحلی راستے پر موبائل نیٹ ورک کے معیار کا جائزہ لیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
15 OCT 2026 1:45PM by PIB Delhi
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی) نے عام ٹیلی کام صارفین کی معلومات کے لیے اگست 2026 کے دوران مغربی بنگال لائسنس سروس ایریا (ایل ایس اے) کے تحت مرکز کے زیرِ انتظام علاقے جزائر انڈمان و نکوبار میں ضلع جنوبی انڈمان اور پورٹ بلیئر سے ہیولاک تک ساحلی روٹ پر کیے گئے آزادانہ ڈرائیو ٹیسٹ (آئی ڈی ٹی) کے نتائج جاری کر دیے ہیں۔اس ڈرائیو ٹیسٹ کا مقصد ٹیلی کام سروس فراہم کنندہ کمپنیوں (ٹی ایس پی ایس) کی جانب سے فراہم کی جانے والی موبائل نیٹ ورک خدمات، بشمول وائس کال اور ڈیٹا کے حقیقی معیار کا جائزہ لینا اور اس کی تصدیق کرنا ہے۔آزادانہ ڈرائیو ٹیسٹ کے دوران ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی نے سروس کے معیار (کیو او ایس) سے متعلق اہم پیمانوں پر ٹیلی کام کمپنیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا، جن میں نیٹ ورک کوریج، کال منقطع ہونے کی شرح (سی ڈی آر)، کال سیٹ آپ سکسیس ریٹ (سی ایس ایس آر)، ڈیٹا ڈاؤن لوڈ (ڈی ایل) اور اپ لوڈ (یو ایل) کی رفتار وغیرہ شامل ہیں۔ ان نتائج کو شائع کرنے کا مقصد صارفین کو معلومات فراہم کرنا اور ٹیلی کام کمپنیوں کو اپنی خدمات بہتر بنانے کی ترغیب دینا ہے۔
ان آزادانہ ڈرائیو ٹیسٹ کو اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ شہروں، ہاٹ اسپاٹ، عوامی ٹرانسپورٹ کے مراکز وغیرہ جیسے مختلف ماحول میں تمام ٹیلی کام سروس فراہم کنندہ کمپنیوں کے موبائل نیٹ ورکس کی زمینی سطح پر کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے۔اس قسم کی ڈرائیو ٹیسٹنگ میں تمام ٹیلی کام سروس فراہم کنندہ کمپنیوں کے سم کارڈ استعمال کرکے2جی، 3جی، 4جی اور 5جی نیٹ ورکس پر براہِ راست وائس کالز اور ڈیٹا سیشن چلائے جاتے ہیں۔اس عمل کے لیے متعدد جدید ٹیسٹ ہینڈ سیٹس استعمال کیے جاتے ہیں، جبکہ ان سیشنوں کی نگرانی اور تجزیہ جدید سافٹ ویئر سسٹم کے ذریعے حقیقی وقت میں کیا جاتا ہے۔
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی) نے اپنے مقرر کردہ ایجنسی کے ذریعے مغربی بنگال لائسنس سروس ایریا (ایل ایس اے) میں 17 اگست 2026 سے 21 اگست 2026 تک موبائل نیٹ ورک کی کارکردگی جانچنے کے لیے ڈرائیو ٹیسٹ کیے۔ ان جائزوں کے دوران شہر کے اندر 259.8 کلومیٹر کے روٹ پر ٹیسٹنگ کی گئی، 10 ہاٹ اسپاٹ کا جائزہ لیا گیا، 1.1 کلومیٹر کا واک ٹیسٹ کیا گیا اور 52.8 کلومیٹر کے ساحلی روٹ پر ٹیسٹ کیے گئے۔یہ تمام ٹیسٹ ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا کے علاقائی دفتر، کولکاتہ کی نگرانی میں کیے گئے۔ڈرائیو ٹیسٹ کی رپورٹوں میں پیش کیے گئے مشاہدات سےٹیسٹ کے دن اور وقت کے دوران جانچے گئے مخصوص علاقے یا روٹ پر ٹیلی کام سروس فراہم کنندہ کمپنیوں کی کارکردگی کی عکاسی ہوتی ہے۔
ڈرائیو ٹیسٹ کےروٹ کا نقشہ: درج ذیل نقشہ ڈرائیو ٹیسٹ کے روٹوں کا مجموعی خاکہ پیش کرتا ہے، جس میں نقشے پر دی گئی علامات کے مطابق شہر کے اندر کیے گئے ٹیسٹ، مختلف آپریٹر کے درمیان کالنگ ٹیسٹ، ہاٹ اسپاٹ، واک ٹیسٹ اور ساحلی روٹ پر کیے گئے ٹیسٹ کی نشاندہی کی گئی ہے۔

جائزے کے اہم پیمانے
کوریج میں کمی:
- ایسے نمونوں کا فیصد جن میں سگنل کی صلاحیت متعلقہ ٹیکنالوجی (2جی، 3 جی ، 4 جی یا 5 جی) کے لیے مقررہ کم از کم سگنل کی قوت سے کم پائی گئی۔
- وائس سروسز: کال سیٹ اپ سکسیس ریٹ (سی ایس ایس آر)، کال منقطع ہونے کی شرح (ڈی سی آر)، کال ملنے میں لگنے والا وقت، کال سائلنس کی شرح اور آواز کا معیار (ایم او ایس)۔
- کال سائلنس کے واقعات: کالز کے دوران سائلنس کے پیش آنے والے واقعات کی تعداد۔
- ڈیٹا سروسز: ڈیٹا ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ کی رفتار، تاخیر، جیٹر اور ڈیٹا پیکٹ ڈراپ ریٹ ۔
مغربی بنگال لائسنس سروس ایریا (ایل ایس اے) کے تحت مرکز کے زیرِ انتظام علاقے جزائر انڈمان و نکوبار میں ضلع جنوبی انڈمان اور پورٹ بلیئر سے ہیولاک تک ساحلی روٹ پر موبائل نیٹ ورک کی مجموعی کارکردگی کا خلاصہ، مذکورہ اہم پیمانوں کے حوالے سے ذیل میں پیش کیا گیا ہے:
الف) کوریج میں کمی: شہر کے اندر ڈرائیو ٹیسٹ کے روٹ پر وائس ٹیسٹنگ کے دوران خودکار انتخاب کے موڈ (5 جی /4 جی /3 جی /2جی) میں سگنل کی قوت ریکارڈ کی گئی۔ موصولہ کل نمونوں میں سے کمزور سگنل کی صلاحیت والے نمونوں کی تعداد ایئرٹیل کے لیے 37333 میں سے 4734، بی ایس این ایل کے لیے 37623 میں سے 9228، ریلائنس جیو کے لیے 38739 میں سے 5123 اور وی آئی ایل کے لیے 36434 میں سے 15927 درج کی گئی۔ نیٹ ورک کوریج میں کمی کی تفصیلات منسلکہ نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
ب) منقطع ہونے والی کالز: کامیابی کے ساتھ انجام پانے والی کالز میں سے منقطع ہونے والی کالز کی تعداد ایئرٹیل کے لیے 266 میں سے 5، بی ایس این ایل کے لیے 268 میں سے 38، ریلائنس جیو کے لیے 285 میں سے 9 اور وی آئی ایل کے لیے 262 میں سے 8 درج کی گئی۔ کالز منقطع ہونے کے مقامات کی تفصیلات منسلکہ نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
ج) کال سائلنس کے واقعات: کامیابی کے ساتھ مکمل کردہ کل کالز میں سے ان کالز کے دوران سائلنس کے واقعات کی تعداد، جن میں سائلنس 3 یکنڈ سے زیادہ درج ہوئی، ایئرٹیل کے لیے 264 میں سے 23، بی ایس این ایل کے لیے 265 میں سے 30، ریلائنس جیو کے لیے 264 میں سے 33 اور وی آئی ایل کے لیے 143 میں سے 13 درج کی گئی۔ کال کے دوران سائلنس کے واقعات کے مقامات کی تفصیلات منسلکہ نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
د) ڈیٹا ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ کی رفتار:
۱) ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کی کارکردگی (مجموعی): اوسط ڈاؤن لوڈ کی رفتار ایئرٹیل (5جی/4جی) کے لیے 67.06 ایم بی پی ایس، بی ایس این ایل (4جی/2جی) کے لیے 7.18 ایم بی پی ایس، ریلائنس جیو 5جی/4جی کے لیے 77.61 ایم بی پی ایس اور وی آئی ایل 4جی /2جی کے لیے 26.54 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔ ڈاؤن لوڈ کی رفتار کی تفصیلات منسلکہ نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
۲) ڈیٹا اپ لوڈ کی کارکردگی (مجموعی): اوسط اپ لوڈ کی رفتار ایئرٹیل 5جی/4جی کے لیے 18.01 ایم بی پی ایس، بی ایس این ایل (4جی/2جی) کے لیے 6.13 ایم بی پی ایس، ریلائنس جیو ( (5جی/4جی کے لیے 20.28 ایم بی پی ایس اور وی آئی ایل 4جی/2جی) کے لیے 10.84 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔ اپ لوڈ کی رفتار کی تفصیلات منسلکہ نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
منسلکہ نقشہ میں سرخ نقطے پر کلک کرکے ڈراپڈ کالز اور کال سائلنس کے مقامات کو دیکھا جا سکتا ہے ۔
ڈرائیو ٹیسٹ روٹ اور آئی ڈی ٹی کے دوران احاطہ کیے گئے علاقے کی تفصیلات درج ذیل ہیں: -
ا) شہر-سٹی ڈرائیو میں شامل علاقے یہ ہیں: (i) جنوبی انڈمان ، (ii) بیچ ڈیرہ ، (iii) فرار گنج ، (iv) تیرور ، (v) مالا پورم ، (vi) ومبرلی گنج ، (vii) پورم ، (viii) وائپر آئی لینڈ آر وی ، (ix) چڑیا ٹاپو بیچ ۔
ہاٹ اسپاٹ-مقامی صارفین کا تجربہ حاصل کرنے کے ہاٹ اسپاٹ مقامات یہ ہیں: (i) کارون کوو بیچ ، (ii) سیلور جیل ، (iii) چڑیاٹاپو سن سیٹ پوائنٹ-سری وجے پورم ، (iv) ہڈو جیٹی-چتھم جیٹی ہڈو-سری وجے پورم ، (v) ہیولاک جیٹی ۔ (vi) ہیڈ پوسٹ آفس پورٹ بلیئر-ابرڈین بازار شادی پور-سری وجیہ پورم ، (vii) جرکتانگ چیک پوسٹ ، (viii) این ایس سی بی آئی لینڈ جیٹی-راس آئی لینڈ روڈ ، (ix) فینکس بے جیٹی-سری وجیہ پورم ، (x) پانڈیچیری یونیورسٹی پورٹ بلیئر کیمپس - چکرگاؤں جنگلی گھاٹ-سری وجے پورم
واک ٹیسٹ-19 اگست 2026 کو کیے جانے میں واک ٹیسٹ یہ ہیں: (i) جی بی پنت ہسپتال-اٹلانٹا پوائنٹ-سری وجے پورم ، (ii) ہائی کورٹ اور ڈی سی آفس-سری وجے پورم ۔
د) ساحلی روٹ-(i) پورٹ بلیئر (سری وجے پورم) سے ہیولاک (سوراج دیپ)
اس آزادانہ ڈرائیو ٹیسٹ کی رپورٹ کے نتائج متعلقہ ٹیلی کام سروس فراہم کنندہ کمپنیوں کے ساتھ مزید ضروری کارروائی کے لیے شیئر کر دیے گئے ہیں۔
آزادانہ ڈرائیو ٹیسٹ کی تفصیلی رپورٹس ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی) کی ویب سائٹ www.trai.gov.in پر دستیاب ہیں۔
کسی بھی وضاحت یا اضافی معلومات کے لیے adv.kolkata@trai.gov.in پر ای میل بھیجا جاسکتاہے، یا ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا کے علاقائی دفتر، کولکاتہ، سے ٹیلی فون نمبر +91-33-22361401 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
***
ش ح۔ م ش ع۔ اش ق
U.No. 6138
(ریلیز آئی ڈی: 2323970)
وزیٹر کاؤنٹر : 6