مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی) نے جولائی 2026 کے دوران کولکاتہ ایل ایس اے کے تحت کولکاتہ شہر کے بعض علاقوں، ہاوڑہ اور ہگلی اضلاع میں موبائل نیٹ ورک کے معیار کا جائزہ لیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 15 OCT 2026 2:34PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا نے عام ٹیلی کام صارفین کی معلومات کے لیے جولائی 2026 کے دوران کولکاتہ لائسنس سروس ایریا کے تحت کولکاتہ شہر کے بعض علاقوں، ہاوڑہ اور ہگلی اضلاع میں کیے گئے آزادانہ ڈرائیو ٹیسٹ(ٓئی ڈی ٹی ) کے نتائج جاری کر دیے ہیں۔اس ڈرائیو ٹیسٹ کا مقصد ٹیلی کام سروس فراہم کنندہ کمپنیوں (ٹی ایس پی)کی جانب سے فراہم کی جانے والی موبائل نیٹ ورک خدمات، بشمول وائس کال اور ڈیٹا کے حقیقی معیار کا جائزہ لینا اور اس کی تصدیق کرنا ہے۔آزادانہ ڈرائیو ٹیسٹ کے دوران ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی نے سروس کے معیار (کیو او ایس) سے متعلق اہم پیمانوں پر ٹیلی کام کمپنیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا، جن میں نیٹ ورک کوریج، کال منقطع ہونے کی شرح(سی ڈی آر)،کال سیٹ اپ سکسیس ریٹ(سی ایس ایس آر)،  ڈیٹا ڈاؤن لوڈ (ڈی ایل )اور اپ لوڈ(یو ایل) کی رفتار وغیرہ شامل ہیں۔ ان نتائج کو شائع کرنے کا مقصد صارفین کو معلومات فراہم کرنا اور ٹیلی کام کمپنیوں کو اپنی خدمات بہتر بنانے کی ترغیب دینا ہے۔

ان آزادانہ جائزوں کو اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ شہروں، اہم مقامات، عوامی ٹرانسپورٹ کے مراکز وغیرہ جیسے مختلف ماحول میں تمام ٹیلی کام سروس فراہم کنندہ کمپنیوں(ٹی ایس پی) کے موبائل نیٹ ورکس کی زمینی سطح پر کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے۔اس قسم کی ڈرائیو ٹیسٹنگ میں تمام ٹیلی کام سروس فراہم کنندہ کمپنیوں کے سم کارڈ استعمال کرکے2جی، 3جی، 4جی اور 5جی کے موبائل نیٹ ورکس پر براہِ راست وائس کال اور ڈیٹا سیشن چلائے جاتے ہیں۔اس کارروائی کے لیے متعدد جدید ٹیسٹ ہینڈ سیٹس استعمال کیے جاتے ہیں، جبکہ ان سیشنوں کی نگرانی اور تجزیہ جدید سافٹ ویئر سسٹم کے ذریعے حقیقی وقت میں کیا جاتا ہے۔

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا نے اپنے مقرر کردہ ایجنسی کے ذریعے کولکاتہ لائسنس سروس ایریا میں 13 جولائی 2026 سے 16 جولائی 2026 تک موبائل نیٹ ورک کی کارکردگی جانچنے کے لیے ڈرائیو ٹیسٹ کیے۔ ان جائزوں کے دوران شہر کے اندر 309.7 کلومیٹر کی مسافت پر ٹیسٹنگ کی گئی، 10 ہاٹ اسپاٹ کا جائزہ لیاگیا اور 2.8 کلومیٹر کا واک ٹیسٹ کیا گیا۔یہ ٹیسٹ ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا کے علاقائی دفتر، کولکاتہ کی نگرانی میں کیے گئے۔ڈرائیو ٹیسٹ کی رپورٹوں میں پیش کردہ مشاہدات سے ٹیسٹ کے دن اور وقت کے دوران جانچے گئے علاقے یا روٹ پر ٹیلی کام سروس فراہم کنندہ کمپنیوں کی کارکردگی کی عکاسی ہوتی۔

ڈرائیو ٹیسٹ کے روٹ کا نقشہ: درج ذیل نقشہ ٹیسٹ کے روٹ کا مجموعی خاکہ پیش کرتا ہے، جس میں نقشے پر دی گئی علامات کے مطابق شہر کے اندر کیے گئے ٹیسٹ، مختلف آپریٹر کے درمیان کالنگ ٹیسٹ، ہاٹ اسپاٹ اور واک ٹیسٹوں کے روٹ کی نشاندہی کی گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261015143524_dfae89.jpg

جائزے کے اہم پیمانے

  1. کوریج میں کمی: ایسے نمونوں کا فیصد جن میں سگنل کی صلاحیت متعلقہ ٹیکنالوجی (2جی، 3جی، 4جی یا 5جی) کے لیے مقررہ کم از کم سگنل کی صلاحیت سے کم پائی گئی۔
  2. وائس سروسز: کال سیٹ اپ سکسیس ریٹ(سی ایس ایس آر)، کال منقطع ہونے کی شرح (ڈی سی آر)، کال ملنے میں لگنے والا وقت، کال سائلنس ریٹ اور آواز کا معیار (ایم او ایس)۔
  3. کال سائلنس کے واقعات: کال کے دوران پیش آنے والے خاموشی کے واقعات کی تعداد۔
  4. ڈیٹا سروسز: ڈیٹا ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ کی رفتار، تاخیر، جیٹر اور ڈیٹا پیکٹس ڈراپ ریٹ۔

کولکاتہ لائسنس سروس ایریا کے تحت کولکاتہ شہر کے بعض علاقوں، ہاوڑہ اور ہوگلی اضلاع میں اہم پیمانوں کے حوالے سے موبائل نیٹ ورک کی مجموعی کارکردگی کا خلاصہ ذیل میں پیش کیا گیا ہے:

الف) کوریج میں کمی: شہر کے اندر ڈرائیو ٹیسٹ کے روٹ پر وائس ٹیسٹنگ کے دوران، خودکار انتخاب کے موڈ (5جی/4جی/3جی/2جی) میں سگنل کی صلاحیت ریکارڈ کی گئی۔ موصولہ کل نمونوں میں سے کمزور سگنل کی صلاحیت والے نمونوں کی تعداد ایئرٹیل کے لیے 122 از 65638، بی ایس این ایل کے لیے 3904 از 64760، ریلائنس جیو (آر جے آئی ایل) کے لیے 181 از 65280 اور وی آئی ایل (وی آئی ایل) کے لیے 401 از 65726 درج کی گئی۔ کوریج میں کمی کی تفصیلات منسلکہ نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔

ب) منقطع ہونے والی کال کی شرح: کامیابی کے ساتھ مکمل ہونے والی کالز میں سے منقطع ہونے والی کالز کی تعداد کےلحاظ سے، ایئرٹیل کی 466 کالز میں سے 1 کال، بی ایس این ایل کی 483 کالز میں سے 15 کالز، ریلائنس جیو (آر جے آئی ایل) کی 468 کالز میں سے 0 کالز اور وی آئی ایل  کی 462 کالز میں سے 2 کالز منقطع ہوئیں۔ کالز منقطع ہونے کے مقامات کی تفصیلات منسلکہ نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔

ج) کال سائلنس کے واقعات: کامیابی سے مکمل کردہ کل کالز میں سے ان کالز سائلنس کے واقعات کی تعداد، جن میں سائلنس 3 سیکنڈ سے زیادہ درج کی گئی، ایئرٹیل کے 454 کالز میں سے 6، بی ایس این ایل کے 458 کالز میں سے 36، ریلائنس جیو کے 455 کالز میں سے 5 اور وی آئی ایل کے 467 کالز میں سے 39 درج کی گئیں۔ کال کے دوران سائلنس کے واقعات کے مقامات کی تفصیلات منسلکہ نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔

د) ڈیٹا ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ کی رفتار:

۱) ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کی کارکردگی (مجموعی): اوسط ڈاؤن لوڈ کی رفتار ایئرٹیل (5جی/4جی) کے لیے 255.13 ایم بی پی ایس، بی ایس این ایل (4جی/2جی) کے لیے 7.98 ایم بی پی ایس، ریلائنس جیو (5جی/4جی) کے لیے 297.95 ایم بی پی ایس اور وی آئی ایل (4جی/2جی) کے لیے 49.06 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔ ڈاؤن لوڈ کی رفتار کی تفصیلات منسلکہ نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔

۲) ڈیٹا اپ لوڈ کی کارکردگی (مجموعی): اوسط اپ لوڈ کی رفتار ایئرٹیل (5جی/4جی) کے لیے 45.64 ایم بی پی ایس، بی ایس این ایل (4جی/2جی) کے لیے 4.35 ایم بی پی ایس، ریلائنس جیو ( (5جی/4جی کے لیے 38.63 ایم بی پی ایس اور وی آئی ایل4جی/2جی کے لیے 12.31 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔ اپ لوڈ کی رفتار کی تفصیلات منسلکہ نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔

منقطع ہونے والی کالز اور کال سائلنس کے واقعات کے مقامات کی تفصیلات منسلکہ نقشے پر سرخ نقطے پر کلک کرکے دیکھی جا سکتی ہیں۔

آزادانہ ڈرائیو ٹیسٹ کے دوران احاطہ کیےگئے روٹ اور علاقے کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

الف) شہر: شہر کے اندرڈرائیو ٹیسٹ میں آدی سپتاگرام، چن سورہ، بھدریشور، شری رام پور، اترپاڑہ، بالی، ہاوڑہ، شیو پور، رادھا داسی، نل پور، چینگائل، پنچلا، عالم پور، سنترہ  گاچھی، اولڈ جگاچا، بیلگاچیا، بھٹا نگر، ڈنکونی، بانکا گاچھا اور سنگور وغیرہ کے علاقوں کا احاطہ کیا گیا۔

ب) ہاٹ اسپاٹ: اہم مقامات پر موبائل نیٹ ورک استعمال کرنے والےمقیم صارفین کے تجربے کا جائزہ لیا گیا:(i) باندیل تھرمل پاور اسٹیشن (بی ٹی پی ایس)-ماسٹرپاڑہ-تریبینی-بانڈاپاڑہ؛ (ii) دھولا گڑھ کراسنگ ۔  - دھولاگوڑی-ہاوڑہ-جالا دھولاگیری ؛  (iii) ہگلی کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ-131/1 ستین بوس روڈ-ناظر گنج-ہاوڑہ ؛ (iv) ہگلی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی-وویکانند روڈ-چنسورہ آر ایس-چنسورہ ؛  (v) ہگلی محسن کالج-بھانومتی روڈ-پی او چنسورہ ؛ (vi) امبرا ڈسٹرکٹ ہسپتال-ہسپتال روڈ-نیہاٹی-چنسورہ ؛  (vii) نبنہ اسٹیٹ سیکرٹریٹ-ایچ آر بی سی بلڈنگ-325 سرت چٹرجی روڈ-شیب پور ؛  (viii) سیرم پور  ہیڈ پوسٹ آفس-پنچو گوپال بھادوری سرانی-ٹین بازار-سیرم پور ؛  (ix) شیورافولی  فیری گھاٹ-سرت چندر مکھرجی روڈ-شیورافولی-بیدیابتی ؛ (x)  الوبیریا سب ڈویژن کورٹ-اڑیسہ ٹرنک روڈ-کالی باڑی-الوبیریا-ہاوڑہ ۔

ج) واک ٹیسٹ-13 سے 14 جولائی 2026 کے دوران کئے گئے واک ٹیسٹ یہ ہیں: (1) ہاوڑہ اسٹیشن نیو کمپلیکس-ہاوڑہ ریلوے اسٹیشن ؛ (2) سنترہ گاچھی جنکشن ۔  - سنترہ گاچھی اسٹیشن روڈ-سنترہ گاچھی-ہاوڑہ ؛ (iii) الوبریا سپرا سپیسیلیٹی ہسپتال-بازارپاڑہ-الوبریا-ہاوڑہ ، ہجوم والے پیدل چلنے والوں کے ماحول میں موبائل نیٹ ورک کی کارکردگی کو درج کرتا ہے ۔

اس آزادانہ ڈرائیو ٹیسٹ کی رپورٹ کے نتائج متعلقہ ٹیلی کام سروس فراہم کنندہ کمپنیوں کے ساتھ مزید ضروری کارروائی کے لیے شیئر کر دیے گئے ہیں۔آزادانہ ڈرائیو ٹیسٹ کی تفصیلی رپورٹس ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ www.trai.gov.in پر دستیاب ہیں۔کسی بھی وضاحت یا اضافی معلومات کے لیے adv.kolkata@trai.gov.in  پر ای میل بھیجا جاسکتاہے یا ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا کے علاقائی دفتر، کولکاتہ سے ٹیلی فون نمبر+91-33-22361401. پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

ضمیمہ دیکھنے کے لیےیہاں کلک کریں: -

***

 ش ح۔ م ش ع۔ اش ق

U.No. 6145


(ریلیز آئی ڈی: 2323884) وزیٹر کاؤنٹر : 10
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी