کامرس اور صنعت کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت اور برونئی دارالسلام نے تیسرے مشترکہ تجارتی کمیٹی کے اجلاس میں دو طرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کا جائزہ لیا


تبادلہ خیال میں دو طرفہ تجارت کو وسعت دینے، بازار تک رسائی کو بہتر بنانے اور کاروباری تبادلوں کو آسان بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 14 OCT 2026 8:30PM by PIB Delhi

بھارت-برونئی دارالسلام مشترکہ تجارتی کمیٹی (جے ٹی سی) کا تیسرا اجلاس دو طرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کا جائزہ لینے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں کی نشان دہی کرنے کے لیے منعقد کیا گیا۔ اجلاس کی مشترکہ صدارت بھارت کی وزارتِ تجارت و صنعت کے محکمہ تجارت کے جوائنٹ سکریٹری، جناب امت ورما، اور برونئی دارالسلام کی وزارتِ اقتصادیات، تجارت اور صنعت کی مستقل سکریٹری (اقتصادیات و تجارت)، ڈاکٹر مے فائزہ احمد عارفین نے کی۔ دونوں ممالک کی متعلقہ وزارتوں، محکموں اور تنظیموں کے نمائندوں نے تبادلہ خیال میں حصہ لیا۔

تبادلہ خیال میں دو طرفہ تجارت کو وسعت دینے، بازار تک رسائی کی ترجیحات کو حل کرنے اور کاروباری تبادلوں کو آسان بنانے کے لیے ادارہ جاتی میکانزم کی نشان دہی کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ دونوں فریقوں نے غذائی تحفظ کی حمایت اور تجارت کو متنوع بنانے کے مقصد سے بھارت سے برونئی دارالسلام کو زرعی اور حیوانی مصنوعات کی برآمدات کو آسان بنانے پر بھی غور کیا۔

ادویات، صحت کی دیکھ بھال اور توانائی کو مزید تعاون کے لیے کلیدی شعبوں کے طور پر شناخت کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے ادویات اور صحت کی دیکھ بھال کے شعبوں میں زیادہ شمولیت کے امکانات کو تسلیم کرتے ہوئے، ریگولیٹری تعاون، خریداری اور صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کے مواقع تلاش کیے۔ توانائی پر تبادلہ خیال میں پائیدار صنعتی ترقی کی حمایت کے لیے روایتی اور ابھرتی ہوئی توانائی کی شراکت داری شامل تھی۔

دونوں فریقوں نے سیاحت میں تعاون اور تجارتی میلوں اور نمائشوں میں شرکت کے ذریعے لوگوں سے لوگوں کے تعلقات اور تجارتی رسائی کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ ہدف شدہ تجارتی فروغ کے پروگرام اور باہمی کاروباری وفود مینوفیکچرنگ، بنیادی ڈھانچے اور خدمات میں سرمایہ کاری کے مواقع کی نشان دہی کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

دونوں فریقوں نے متعلقہ نوڈل ایجنسیوں اور ورکنگ گروپس کے درمیان باقاعدہ رابطے کو برقرار رکھنے اور فالو اپ اقدامات کی نگرانی کرنے اور اجلاس کے دوران زیر بحث تجارت اور سرمایہ کاری کے اہداف کو آگے بڑھانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

بھارت-برونئی دارالسلام مشترکہ تجارتی کمیٹی کا اگلا اجلاس برونئی دارالسلام میں منعقد کیا جائے گا۔

***

(ش ح - ع ا)

U.No. 6110

 


(ریلیز آئی ڈی: 2323606) وزیٹر کاؤنٹر : 8
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी