بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے جی آر ٹی جیولرز (انڈیا) پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے تری بھون داس بھیم جی زویری لمیٹڈ میں اکثریتی شیئر کے حصول کو منظوری دے دی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
14 OCT 2026 5:35PM by PIB Delhi
کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے جی آر ٹی جیولرز (انڈیا) پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے تری بھون داس بھیم جی زویری لمیٹڈ میں اکثریتی شیئر حاصل کرنے کو منظوری دے دی ہے۔
مجوزہ لین دین کے تحت جی آر ٹی جیولرز (انڈیا) پرائیویٹ لمیٹڈ (حصول کنندہ/جی آر ٹی) کی جانب سے تری بھون داس بھیم جی زویری لمیٹڈ (ہدف کمپنی/ٹی بی زیڈ) میں اکثریتی شیئر حاصل کیے جائیں گے۔
حصول کنندہ ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی ہے، جو بنیادی طور پر ہندوستان میں جواہرات اور زیورات کی تیاری اور فروخت کے کاروبار سے وابستہ ہے۔
ہدف کمپنی ایک عوامی طور پر درج کمپنی ہے، جو ہندوستان میں جواہرات اور زیورات کی تیاری اور فروخت کے کاروبار میں سرگرم ہے۔
*******
ش ح۔ ع و۔ ص ج
U. No-6087
(ریلیز آئی ڈی: 2323476)
وزیٹر کاؤنٹر : 12